BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 December, 2006, 10:32 GMT 15:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری

کِس پر کیس
ملکہ حسن ایشوریہ رائے اور رتیک روشن نے فلم دھوم ٹو میں بوسہ کیا لے لیا کہ ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔

ایک وکیل نے دونوں اداکاروں اور فلمساز کے خلاف کیس کر دیاہے۔

ایشوریہ اور رتیک کے بوسے پر ہنگامہ ہے

وکیل صاحب کی دلیل ہے کہ دونوں اداکار آج کی نسل کے رول ماڈل ہیں اس لیے انہیں اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہئے۔ ویسے فلم زیادہ تر نوجوان ہی دیکھنے جا رہے ہیں اور ہمیں نہیں پتہ کہ وکیل صاحب کون سے زمانے میں رہتے ہیں کہ انہیں فلم کے پردے پر بوسے سے اعتراض ہے۔ خیر ان باتوں سے ہمارا کیا لینا دینا ہمیں تو بیچارے عمران ہاشمی اورملکہ پرترس آرہا ہے جو پریشان ہیں کہ وہ ایک فلم میں سترہ بوسے لیتے ہیں پھر بھی فلم کامیاب نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی اس طرح کا کیس کرتا ہے کہ بلاوجہ کی پبلسٹی ملے۔

کِس پر فخر
واہ کِس ہو تو ایسی۔ یہ ہم نہیں کہتے رتیک روشن کی بیوی سوزین اپنے شوہر سے کہتی ہیں۔ رتیک کہتے ہیں کہ ان کی بیوی نےانہیں فلم کے پردے پر ایشوریہ رائے کو بوسہ دینے کی اس شرط پر اجازت دی تھی کہ وہ بوسہ شاندار لگے اور رتیک کہتے ہیں کہ ان کی بیوی کو ان کے بوسہ دینے کا انداز بہت پسند آیا۔ہمیں پتہ ہے آپ میں سے کئی نے یہی سوچا ہوگا نا کہ واہ بھئی بیوی ہو تو ایسی۔

بگ بی اور کنگ خان کی سرد جنگ

کون بنیگا کروڑ پتی اب شاہ رخ کے پاس ہے

ہمارے خبری نے اندر کی خبر دی ہے کہ بگ بی کنگ خان سے ناراض ہیں کہ انہوں نے ان کا اپنا گیم ان کی ناک کے نیچے سے چرا لیا اور انہیں اطلاع تک نہیں دی گئی۔اس کے بعد بگ بی کی ملاقات کنگ خان سے ہوئی دونوں ایک دوسرے سے گلے بھی ملے لیکن کنگ خان کی اس حرکت پر جیا اور ایب کی ناراضگی کھل کر سامنے آئی اور کسی نے بھی ان سے بات تک نہیں کی۔

ہیپی برتھ ڈے ارباز
ارباز خان کی صبح ہوئی ایک بڑے سے گلدستہ اور پیار بھرے پیغام کے ساتھ جو اکشے کمار اور ٹوئنکل کی جانب سے ملا تھا۔ اکشے نے ارباز کی سالگرہ کے موقع پر یہ تحفہ بھیجا تھا لیکن ارباز نے بتایا کہ ان کی سالگرہ تو اگست مہینے میں ہوتی ہے۔ اکشے اپنے سکریٹری پر بہت چراغ پا ہوئے اور بیچارے سکریٹری پریشان کہ آخر ان سے غلطی کس طرح ہوئی انہوں نے ڈائری میں ارباز کا نام دیکھا تھا۔ آپ کو پتہ ہے وہ کس ارباز کی سالگرہ کا دن تھا؟ پرانے دور کی مشہور ویلن اجیت کے بیٹے ارباز۔

ملکہ کے ریٹ بہت مہنگے ہوگئے ہیں

ملکہ کا ریٹ
آئٹم گرل ملکہ شیراوت واقعی آئٹم گرل ہیں اور لگتا ہے کہ ان کی مارکیٹ ابھی ڈاؤن نہیں ہوئی ہے اسی لیے تو نئے سال کی پارٹی میں ایک پانچ ستارہ ہوٹل نے ملکہ کو اپنے یہاں صرف آدھے گھنٹے کے پروگرام کے لئے مدعو کیا اور ملکہ نے ان سے پچاس لاکھ روپیوں کا مطالبہ کیا۔ ہمارے خبری نے کہا کہ ہوٹل ان کی یہ ڈیمانڈ مان گیا اور ہم بے ہوش ہوتے ہوتے بچے کیونکہ صرف تیس منٹ کے لئے اتنا روپیہ تو امیتابھ بچن اور شاہ رخ بھی نہیں لیتے۔

دل ملے یا نا ملے
شاعر نے کہا ہے نہ کہ 'دل ملے یا نا ملے ہاتھ ملاتے رہیے، لیکن شاید سلو بھیا نے یا تو شعر ہی نہیں سنا یا اگر سنا ہے تو اس پر عمل کرنا نہیں چاہتے۔ نکھل ایڈوانی کی فلم سلام عشق کی پارٹی تھی۔ پارٹی میں موجود جان ابراہام نے سلمان خان کو دیکھ کر ہاتھ بڑھایا لیکن سلو بھیا نے ہاتھ نہیں ملایا البتہ سٹیج پر موجود تمام لوگوں کو گلے لگایا۔ اس کا مطلب ہے جان اور سلو کے درمیان یہ سرد جنگ ابھی بھی جاری ہے۔

ابھیشیک رتیک کے ڈیڈی بنیں گے
ابھیشیک بچن فلمساز شاد علی کی فلم جھوم برابر جھوم میں رتیک روشن کے باپ کا رول کریں گے۔ ارے یہ کیا ہو گیا ایب کو جو اس عمر میں ایسا رول قبول کر رہے ہیں۔ ان کی مارکیٹ بھی تو اب بہت اچھی ہے۔۔۔۔ ہمیں پتہ تھا آپ یہ سب کہنے لگیں گے لیکن رکیئے رکیئے۔۔۔۔۔۔۔ سانس لیجئے۔ فلم میں ابھیشیک کے دو بچوں کے نام ہیں ' رتیک اور روشن،۔

سلو کی دیوانگی

سلمان خان نے مستی میں رکشہ کھینچا
گووندا گھر میں سو رہے تھے کہ ایک رات کسی نے زور زور سے آوازیں دیں۔ گووندا جاگ گئے کیونکہ آواز جانی پہچانی تھی اٹھے دیکھا رات کے دو بج رہے ہیں۔ نیچے دیکھا تو سلو بھیا رکشہ کے ساتھ کھڑے تھے۔ گووندا کہتے ہیں کہ سلو کو نہ کہنے کی شاید کسی میں ہمت نہیں ہے کیونکہ وہ بہت پیار سے اپنی بات منواتے ہیں اس لیے وہ نیچے اترے اور سلو کے ساتھ جوہو سے باندرہ آئے۔ بینڈ اسٹینڈ پر سلو خود رکشہ چلانے لگے۔ رکشہ ڈرائیور بھی سلو کا زبردست پرستار خیر سلوگووندا کو چھوڑنے ان کے جوہو کے گھر تک آئے اور پھر واپس باندرہ۔ رات اسی میں گزر گئی۔

بگ بی، ایب اور ایش
ہمیں ابھی پتہ نہیں کہ یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کب ایک ساتھ ہوگی لیکن یہ بات یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اب یہ تینوں ایک ساتھ پردے پر ضرور نظر آئیں گے۔ لیکن صرف ایک گیت کے لیے نہیں بلکہ فلم میں اداکاری کے لئے اور انہیں ایک ساتھ ایک فلم میں لا رہے ہیں رام گوپال ورما جو فلم ' سرکار ' کا سیکوئیل بنانے کی تیاری میں ہیں۔ اگر یہ بات ہے تو ایک بات یہ بھی سچ ہو گی کہ ایب اور ایش کی شادی اس فلم کے بعد ہی ہو سکتی ہےکیونکہ شادی کے بعد تو سسر بہو کے ساتھ کام شاید ہی کریں؟ چلیۓ شرط لگا لیتے ہیں۔

دیا مرزاسنجیدہ رول کرنا چاہتی ہیں

دیا مرزا کا سنجیدہ رول
اب تک گلیمرز رول کرتی آئی دیا مرزا نے اب سنجیدہ رول کرنے کی ٹھان لی ہے اور اسی لئے وہ ' بٹس اینڈ پیسیز ' نامی فلم میں بیوہ کا رول کریں گی۔ دیا نے سوچا ہو گا شاید گلیمر کی بجائے لوگ انہیں سنجیدہ رول میں پسند کر لیں۔

پرینکا کا ہیرو
فلم لو اسٹوری سن دو ہزار پچاس میں ہیروئین پرینکا چوپڑہ کا ساتھی ایک روبوٹ ہے جو انسانوں کی طرح بولتا اور کام کرتا ہے۔فلمساز ہیری بویجا نے اس پر پچاس لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔

ایش کی خاطر
ویسے تو ایش کے لاکھوں کروڑوں مداح ہیں لیکن دوہا قطر کے اس مداح کا تو شاید کوئی جواب ہی نہیں۔ یہ مداح ڈریس ڈیزائنر ہیں اور انہوں نے ایش کے لئے اپنی پوری زندگی کی کمائی سینتیس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک جوڑا تیار کیا اور اسے لے کر جب ایش کے گھر پہنچے تو سیکوریٹی گارڈ نے انہیں دروازے سے بھگا دیا۔

اسی بارے میں
جیجا سے رومانس نہیں!
22 May, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد