BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 September, 2006, 09:31 GMT 14:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری: خان کاموبائل، سنجو پریشان

سلمان خان
سلمان زلیخا کے ساتھ ریمپ پر واک کریں گے
بالی وڈ ڈائری لکھنے بیٹھی تواس ہفتہ بہت سی چٹپٹی خبریں سلو بھیا اور سنجو بابا کی ہی تھیں ۔کہاں سے شروع کروں؟ چلو سلو بھیا سے شروع کرتے ہیں۔ ’ہینڈ سم‘ سلو بھیا حسینہ عالم زلیخا کے ساتھ ریمپ پر واک کرنے والے ہیں۔

نیو یارک میں مقیم فیشن ڈیزائنر سنجنا جون انڈیا میں ایڈز کی بیداری مہم کے طور پر دیوالی کے موقع پر فیشن شو کریں گی جس میں انہوں نے حسینہ عالم زلیخا کو مدعو کیا ہے اور ان کے ساتھ بالی وڈ کے ستارے شرکت کریں گے۔ سنجنا کے نظریں سب سے پہلے سلو بھیا پر ہی کیوں گئی؟ اس کا سیدھا سا جواب تھا سنجنا کے پاس بالی وڈ میں وہ پہلے ستارے ہیں جنہوں نے آگے بڑھ کر ایڈز جیسے موضوع پر بغیر معاوضہ لیئے فلم ’پھر ملیں گے‘ کی۔

سلو بھیا سریش کندر (رقص کی استاد فرح خان کے شوہر ) کی فلم جان من میں ہیرو ہیں۔ شریش کے گھر پر آدھی رات کے وقت دستک ہوئی انہوں نے دروازہ کھولا تو سامنے سلو بھیا۔ سلو فلم دیکھنا چاہتے تھے جو ابھی نمائش کے لیئے پیش نہیں ہوئی۔ اب سلو بھیا کو کون منع کر سکتا ہے۔ سلو نے فلم دیکھی اور دوسرے روز سریش کو فون موصول ہوا۔ سلو کے پی اے نے کہا سلو بھیا اب ان کی اگلی فلم میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

سنجے کے جوتش نے کہا ہے کہ نیلا رنگ ان کے لیئے نیک شگون ہے

سنجو بابا کی نیلی شرٹ
سنجو بابا کی ’لگے رہو منا بھائی‘ پھر ہٹ ہو گئی لیکن سنجو بابا بہت پریشان ہیں۔ وجہ! بم دھماکہ کیس کے وہ بھی ملزم ہیں اور اب عدالت نے فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے اس میں ایسی کیا بات ہے۔ ارے بھئی بتاتے ہیں۔ ذرا صبر کیجئے سنجو بابا جب بھی عدالت آتے ہیں نیلے رنگ کی ہی شرٹ پہن کر آتے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ان کے پاس صرف ایک ہی نیلی شرٹ ہے دراصل فلم انڈسٹری میں توہم پرستی بہت ہے۔

ان کے جوتش نے کہا ہے کہ نیلا رنگ ان کے لیئے نیک شگون ہے اور سنجو بابا ہمیشہ نیلے رنگ کی قمیص پہن کر آتے ہیں۔ یقین نہیں آتا! آپ بھی ممبئی کی ٹاڈا عدالت کے سامنے ہزاروں شیدائیوں کی طرح کھڑے رہیں پھر تو ثبوت مل جائے گا، کوئی بات نہیں ہم آپ کو ان کی تصویر دکھا دیتے ہیں۔

سیف اور فردین کی لڑائی

ہے نا چٹ پٹی خبر۔ اب تک تو بگ بی اور کنگ خان کی سرد جنگ کے قصے تھے۔ سلو بھیا اور جان ابراہام کے درمیان غصہ تھا لیکن اب پتہ چلا ہے کہ سیف علی خان اور فردین میں ٹھن گئی ہےآپ کو بتا دیں کہ فردین کے والد یعنی فیروز خان فلم ’ قربانی‘ کا سیکوئیل بنا رہے ہیں اس کے لیئے انہوں نے سیف علی خان کو ونود کھنہ کے کردار کے لیئے منتخب کیا تھا لیکن سیف نے یہ کہہ کر فلم چھوڑ دی کہ ان کے پاس تاریخ نہیں ہے وہ بہت مصروف ہیں دراصل سیف کو اندازہ ہو گیا تھا اس فلم میں وہ سائڈ ہیرو بن کر رہ جائیں گے۔ اس فیصلہ سے فردین ناراض ہو گئے اور انہوں نے بھی سیف کے ساتھ ’ٹپس‘ کمپنی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

خان اپناموبائل باتھ روم میں رکھ دیتے ہیں

کنگ خان کا موبائل

کیا آپ جانتے ہیں کہ کنگ خان اپنا موبائل فون کہاں رکھتے ہیں، نہیں؟ چلیے ہم بتاتے ہیں، اپنے شاندار ۔۔۔ جی ہاں شاندار باتھ روم میں۔ ارے بھئی ہم مذاق نہیں کر رہے ہیں۔ اب ایسی بھی کیا بے یقینی۔ یہ سچ ہے۔ دراصل شاہ رخ اپنا موبائل بند رکھنا نہیں چاہتے اور وائبریشن پر بھی رکھنے سے ان کی نیند میں خلل پڑتا ہے اس لیئے وہ موبائل باتھ روم میں رکھ دیتے ہیں۔

باتونی پریتی
فلم انڈسٹری میں ہر کوئی جانتا ہے کہ باتونی پریتی سے جیتنا مشکل ہے وہ جب باتیں کرنی پر آتی ہیں تو پھر کرتی ہی چلی جاتی ہیں۔ لیکن پہلی مرتبہ انہیں ان کی ٹکر کا کوئی ملا ہے پتہ ہے وہ کون ہے ؟ جی ہاں اپنے جونیئر بچن۔

کون ہمیش
ہم نے یہ سوال پوچھا تو ہر کسی نے حیرت زدہ ہو کر کہا کہ ارے وہی جس کے گیت آج کل ہر نوجوان اور بچوں کے لبوں پر ہیں۔ ہر ڈسکو میں وہی نغمے’عاشق بنایا، یا چائنا ٹاؤن‘۔ خیر فہرست لمبی ہے۔

ہمیش نے شاہ رخ کی فلم’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ کے نغموں پر تنقید کردی بس کیا تھا کنگ خان برہم ہو گئے۔ ہمیش کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے کنگ خان کو معافی مانگنے کے لیئے فون کیا۔ پتہ ہے کنگ نے کیا جواب دیا، کون ہمیش۔

کرشمہ رو پڑی

کرشمہ کپور اپنےآنسو پوچھ رہی تھیں اور لوگ انہیں حیرت سے دیکھ رہے تھے۔ نہیں بابا انہیں اب ان کے شوہر نے پریشان نہیں کیا ہے۔ کرشمہ فلم ’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ دیکھ رہی تھیں جس کا موضوع شادی کے بعد بھی دوسری عورت سے رومانس اور ناکامیاب شادی ہے۔ فلم دیکھنے کے دوران کرشمہ روتی ہی رہیں ہم سمجھ سکتے ہیں کیوں۔

امیتابھ اور رام گوپال ورمابالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
عامر خانبالی وڈ ڈائری
مادھوری کی پریشانی، عامر کی خوشی
بالی وڈ ڈائری
کیٹ فائٹ نہیں ہیلو اور سوہا علی کی حسرت
سینگاڑیاں ضبط
ڈیوٹی نہ دینے پر اداکاروں کوی گاڑیاں ضبط
اسی بارے میں
جیجا سے رومانس نہیں!
22 May, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد