BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری: امیتابھ بمقابلہ شاہ رخ خان

امیتابھ بچن
امیتابھ بچن اور رام گوپال ورما
بالی وڈ کے ایور گرین شومین فیروز خان ابھی پڑوسی ملک میں مبینہ طور پر متنازعہ بیانات دے کر جب وطن واپس آ کر باندرے کے ایک ڈسکو میں گئے۔ جب وہ اپنے بیٹے فردین کے ساتھ اپنے ’ہی مین اسٹائل‘ کے ساتھ ڈسکو پہنچے تو جاکی نے مائیک ان کے ہاتھ میں تھما دیا۔ بس پھر کیا تھا فیروز نے ایک طویل لیکچر دے ڈالا اور جاکی کو اپنی فلم ’قربانی‘ کا نغمہ سنانے کے ضد کی۔ حاضرین کی پریشانی دیکھتے ہوئے ان کے بیٹے فردین کو ڈسکو سے اپنے والد کو واپس لے جانا پڑا۔

ستاروں کی جنگ
اسٹار وارز پر اب تک ہم نے فِلم ہی دیکھی تھی لیکن اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ یہ اسٹار وار بالی وڈ کے دو بڑے شہنشاہوں کے درمیان ہو رہی ہے تو آپ کی دلچسپ شاید زیادہ بڑھ جائے۔ ہم نے سنا ہے کہ ان دنوں امیتابھ بچن اور شاہ رخ کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے۔

دراصل امیتابھ بچن رام گوپال ورما کی فلم میں کام کر رہے ہیں اور ادھر شاہ رخ خان بھی ان کے ساتھ ایک فلم کرنے جا رہے ہیں لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ شاہ رخ فلم پروڈیوس بھی کریں گے۔ اب دونوں ’بگ اسٹارز‘ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم پہلے بنے۔ اس سے رامو بہت پریشان ہیں۔ کیا آپ اس کا کوئی حل جانتے ہیں تو رامو کو ضرور بتائیے۔

سبھاش گھئی کا شکار ایک ڈاکٹر
ممبئی کے ایک ڈاکٹر آج کل بہت پریشان ہیں کیونکہ انہیں اب مریضوں کے نہیں بلکہ ماڈل اداکار اوپین پٹیل کے عشق میں دیوانی لڑکیوں کے پیار بھرے فون آتے ہیں ۔وہ اپنی محبت کا اظہار کرتی ہیں اور ان کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر پریشان ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس سے پہلے کے ان کی شادی شدہ زندگی میں دراڑ آتی انہیں پتہ چلا کہ وہ فون نمبر سبھاش گھئی کی فلم ’36 چائنا ٹاؤن‘ میں اداکار اوپین پٹیل کو دیا گیا تھا اور وہ نمبر انہیں کا نکلا۔ اب ڈاکٹر مریضوں کو کم دیکھتے ہیں اور فون کالوں کے جواب زیادہ دیتے ہیں۔

قطرینہ کیف
قطرینہ کو سلمان کا تحفہ
سلمان اس وقت امریکہ میں ہیں اور قطرینہ کیف بھی انہیں کے ساتھ ہیں ۔سلو نے وہاں اپنی محبوبہ قطرینہ کے لیئے ایک بڑی سی ہیرے کے انگوٹھی خریدی ۔۔۔۔۔؟ آپ بھی بس کچھ بھی سوچ لیتے ہیں یہ غلط بات ہے ارے بھئی یہ منگنی کی انگوٹھی نہیں ہے ۔۔۔ سلمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلو بھیا جب جودھپور کی جیل میں تھے تب قطرینہ نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیر کا پروگرام بیچ میں ہی روک دیا اور جودھپور گئیں اور ایک سچے دوست کی طرح ان کا ساتھ دیا۔ اس لیئے سلمان نے تشکر کے اظہار کے لیئے یہ تحفہ دیا ہے۔ ویسے جب بھی سلمان کسی کو منگنی کی انگوٹھی پہنائیں گے ، ہمارا وعدہ ہے کہ یہ خبر ہم آپ تک پہلے پہنچائیں گے۔

امیشا کو غصہ کیوں آتا ہے
امیشا پٹیل کو غصہ کیوں آتا ہے؟ کیوں نہ آئے اب دیکھیئے نہ جب گوا میں انہوں نے ایئر کنڈیشنڈ کار کا مطالبہ کیا تو انہیں نان اے سی کار ملی۔ ڈائرکٹر ان سے زیادہ ان کی ساتھی ہیروئین کو اہمیت دیتے ہیں۔ اب نئی فلم ’ان کہی‘ کے بارے میں دیکھیئے۔ فلم میں وہ آفتاب شیودسانی کی بیوی ہیں اور ایشا دیول آفتاب کی زندگی میں دوسری عورت۔ لیکن پھر بھی فلم کے پوسٹرز میں صرف ایشا کو ہی اہمیت دی گئی ہے۔ ہے نہ غلط بات۔ اب آپ ہی بتائیے کہ امیشا کو غصہ کیوں نہ آئے؟

اجے دیوگن اور بپاشا باسو
جان کو بری نظر لگ گئی
گرل فرینڈ بپاشا باسو کا ماننا ہے کہ اس کے جان ابراہام کو کسی کی بری نظر لگ گئی ہے کیونکہ پہلے وہ کابل میں شوٹنگ کے دوران بیمار ہو گئے پھر اس کے بعد ان کی موٹر بائیک سے حادثہ ہو گیا اور جان کو ہفتوں بستر پر پلاسٹر کے ساتھ رہنا پڑا۔ اب بپاشا جان کی نظر اتاریں گی تاکہ وہ محفوظ رہیں۔ ہمیں تو لگتا ہے کہ بپاشا آپ اپنی نظروں پر ہی پہرے بٹھائیں۔ کہیں ان کی ہی نظر نہ لگی ہو کیونکہ سنا ہے آپ جان کے قریب کسی کو پھٹکنے بھی نہیں دیتیں، تو پھر نظر کیسے لگے گی ؟

ریمی کے عاشق
ریمی سین گوا میں اجے دیوگن اور ارشد وارثی کے ساتھ شوٹنگ کے لیئے ایک ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔ انہیں اپنی ’فٹنس‘ کا بہت خیال رہتا ہے اس لیئے وہ ہوٹل کے ’جِم‘ میں پہنچ گئیں۔ جس مشین پر انہیں ورزش کرنی تھی کوئی اور شخص اس پر پہلے سے ورزش کر رہا تھا۔ ریمی انتظار نہیں کر سکیں اور اس سے پوچھ لیا کہ وہ کب تک ورزش کریں گے۔ اس شخص نے ریمی کی طرف دیکھا اور فوراً مشین چھوڑ کر کھڑا ہو گیا۔ ریمی ورزش کرنے لگیں ۔اپنے سامنے حسین اداکارہ کو دیکھ کر اس شخص نے اپنی طاقت سے بڑھ کر دوگنی وزن کے ڈمبلز سے ورزش شروع کی اور پھر کیا ہوا ؟۔۔۔ یہ آپ کے سوچنے کی بات ہے !

اسی بارے میں
’حقیقی ویر زارا‘
11 December, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد