ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | سلمان خان ایک نئے روپ میں۔ |
سلمان کی ادا آپ کے اور سب کے سلو بھیا اب بھیا نہیں رہے وہ تو کچھ اور ہو گئے ہیں۔ سمجھ میں نہیں آیا ناں ! ہمیں تو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا لیکن اب آپ خود دیکھ لیجئے اور پھر کہیئے کہ آپ انہیں سلو بھیا کہیں گے یا پھر ۔۔۔۔! ارے بھئی یہ 'گیٹ اپ' تو انہوں نے فلم جان من کے لیئے بدلا ہے۔ ہم آپ سے آگے کچھ نہیں کہیں گے آپ خود ہی واہ کہیئے یا اوئی یا پھر اوہو ۔۔۔۔۔! تارا ' شرما ' گئی اداکارہ تارا شرما کو شرم آتی ہے۔ وہ پردے پر بوسہ دینے سے شرماتی ہیں۔ انوپم کھیر کی فلم ’ کھوسلہ کا گھوسلہ‘ میں انہیں اپنے ہیرو پروین دباس کو بوسہ دینا تھا۔ شوٹنگ شروع ہوئی۔ فلیش لائٹ آن ہوئی اور ایکشن کہتے ہی جب ہیرو بوسہ لینے آگے بڑھے تو تارا شرما کر پیچھے ہٹ گئیں۔ کئی مرتبہ ایسا ہوا اور آخر کار انہوں نے کہہ دیا کہ وہ بوسہ نہیں دیں گی کیونکہ انہیں شرم آتی ہے۔ تارا جی آپ نے بوسوں کی’ ملکہ ‘ سے سبق نہیں لیا۔ نیہا کے کپڑے فلمساز اجول چٹرجی آج کل پریشان ہیں۔ کوئی بھی ان کی فلم ’اٹھان‘ خریدنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔ نہیں بھئی ایسی کوئی بات نہیں فلم کی کہانی اچھی ہے۔ فلم میں ایک صحافی کو ایک ماڈل نیہا دھوپیا سے پیار ہو جاتا ہے۔ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو باکس آفس پر کامیابی کے لیئے چاہیئے۔ پھر دقت کیا ہے ؟ پتہ چلا کہ فلم خریدنے والوں کو اعتراض ہے کہ فلمساز نے نیہا کو پورے کپڑے پہنا دیئے ؟ بیچارہ فلمساز اور بیچاری نیہا جو کم لباسی کے بعد اب جب کپڑے پہننا چاہتی ہیں تو کوئی انہیں اس روپ میں پسند ہی نہیں کرتا۔ عجب زمانہ ہے بھئی! سنجو بابا کی فراخدلی اب تک آپ نے سلو بھیا کی دریا دلی کے ہی قصے سنے ہیں لیکن آج ہم آپ کو سنجو بابا کی فراخدلی کا ایک واقعہ بتاتے ہیں۔اولڈ ایج ہوم کے کچھ لوگ سنجو بابا سے ملنے گھر پہنچے۔  | | | سنجو بابا کا رجحان مذہب اور نیک کاموں کی طرف زیادہ ہے۔ کیوں نہ ہو بم دھماکہ مقدمہ کا فیصلہ آنے والا ہے |
آج کل سنجو بابا کسی سے نہیں ملتے ہیں لیکن انہوں نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ فورا کئی لاکھ روپوں کا چیک بھی تھما دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے سنجو بابا کا رجحان آج کل مذہب اور نیک کاموں کی طرف زیادہ ہے۔ کیوں نہ ہو بم دھماکہ مقدمہ کا فیصلہ آنے والا ہے۔ انوپم کھیر کی گرو دکشنا کیا آپ جانتے ہیں کہ انوپم کھیر مہیش بھٹ کو ہرملاقات پر ایک ہزار روپیہ کیوں دیتے ہیں؟ اب تک ہمیں بھی نہیں پتہ تھا لیکن اس راز کا انکشاف خود انوپم کھیر جی نے کیا۔ وہ مہیش بھٹ کو اپنا گرو مانتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق جب وہ کچھ نہیں تھے تب مہیش جی نے انہیں فلم ’ سارانش‘ میں رول دیا تھا جو ان کی زندگی کا سب سے اچھا اور یادگار رول بنا تب سے جب بھی وہ مہیش جی کو کسی پروگرام میں مدعو کرتے ہیں تو عزت سے گرو دکشنا کے طور پر انہیں ایک ہزار روپے دیتے ہیں اور مہیش بھٹ بھی اسی محبت سے اسے قبول کرتے ہیں۔ رتیک روشن کے پندرہ روپ جی ہاں صرف ایک ہی فلم میں رتیک روشن نے پندرہ روپ بدلے ہیں اور دلچسپ بات تو ہے کہ اسی ایک فلم ’دھوم پارٹ ٹو‘ جس میں وہ ایک ویلن ہیں، بونے اور خوبصور ت لڑکی کے بھیس میں نظر آئیں گے۔ ایشوریہ نئی امراؤ جان ادا کلاسیک فلم امراؤ جان ادا اب بہت جلد نمائش کے لیئے پیش ہو گی۔ ریکھا نے اس میں اپنے جلوے بکھیرے اس فلم میں ان کی خوبصورتی کے ساتھ ان کی اداکاری کے بہت چرچے ہوئے اور اب ایشوریہ رائے اسی کردار کو نبھا رہی ہیں۔ اداکاری کیسی ہے یہ تو فلم دیکھنے کے بعد پتہ چلے گا لیکن تصویر دیکھ کر کیا آپ دونوں کی خوبصورتی کا موازنہ کر سکتے ہیں؟  | | | فلم امراؤ جان ادا میں ریکھا کے بعد اب ایشورایہ رائے وہی کردار نبھا رہی ہیں۔ |
بنا گلیسرین کے آنسو فلم میں بنا گلیسرین کے رونا کوئی مذاق نہیں ہے۔ اداکارہ مینا کماری کے لیئے مشہور تھا کہ درد بھرے مناظر میں رونے کے لیئے انہیں کبھی بھی گلیسرین کا سہارا نہیں لینا پڑا تھا۔اور اب اداکار شائنی آہوجہ بھی بنا گلیسرین کے روتے ہیں۔ سشمیتا کے ساتھ فلم ’ زندگی راکس‘ میں ایک جذباتی منظر میں انہوں نے گلیسرین لگائے بغیر شاٹ دیا اور سیٹ پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ شائینی کا جواب نہیں۔ودیا بالن کی چاہت معصوم سے چہرے والی ودیا بالن ، جو اس وقت لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں ان کا کہنا ہے کہ ویسے تو فلم انڈسٹری میں ایسے کئے ہیرو تھے جن سے وہ متاثر ہیں اور ایسے مواقع بھی آئے جب ان میں سے کئی نے محبت کا اظہار بھی کیا لیکن وہ کسی کی محبت میں مبتلا نہیں ہیں کیونکہ اگر وہ کسی سے متاثر ہوئی ہیں تو وہ جارج کلونیے ( George Clooney) سے، خیر ہم کیا کہیں یہ دل ہی تو ہے جو مانتا نہیں۔ واٹر آسکر ایوارڈ کے لیئے ناں! دیپا مہتہ کی یہ فلم بالی وڈ سے آسکر ایوارڈ میں نہیں جا رہی ہے بلکہ کناڈا سے غیر ملکی زبان کی فلم کے طور پر اسے آسکر کے لیئے بھیجا جا رہا ہے چلیئے شکر ہے ایک اچھی فلم نامزد ہو رہی ہے ورنہ تو انڈیا سے اس کی نامزدگی کی توقع کم ہی تھی۔ ہمارے اختلافات ہی ہم سے غلط انتخاب کرواتے ہیں۔ |