ایش کی ’سگائی‘، کسنگ اور ناراضگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایش اور ایب کی سگائی؟ یہ ہے دھماکہ خیز خبر۔ پہلی مرتبہ ایشوریہ رائے کو پورے بچن خاندان کے ساتھ بنارس میں دیکھا گیا۔ بگ بی اپنے خاندان کے ساتھ وہاں اتوار کی شب دیر سے پہنچے اور خبر گرم ہے کہ وہاں مندر میں پورا خاندان ہری ونش رائے بچن کی آتما کی شانتی کے لیے پوجا کے بعد ایب اور ایش کی سگائی کرے گا۔ کِس کی دھوم دھوم پارٹ ٹو سنیما گھروں میں تو دھوم مچا ہی رہی ہے لیکن اس نے ایش بے بی کی زندگی میں تو دھمال ہی مچا دی ہے۔ رتیک کے ہونٹوں کو چومنا ایش کو مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ سنا جا رہا ہے کہ ایب تو ناراض ہیں ان کے ساتھ بگ بی اور جیا بھی بہت خفا ہیں کہ ان کی ہونے والی بہو نے اس طرح پردے پر کِس کیا ہے۔ خیر ایش نے اب وعدہ کر لیا ہے کہ وہ مستقبل میں کبھی پردے پر بوسہ نہیں دیں گی ۔۔۔۔
اب ایسا نہیں ہے کہ ایش بے بی کو فلم شروع ہونے سے پہلے پتہ نہیں تھا۔ فلمساز آدتیہ چوپڑہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایش کو کہانی سنانے کے وقت ہی کہہ دیا کہ اس فلم میں کِسنگ منظر ضروری ہے اس لیے وہ سوچ لیں۔ ہدایت کار سنجے اس منظر کی تفصیل کچھ یوں بتاتے ہیں کہ ایش نے فلم کے سیٹ سے سب کو ہٹانے کے لیے کہہ دیا تھا اور پھر سیٹ بوسہ کا منظر فلماتے وقت صرف کیمرہ مین اور ہدایت کار بچ گئے تھے۔ فلم کا وہ سین فلما لیا گیا۔ سیٹ پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ دونوں کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی تھی اور ایش نے وہ سین بہت اچھا دیا۔۔۔ سلو بھیا کا گھونسہ جی ہاں! اگر آپ نے سلو بھیا کی تصویر اتارنے کی کوشش بھی کی نا تو آپ کو سلو بھیا کا گھونسہ پڑ سکتا ہے ؟ ڈریے مت وہ گھونسہ صرف سکرین پر پڑے گا۔ سلو بھیا دراصل ایک موبائل گیم کمپنی کے گیم کا حصہ بنے ہیں اس کھیل میں آپ کو تلاش کرنا ہے کہ سلو بھیا کہاں ہیں آپ انہیں تلاش کیجیے اور فوٹو بھی کھینچیے۔ جس نے جتنی زیادہ فوٹو کھینچی اتنے زیادہ پوائنٹ لیکن اگر سلو بھیا نے دیکھ لیا تو آپ کی خیر نہیں۔ایک اور خاص بات اس گیم میں سلو بھیا کے ساتھ ان کے ’مائی جان اور مائی سن‘ بھی موجود ہیں۔ ارے وہی ان کے دو چہیتے کتے۔
بالی وڈ کی ملکہ اب پاکستان ’ کارا‘ فلم فیسٹیول میں دھوم مچانے پہنچ رہی ہیں۔ اس خبر سے جتنے پاکستانی خوش نہیں ہوں گے اس سے زیادہ ملکہ خوش ہیں۔ ایک تو اس لیے کہ ان کا مہیش بھٹ کے ساتھ ایک بار پھر دوستانہ ہو گیا ہے اور نئی فلمیں ان کی جھولی میں آنے والی ہیں دوسرے اس لیے کہ ’ کارا‘ فیسٹیول میں شرکت کی وجہ سے انہیں پہلی مرتبہ پاکستان جانے کا موقع ملے گا جہاں ان کے بڑے فین ہیں۔ اب یہ ہم نہیں کہتے، یہ ملکہ کا گمان ہے۔ جٹ دا پتر سنی بھیا اور کون؟ ارے بھئی دھرم پاجی کے بعد سٹنٹ کرنے میں ماہر سنی دیول نے اپنی فلم ’فول اینڈ فائنل‘ میں ایک سو بیس فٹ اونچائی سے جو بس پر چھلانگ لگائی تو سب کی سانسیں رک گئیں۔ آپ بتائیے کسے چوٹ لگی ہو گی؟ نہیں بھئی سنی کو نہیں بس کی چھت پچک گئی۔ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ آخر سنی کوئی معمولی انسان کے بیٹے نہیں جاٹ دا پتر ہیں۔
بریڈ پٹ کی مشکل ہالی وڈ سٹار بریڈ پٹ چاہے جو کچھ فلموں میں کر کے مشہور ہیں آپ شرط لگا لیجئے وہ ہماری فلموں میں فلاپ ہو جائیں گے۔ توبہ یہ ہم کیسے کہہ سکتے ہیں یہ تو خود بریڈ پٹ نے عرفان خان سے کہا کہ وہ بالی وڈ فلمیں کر ہی نہیں سکتے کیونکہ انہیں تو رقص کرنا ہی نہیں آتا۔ رتیک کی صبح رتیک روشن جے پور میں جودھا اکبر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن کیا کریں جب ان کے چاہنے والوں اور میڈیا کی بھیڑ بڑھنے لگی تو آسوتوش گواریکر نے کہہ دیا کہ اب شوٹنگ صبح ہو گی اور صبح کب ہو گی؟ چار بجے۔۔۔۔۔۔۔ پیسہ یہ پیسہ ہاں بھئی اگر پیسہ نہ دیا جائے تو بالی وڈ ہیرو اپنی شکل تک کسی کو نہ دکھائیں کیونکہ ان کی اسی شکل کا تو وہ پیسہ لیتے ہیں۔ بالی وڈ کے بڑے سٹار کی بات کر رہے ہیں کہ انہیں برمنگھم میں ’بالی وڈ میں نوجوانوں کے لیے کیسے مواقع‘ کے موضوع پر بولنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ وہ وہاں پہنچے بھی لیکن جب انہیں احساس ہوا کہ اب پیسے نہیں ملیں گے تو وہ شو میں کچھ کہے بغیر ہی واپس لوٹ آئے۔۔۔۔ہم نے اتنے اشارے دے دیے اب آپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔۔
اجے دیو گن کے کپڑے اجے دیوگن کے پاس کپڑے نہیں ہیں اس لیے تو آج کل ایک ہی لباس میں نظر آتے ہیں۔آپ کو نہیں لگتا کہ ہم مذاق کر رہے ہیں لیکن نہیں ہم مذاق نہیں کر رہے ہیں۔ آپ خود اجے سے پوچھ لیجئے ہم نے بھی پوچھا اور انہوں نے بتایا کہ رامو کی شعلے میں انہیں صرف ایک ہی لباس میں پوری فلم کرنی ہے اب ہر روز وہ لباس دھلوایا جاتا ہے اور ہر روز اجے وہی کپڑے پہنتے ہیں۔ کیا بات ہے رامو ، فلم کا بجٹ اس وجہ سے بھی کافی کم ہو گیا ہو گا ناں! انیل کپور دہشت گرد انیل کپور لوگوں کی نظروں سے بچنے کے لیے برقعہ پہن کر دلی کی گلیوں میں گھوم رہے تھے کہ انہیں دہشت گرد سمجھ کر لوگوں نے پکڑ لیا۔ دراصل انیل سبھاش گھئی کی فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ میں کام کر رہے ہیں۔ فلم چاندنی چوک اور لال قلعہ میں فلمائی جانی ہے اس لیے انیل اس علاقہ کا جائزہ لینے برقعہ پہن کر پہنچے لیکن پیر کے جوتے بدلنا بھول گئے اور پکڑ لیے گئے۔ سوری ایب راکیش اوم پرکاش مہرہ ’رنگ دے بسنتی‘ کے بعد اب ’دلی سکس‘ بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے انہوں نے پہلے ایب سے وعدہ کر لیا تھا لیکن سنا جا رہا ہے کہ وہ ایب کی جگہ اب رتیک روشن کو لے رہے ہیں کیونکہ رتیک کی فلم دھوم میں ان کے جلوے دیکھتے ہی بنتے ہیں۔ نانا پاٹیکر بڑے دل والا سلو کیٹ کا سٹیج شو اوئے بلے بلے۔۔۔ اب سلو بھیا اور قطرینہ کیف پہلی مرتبہ ایک ہی سٹیج پر شو کریں گے اور بھی ساتھ ساتھ۔ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ دونوں ملیشیا میں ہونے والے گلوبل انڈین فلم ایوارڈ فنکشن میں ایک ساتھ رقص کریں گے۔ |
اسی بارے میں ایشوریہ کا وزن اور لالی ووڈ کی چندرمکھی24 July, 2006 | فن فنکار جھانسی کی رانی، خان کی انا اور ڈیڑھ لاکھ کا فوٹو10 July, 2006 | فن فنکار جیجا سے رومانس نہیں!22 May, 2006 | فن فنکار ’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘ 03 April, 2006 | فن فنکار گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام25 February, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||