ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | اداکارہ امرتا ارورہ |
ہدایت کار دیپک باہیری اور ان کا پورا فلمی یونٹ آؤٹ ڈور شوٹنگ پر جانے کے لیئے تیار تھا۔ امرتا ارورہ نے بھی تیاری مکمل کر لی لیکن اچانک خبر آئی امرتا فلم میں کام کرنا ہی نہیں چاہتی ہیں۔ امرتا کی جھولی میں ویسے بھی فلموں کا سوکھا پڑا ہوا ہے۔ اس پر اتنی اچھی فلم سے باہر ہو جانا ۔پتہ چلا کہ فلم میں ارباز خان کے مدمقابل وہ ہیروئین تو ہیں لیکن انہیں پیار و محبت کے کچھ بولڈ سین بھی کرنے ہیں جو اچانک آخر لمحوں میں انہیں بتائے گئے۔ اب امرتا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے جیجا (بہنوئی) کے ساتھ ایسے سین کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ ’اوئے بلے ، بلے‘ لیکن ہمیں یقین ہے ارباز کو شاید اعتراض نہیں تھا۔ کیا خیال ہے؟ یاناگپتا ایشوریہ سے مہنگی ؟ یانا گپتا ! نہیں جانتے ارے بھئی فلم’دم‘ کے نغمے : بابو جی ذرا دھیرے چلو۔۔۔۔ کی آئٹم گرل ؟ سنا ہے ان کے آئٹم رقص اتنے مقبول ہیں کہ انہیں فلم ’اپریچیت (اجنبی)‘ میں ایک آئٹم رقص کرنے کے لیئے ایشوریہ رائے کے کجرارے آئٹم رقص سے زیادہ پیسے ملے ہیں۔ کیا بات ہے آخر ایسا کیا کر دیا ہے یانا نے۔ یہ دیکھنے کی بات ہے!
 | | | عامر خان اور کاجول فلم ’فنا‘ میں |
جب عامر ایڈیٹنگ روم پہنچے یہ بات تو اب سب جانتے ہیں کہ عامر ایک ’پرفیکٹ‘ اداکار ہیں اس لیئے اکثر فلم کی تکمیل کے دوران ہدایت کار کو ہی مشورہ دیتے رہتے ہیں۔ لیکن جب انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’فنا‘ کی ایڈیٹنگ میں حاضر رہنے کے لیئے کہا تو ہدایت کار کنال کوہلی بہت پریشان ہوئے۔ آدتیہ چوپڑہ سے شکایت کی، دونوں پریشان لیکن جانتے ہیں کہ عامر جیسے بڑے فنکار کو ناراض بھی نہیں کیا جاسکتا۔ ایڈیٹنگ ٹیبل پر عامر بیٹھے اور پھر کچھ سین کاٹنے اور کچھ سین کو دوبارہ شوٹ کرنے کے ہدایت دی۔ کنال کے پسینے چھوٹ گئے لیکن اسی دوران آدتیہ آئے، عامر کے گلے میں ہاتھ ڈالا اور انہیں باہر لے جاتے ہوئے پیچھے سے اشارہ کیا کہ کچھ بھی کٹ نہیں ہو گا۔ کنال نے سکون کی سانس لی۔ ان کہی نے رلا دیا ہدایت کار وکرم بھٹ کی فلم نے ناظرین اور فلم کے اداکاروں دونوں کو رلا دیا۔ ناظرین تو فلم دیکھنے کے بعد اس لیئے رو دیے کہ آخر انہوں نے اپنا پیسہ اور وقت دونوں برباد کیا لیکن اداکار کیوں روئے یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔ چلیے ہم اشارہ دے دیتے ہیں۔ فلم میں دو ہیروئین ہیں، امیشا پٹیل ہیرو آفتاب شیودسانی کی بیوی ہیں تو ایشا دیول ان کی زندگی میں دوسری عورت۔ امیشا کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرتے ہوئے ہر جذباتی سین پر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی تھیں اور انہیں کہیں بھی مصنوعی طور پر رونے کے لیئے گلیسرین کا سہارا نہیں لینا پڑا۔ فلم کی خصوصی سکریننگ میں ایشا کی ماں ہیما مالنی موجود تھیں اور وہ اس دوسری بیوی کے مناظر دیکھنے کے بعد روتے ہوئے باہر نکلیں۔ ایشا فلم سے بہت اپ سیٹ تھیں کیونکہ انہیں ہر سین پر اپنی ماں یاد آجاتی تھیں! کیوں؟ یہ آپ ہمیں بتایئے ۔ جینفر لوپیز اور سیلینا جیٹلی میں مماثلت؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ پوپ سنگر اور اداکارہ جینفر لوپیز اور سیلینا جیٹلی میں کیا مماثلت ہے ؟ آپ ہنس کیوں رہے ہیں؟ ہم مذاق نہیں کرتے بھئی۔ وہ کچھ اور نہیں ایک پرس ہے۔ سیلینا کو جینفر کا مقابلہ کرنے کے لیئے ایک موقع مل گیا، انہوں نے ایک بین الاقوامی میگزین میں وہ پرس جینیفر کے ہاتھوں میں دیکھ لیا، بس کیا تھا سیلینا نے دو ہزار امریکی ڈالر کا وہ پرس خریدنے کی ضد کی۔ سیلینا انتہائی فخر کے ساتھ کہتی ہیں کہ وہ پرس امریکہ کی بھی ہر مارکیٹ میں نہیں ملتا اس لیئے انہوں نے اپنے ایک دوست سے کہا اور انہوں نے یہ fendi پرس انہیں تحفہ میں  |  یہ بات تو اب سب جانتے ہیں کہ عامر ایک ’پرفیکٹ‘ اداکار ہیں اس لیئے اکثر فلم کی تکمیل کے دوران ہدایت کار کو ہی مشورہ دیتے رہتے ہیں۔ لیکن جب انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’فنا‘ کی ایڈیٹنگ میں حاضر رہنے کے لیئے کہا تو ہدایت کار کنال کوہلی بہت پریشان ہوئے۔  |
دے دیا۔اب آپ اس بیگ کو وکرم بھٹ کی نئی فلم ’ریڈ‘ میں دیکھ سکیں گے ۔کرینہ اور شاہد کی جوڑی ٹوٹ گئی! ہمیں بھی دھچکا پہنچا جب ہم نے یہ خبر سنی ویسے اس خبر کو سننے کے بعد شاہد کے لاکھوں پرستار جوان لڑکیاں بہت خوش ہوں گی۔ ہم نے جاننے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ حقیقی زندگی میں نہیں بلکہ پردے پر۔ دراصل ان دونوں کی ہر وہ فلم جو یہ ایک ساتھ کرتے ہیں ناکام ہو جاتی ہے، شاید پردے پر لوگ انہیں ایک ساتھ دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ اس لیئے کرینہ نے اعلان کر دیا کہ وہ اب شاہد کے ساتھ کوئی فلم نہیں کریں گی۔ شاہد اور کرینہ کے چاہنے والوں نے سکون کی سانس لی ہو گی ۔ جب پریتی کو اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ جس پر کروڑوں لوگ فدا ہیں، ہوٹل کے دربان نے انہیں اندر آنے نہیں دیا۔ ہمیں لگتا ہے اس کی آنکھیں کمزور ہوں گی ورنہ اس حسن کو دیکھ کر تو اچھے اچھوں کا ایمان ڈگمگا جائے ؟ ہمیں بھی حیرت ہوئی جب ہم نے سنا کہ پریتی اور کرن جوہر کو ہوٹل مارٹینز کے دربان نے سامنے کے دروازے سے اندر جانے پر روک دیا اور کہا کہ یہ دروازہ صرف وی آئی پی کے لیئے ہے ۔پریتی نے لاکھ کہا کہ وہ بھی انڈیا کے وی آئی پی ہیں لیکن وہ نہیں مانا اور اس طرح مجبوراً وہ پیچھے کے دروازے سے اندر گئے ۔بھئی یہ فرانس کے شہر کان کے فلم فیسٹیول ہے اور یہاں صرف ایشوریہ کا راج چلتا ہے۔ |