BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 October, 2006, 14:39 GMT 19:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شیئرز سکینڈل پر بالی وڈ فلم

گھفلا
اس فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر سمیر ہنچاتے ابھی تیس برس کے پورے بھی نہیں ہوئے ہیں۔
نہ رقص نہ موسیقی، نہ ہی گلیمرس لڑکیاں، نہ ہی بڑے نام۔ اوپر سے شیئرز کے کاروبار جیسا سوکھا مضمون۔ ایسی ہی ہے ’گھفلا‘۔

بالی وڈ میں ایسی فلم بنانے کی ہمت کرنے کو عموماً بیوقوف قرار دیا جاتا ہے لیکن ’گھفلا‘ بنی اور سارے ملک میں ریلیز بھی ہو رہی ہے۔ اس فلم میں کچھ ایسا ہے جو ممبیا فلم کی ساری جزیات نہ ہونے کے باوجود لوگوں کو فلم پر بات کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

اصل میں اس فلم کی کہانی ہے سنہ انیس سو بانوے کا بھارت کا شیئرز یا حصص کا ’گھوٹالا‘ یا ’شئرسکیم‘ (share scam) اور ہیرو ہیں ہرشد مہتا۔

اور اب تو گھفلا اس سال کی پچاس بہترین فلموں میں شامل کر لی گئی ہے۔ صرف اس لئے کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو کسی بھی مڈل کلاس نوجوان کے خوابوں کی تعبیر، انہیں سچ کرنے کی جدوجہد اور پھر کاروباری دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کی ذہنیت کو بہت سادہ اور سچے طریقے سے سامنے رکھتی ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر ڈائریکٹر سمیر ہنچاتے ابھی تیس برس کے بھی نہیں ہوئے ہیں۔ نیویارک فلم اکیڈمی سے فلم میکنگ میں اور ’لی سٹراسبرگ تھیٹر انسٹیٹیوٹ‘ سے تھیٹر سیکھے سمیر کہتے ہیں ’سنہ انیس سو بانوے کا بھارت کا سٹاک سکیم ’گھفلا‘ کے لیے صرف انسپائریشن ہے۔‘

فلم دیکھیے تو پتا چلتا ہے کے فلم کا ہیرو سبود مہتا۔ واضح طور سے ہرشد مہتا ہی ہے اور ہرشد کا اٹھنا اور گرنا فلم کی کہانی۔ لیکن اس کے باوجود گھفلا کو صرف ہرشد سے جوڑنا فلم کے ساتھ نا انصافی ہوگی کیونکہ فلم اس سے آگے بڑھ کر مڈل کلاس کی روزمرہ کی جدو جہد، انسانی جذبات، خواہشات، اور محبت کے عملی پہلوکو بھی بخوبی سامنے لاتی ہے۔

 اصل میں ’گھفلا‘ ایک ممبیا لفظ ہے، ہندوستانی لفظ ’گھپلا‘ کا ممبئی ایڈیشن۔گھفلا بڑے خوابوں کی فلم ہے۔ یہ ایسے خوابوں کی فلم ہے جو ایک مڈل کلاس لیکن خواہشوں سے بھرپور نوجوان کو خطرناک راستے پر لے جاتے ہیں۔ یہ فلم آج کی اس دنیا میں، جہاں بھلے برے سے زیادہ جیت ہار اہم ہوتی ہے، اخلاقیات اور اقدار کی ضرورت کی پڑتال کرتی ہے۔‘
ڈائریکٹر سمیر ہنچاتے

اصل میں ’گھفلا‘ ایک ممبیا لفظ ہے، ہندوستانی لفظ ’گھپلا‘ کا ممبیا ایڈیشن۔ فلم کے ڈائریکٹر سمیر ہنچاتے کہتے ہیں کہ ’ گھفلا بڑے خوابوں کی فلم ہے۔ممبئی کی دلال سٹریٹ روز آنے جانے والا ہو یا کوئی دوسرے دھندے میں لگا شخص، خواب سب کے پاس ہوتے ہیں۔ یہ ایسے خوابوں کی فلم ہے جو ایک مڈل کلاس لیکن خواہشوں سے بھرپور نوجوان کو خطرناک راستے پر لے جاتے ہیں۔ یہ فلم آج کی اس دنیا میں، جہاں بھلے برے سے زیادہ جیت ہار اہم ہوتی ہے، اخلاقیات اور اقدار کی ضرورت کی پڑتال کرتی ہے۔‘

سمیر نے اپنی پہلی فلم کے طور پر ایسی فلم بنانے کی ہی کیوں سوچی۔ جواب میں سمیر کہتے ہیں: ’ مجھے اس فلم میں پورا یقین تھا۔ اس کے علاوہ فلم سے منسلک تجسس کے جذبے نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔‘

لیکن ایسی فلم بنانا تو مشکل ہے ہی، اسے تھیٹر تک پہنچانا اور بھی مشکل۔ سمیر کو بھی ان مشکلات کا خاصا سامنا کرنا پڑا۔ فلم بنانے کے بعد کئی مہینے کی مشقت کے بعد اب فلم کو ریلیز نصیب ہو رہی ہے۔

حالانکہ امریکی سٹاک مارکیٹ پر مائیکل ڈگلس کی ’وال سٹریٹ‘ بن چکی ہے پر سٹاک سکیم پر یہ بالی وڈ کی پہلی اور واحد فلم ہے۔ یہ بالی وڈ میں آئے نئے ڈائریکٹروں کی کچھ نیا کرنے کی سوچ اور ہمت کا نتیجہ کہی جا سکتی ہے۔

یہ بھی سچ ہے کہ بھارت کے سٹاک کے کاروبار کی تاریخ سے ’بِگ بُل‘ (بڑے بیل) یعنی ہرشد مہتا کا نام ہٹانا ناممکن ہے۔ چودہ سال پہلے جب یہ گھپلا سامنے آیا تو قریب دو سو پچاس کروڑ روپے کے حصص کی ہیرا پھیری اور بنکوں اور دوسرے تجارتی اداروں کو چار سو کروڑ کا چونا لگانے کے الزامات آئے تھے ہرشد پر۔ سنہ دو ہزار ایک میں ہرشد کی جیل میں ہی موت ہو گئی۔ اسے ولن تو ٹھہرایا گیا لیکن ہرشد کو ہیرو ماننے والوں کی بھی کمی نہیں اور اس کی موت کے بعد ہرشد کو لیکر تجسس کا عنصر آج بھی زندہ ہے۔

شکیراشکیرابالی وڈ میں؟
بالی وڈ میں کام کرنے کی خواہشمند ہیں
اسپرنگ آف ہوپ
بالی وڈ اور افغانستان کا اشتراک
بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
مہیش بھٹچرچ اور بالی وڈ
کیتھولک چرچ کی سماجی موضوع پر فلم
کسنگ کنگپیسہ لگتا کہاں ہے؟
بالی وڈ ڈائری: ایک گانے کے لیے طیارہ چارٹر ہوا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد