BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 September, 2006, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ ڈائری: بپاشا کے نخرے، سنجو کی شادی

سنجے دت
ان دنوں سنجے دت کی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی خبریں گردش میں ہیں
سنجو بابا کی شادی
ہاں بھئی سنجے دت نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا اور وہ بھی بالکل فلمی سٹائل میں، دراصل ایکتا کپور اور سنجے دت مل کر فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ بنا رہے ہیں۔

اسی کی خوشی میں پارٹی تھی لیکن سنجو بابا ہی نہیں آئے۔ لوگوں کو حیرت ہوئی پتہ چلا کہ سنجو بابا باندرہ کے ایک نائٹ کلب میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی گرل فرینڈ نادیہ درانی ہیں۔

نادیہ کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ بیلے رقص کرتی ہیں۔ دونوں گزشتہ تین برسوں سے دوست ہیں۔ دیکھنے والوں نے بتایا کہ اچانک سنجو بابا اٹھے اور ہاتھ میں مائیک لے کر اعلان کر دیا کہ’ نادیہ آئی لو یو اور یہ کہ اب ہم شادی کر رہے ہیں‘۔ بس کیا تھا لوگوں نے خوش ہو کر تالیاں بجائیں اور ماحول مزید رنگین ہو گیا۔

سلو بھیا کی بستی

جہاں سلو بھیا ہوں وہاں رونق ہو ہی جاتی ہے۔ مثال ہم دیتے ہیں کہ کبھی ممبئی کا جنوبی علاقہ پیڈر روڈ اور ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ میں پالی ہل بالی وڈ ستاروں کی رہائش گاہ کے طور پر مشہور تھے لیکن جب سے باندرہ کے بینڈ سٹینڈ میں سلمان خان نے اپنی رہائش گاہ بنائی تب سے رفتہ رفتہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں نے بھی اسی علاقے میں اپنی بستیاں بسانی شروع کیں۔

شاہ رخ کے علاقے میں فرحان اختر نے بھی اپنا فلیٹ خرید لیاہے

شاہ رخ خان نے پہلے بنگلہ ’منت‘ خریدا پھر فرحان اختر نے بھی اسی علاقے میں فلیٹ خرید لیا اور اب جان ابراہام نے بھی بینڈ سٹینڈ کی ایک عمارت میں اپنی رہائش گاہ بنا لی ہے۔ اب اگر آپ ممبئی آتے ہیں تو اس علاقے کی سیر کیجئے صبح سلو بھیا سائیکل چلاتے مل جائیں گے تو شام کے وقت شاہ رخ اور جان۔

کاسٹنگ کاؤچ پر فلم

فلمساز مدھربھنڈارکر حقیقت پر مبنٰی فلمیں بنانے کے لیئے مشہور ہیں۔ پہلے انہوں نے ڈانس بار کی رقصاؤں کی زندگی سے متاثر ہو کر ’چاندنی بار‘ بنائی۔

اس کے بعد اعلیٰ طبقے کی کھوکھلی زندگی کو بے نقاب کرنے کے لیئے ’پیج تھری‘ بعد ازاں تجارتی دنیا کے داؤ پیچ بتانے کے لیئے’ کارپوریٹ‘ لیکن اب وہ فیشن کی دنیا میں آگے بڑھنے والی لڑکیوں کے لیئے وہاں کاسٹنگ کاؤچ کے معاملے کو لے کر فلم بنانے کی تیاری میں ہیں۔

ہم نے سنا تو کہا کہ یہ ٹھیک ہے کیونکہ یہ بھی تو زندگی کا سچ ہی ہے کیوں آپ کو یاد ہے ناں وہ پریتی جین، مدھر نے جنہیں اپنی فلم میں کام دینے کا وعدہ کیا لیکن اسے پورا نہیں کیا۔ پریتی نے مدھر پر کاسٹنگ کاؤچ کا الزام عائد کیا تھا اور اب مقدمہ عدالت میں ہے۔

کنگنا پروین بوبی پر بنائی جانے والی فلم میں کردار ادا کر رہی ہیں

کنگنا کا خوف

فلمساز مہیش بھٹ اپنی اور مرحوم اداکارہ پروین بھٹ کی زندگی پر فلم بنا رہے ہیں۔ ’وہ لمحے‘ جس میں کنگنا رناؤت ہیروئین ہیں اور کردار کا نام ہے ثناء عظیم۔

کنگنا کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کے کردار میں اس طرح ڈوب گئیں کہ اب انہیں تنہا سوتے ہوئے خوف محسوس ہوتا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پروین نے کس طرح زندگی کے آخری لمحات تنہاگزارے تھے اور اسی لیئے وہ نفسیاتی مریضہ بن گئی تھیں۔ کنگنا یہی اس انڈسٹری کا کڑوا سچ ہے۔

کاکا کی انا

کاکا، آپ جانتے ہیں انہیں؟ نہیں! حیرت کی کوئی بات نہیں کیونکہ وہ تو انیس سو ستر کی دہائی کے سپر سٹار تھے۔ اب آپ ٹھیک سمجھے وہی اپنے راجیش کھنہ جی۔ جس وقت کاکا جی سپر سٹار کہلاتے تھے اس وقت بگ بی اس میدان کے نئے کھلاڑی تھے اب دونوں شاہ رخ مرزا کی فلم ’جاناں‘ میں کام کر رہے ہیں۔

کاکا جی چاہتے ہیں کہ فلم میں ان کا کام بگ بی اور فلم کے ہیرو ریحان سے زیادہ ہو اور فلمساز پریشان کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ اب کاکا جی کو کون سمجھائے کہ وہ گزرے وقت کے سپر سٹار تھے آج بگ بی کا جادو چلتا ہے۔

ملکہ کپڑوں میں کم اور بکنی میں زیادہ نظر آتی ہیں
ملکہ کی بکنی

آپ نے ملکہ شیراوت کو کتنی بار بکنی میں دیکھا۔ ہمارا تو کہنا ہے کہ وہ کپڑوں میں کم اور بکنی میں زیادہ نظر آتی ہیں لیکن یہ کیا کہ بکنی تو پہن لی لیکن ملکہ کو تیرنا ہی نہیں آتا۔ اس بات سے پردہ فلم ’پیار‘ کے سائڈ افیکٹس میں اٹھا اور یہ جان کر سب حیران تھے۔

ملکہ شیراوت کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’پیار‘ کے سائڈ افیکٹس کے ہیرو راہول بوس پوری فلم انڈسٹری کے تمام ہیروز میں سب سے اچھے اور خوبصورت انداز میں بوسہ لیتے ہیں۔ ملکہ کافی تجربہ کار ہیں۔

کہانی چوری

جنوبی بھارت کے مشہور ہیرو اور فلمساز کمل ہاسن پر کسی نے الزام عائد کیا کہ کمل نے ان کی کہانی چرا لی ہے۔ ارے بھئی کیا ہوا؟ ویسے بھی بالی وڈ میں کہانیاں چرا کر ہی تو فلمیں بنتی ہیں لیکن کیا کبھی ہالی وڈ کے فلمسازوں نے شکایت کی ؟ نہیں ناں!

بپاشا کی وین

ہیروئینوں کے نخرے تو فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ارے ہم تو کہتے ہیں کہ اگر ہیروئین نخرے نہیں کریں گی تو ان کی مارکیٹ میں قیمت کم ہو جائے گی۔

بپاشا باسومخصوص وین کے علاوہ کسی اور وین میں بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں

اب بپاشا کے بارے میں سنا جا رہا ہے کہ وہ اسی خصوصی وین کا مطالبہ کرتی ہیں جسے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے لیئے اس وقت بنایا گیا تھا جب وہ بھارت آئی تھیں۔ ملکہ تو اس میں سفر نہیں کر سکیں لیکن وہ وین بعد میں علی حسن نامی شخص کو فروخت کر دی گئی۔

اب اس وین کا روزانہ کرایہ ساڑھے تین ہزار روپے ہے اور بپاشا جہاں شوٹنگ کے لیئے جاتی ہیں۔ اسی وین کے علاوہ کسی اور وین میں بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔ ٹھیک ہی ہے نخرے بھی تو نئے نئے انداز کے ہونے چاہیئے نا!

چلتے چلتے

فرحان اختر کی فلم ’ڈان‘ اب مصیبت میں ہے کیونکہ اس فلم میں کنگ خان کو سگریٹ منہ میں لیئے دکھایا گیا ہے اور اسی لیئے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے فلم کو نوٹس بھی مل گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو ’اے‘ سرٹیفکٹ دیا جائے۔ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں جان ابراہام کی دو فلمیں نمائش کے لیئے پیش ہوئیں، ’ایک واٹر‘ اور دوسری کابل ایکسپریس‘، بس اس کے بعد ان کے پاس ہالی وڈ فلموں کی آفر آنے لگی۔

بالی وڈ ڈائری
خان کا موبائل، سنجو کی شرٹ اور کرشمہ کا رونا
سینگاڑیاں ضبط
ڈیوٹی نہ دینے پر اداکاروں کوی گاڑیاں ضبط
امیتابھ اور رام گوپال ورمابالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
عامر خانبالی وڈ ڈائری
مادھوری کی پریشانی، عامر کی خوشی
بالی وڈ ڈائری
ستاروں کی اداسی، مشعل مورچہ مگر سوگ نہیں
بالی وڈ ڈائری
کیٹ فائٹ نہیں ہیلو اور سوہا علی کی حسرت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد