ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ایشواریہ رائے نے اچھا شوہر پانے کے لیئے سبزیاں کھانی شروع کر دیں۔ |
پیار کے لئے قربانی لیلی مجنوں ، شیریں فرہاد اور پتہ نہیں کتنے عاشقوں نے محبت میں کیا کیا قربانیاں دی ہیں لیکن ہماری نئی امراؤ جان ، وہی اپنی ملکہ حسن ایش سبزیاں کھا رہی ہیں۔ یہ ان سے ان کے سب سے ’اچھے دوست‘ نے نہیں کہا ہے بلکہ ایک جیوتشی نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ زندگی میں ایک اچھے شوہر کا ساتھ چاہتی ہیں تو انہیں صرف سبزیوں پر گزارہ کرنا ہوگا اور تب سے آج تک ایش نے نان ویج کھانوں کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔اسے کہتے ہیں قربانی۔۔۔۔ منی سکرٹ اور گربا رقص انڈیا میں بھگوان کے سامنے ہندو عورتیں لمبے چنیا چولی میں رقص کرتی ہیں۔ گربا آرگنائز کرنے والوں نے آئٹم گرل راکھی ساونت کو مدعو کیا اب کیوں کیا، یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔ خیر راکھی اپنے لباس، وہی منی سکرٹ، نہیں۔۔۔ بلکہ مائکرو منی سکرٹ میں جب اسٹیج پر پہنچیں تو پولیس کے ہوش گم ہو گئے اگر یہاں بھی راکھی نے اسی طرح رقص کیا تو بھیڑ کو قابو کرنا مشکل ہو جائے گا۔ بس پولیس نے راکھی کو ’شریفانہ لباس‘ پہننے کا حکم دیا۔ وہ لباس پہن کر جب راکھی سٹیج پر پہنچیں توآدھی بھیڑ کم ہو چکی تھی۔ چھوٹے نواب تنازعہ میں
 | | | سیف کی نئی سر دردی | اپنے سیف بھیا بہت ہی مہذب مانے جاتے ہیں ان کا کسی سے کبھی جھگڑا نہیں ہوتا وہ کسی سے اونچی آواز میں بات بھی نہیں کرتے اور کیوں نہ ہو آخر نواب گھرانے کا خون جو رگوں میں دوڑ رہا ہے۔ایک اخبار نے یہ خبر شائع کر دی کہ ایک ’بار‘ سے چھوٹے نواب کو اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔سبھی کو حیرت ہوئی اگر کوئی اور ہوتا تو شاید ہم سب یقین بھی کر لیتے لیکن چھوٹے نواب۔ پھر ہمیں لگا کہیں جھگڑا اور زیادہ شراب نوشی ۔۔۔لیکن نہیں بعد میں پتہ چلا کہ خبر غلط تھی اور اخبار نے غلطی کی معافی مانگ لی۔خبر پر برہم چھوٹے نواب نے حقیقت بتائی کہ وہ ’میڈم ایکس بار‘ میں گئے تھے جو ایک انڈین امتیاز نامی شخص کا تھا اور انہوں نے سیف کو محبت میں اپنے پیسوں سے ڈرنک پلائی تھی لیکن انہوں نے پھر بھی اس ڈرنک کی قیمت بار اٹینڈینٹ کو دے دی تھی۔ کنگ خان کی چھلانگ فلم کرش میں رتیک نے بذات خود سٹنٹ کیا کیئے کہ اب ہر فلمساز اسی طرح کے سٹنٹ اپنی فلموں میں بھی چاہتا ہے۔ ایکشن فلم ڈان میں فرحان اختر نے بھی ہالی وڈ کے ماہر سٹنٹ ماسٹر Joe Jennings کی خدمات حاصل کی۔ منظر فلمانا تھا کہ ڈان پندرہ ہزار فٹ کی اونچائی سے کود جاتا ہے۔فرحان چاہتے تھے کہ یہ سین سٹنٹ آرٹسٹ سے کرایا جائے لیکن کنگ خان نے کہا کہ نہیں یہ سین وہی کریں گےاور انہوں نے یہ سین کیا۔ بھئی اب اس میں کتنی سچائی ہے یہ ہم نہیں جانتے لیکن اگر پیٹھ کے آپریشن کے بعد بھی کنگ خان اتنی اونچائی  | | | عائشہ تکیہ نے بوسہ و کنار کی وجہ سے فلمیں چھوڑ دیں۔ | سے صرف ایک سین کے لیئے کودے تو واقعی وہ ’ کنگ‘ ہی ہیں۔بوسے کے لیئے فلم چھوڑ دی کیا بات ہے آج کل ہیروئینں فلموں میں بوسے دینے سے کترا رہی ہے؟ پہلے تارا شرما نے منع کیا اور اب سنا ہے کہ عائشہ تاکیہ نے تو ایک نہیں دو فلمیں صرف اسی لیئے چھوڑ دیں۔فلم اقبال اور ڈور کے ہدایت کار ناگیش ککنور عائشہ کے راکھی بھائی ہیں فلم ڈور میں عائشہ کی اچھی اداکاری کی تعریف سننے کے بعد ناگیش نےانہیں اگلی فلم میں سائن کرنا چاہا۔ فلم کا سین سننے کے بعد عائشہ نے فلم کرنے سے انکار کر دیا اور ناگیش کا کہنا ہے کہ وہ سین فلم کی ضرورت ہے لیکن عائشہ راضی نہیں ہوئیں۔ سنا ہے عائشہ نے اس سے پہلے فلم نیل اور نکی بھی چھوڑ دی تھی۔عائشہ کیا بات ہے بھئی ! کس کے لیئے یہ سب قربانی۔ کسنگ کنگ عمران ایک طرف عائشہ بوسے دینا نہیں چاہتیں وہیں دوسری طرف فلموں میں بوسوں کے لیئے مشہور یا بدنام عمران نے بوسوں سے توبہ کرنے کے بعد پھر سے بوسے لینے کا اقرار کر لیا ہے۔ ہم نے آپ کو پہلے بھی بتایا تھا کہ عمران نے اپنی منگیتر کے کہنے پر فلموں میں بوسے دینے سے انکار کیا تھا لیکن پتہ چلا کہ جب انہیں کوئی فلم نہیں مل رہی تھی تو مجبوراً انہوں نے اپنی توبہ توڑ دی اس سے انہیں فلم تو مل گئی لیکن منگیتر کا غصہ جھیلنا ابھی باقی ہے شلپا شیٹی کےشادی کے پیغامات
 | | | شلپا شیٹی کو روزانہ شادی کے ہزاروں پیغامات آتے ہیں۔ | ہمیشہ چہکنے والی پر کشش شلپا شیٹی سے شادی کرنے کے لیئے روزانہ ہزاروں پیغامات آتے ہیں۔ بیچاری شلپا نے اپنے مداحوں سے براہ راست باتیں کرنے کے لیئے اپنا ای میل پتہ کیا لکھا ان پر مداحوں کے کم شادی کے پیغامات زیادہ آنے لگے ہیں۔ شلپا پریشان ضرور ہیں لیکن خوش بھی انہیں یقین نہیں آتا کہ لوگ انہیں اتنا چاہتے ہیں۔ بے بی کیا دنیا میں پاگلوں کی کمی ہے ؟ ہمارا مطلب ہے پیار میں پاگل ۔۔۔آپ کیاکہتے ہیں ؟ نہیں ہم یہ ای میل پتہ آپ کو نہیں دے سکتے کیا پتہ آپ بھی ۔۔۔! چلتے چلتے کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی رام سیتا کی جوڑی ہے۔ کیا کہا آج کی دنیا میں۔ نہیں بھئی یہ تو ہم اس رامائن فلم کی بات کر رہے ہیں جسے راج کمار سنتوشی بنانے جا رہے ہیں اور یہ فلم پورے نوے کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گی۔ سپر اسٹار عامر خان اپنی ہوم پروڈکشن ’ تارے زمین پہ ‘ میں اس مرتبہ اے آر رحمن کے بجائے دوسرے موسیقار کو سائن کر رہے ہیں کیا بات ہے عامر رحمن سے کس بات سے ناراضگی !عامر خان کے والد طاہر حسین کی دوسری بیوی سے ہوئے بیٹے حیدر علی خان فلم ’صرف رومانس‘ سے فلموں میں قدم رکھنے جا رہے ہیں دیکھنا ہے کیا وہ عامر کی طرح ایک سپر اسٹار بنتے ہیں یا عامر کے چھوٹے بھائی فیصل کی طرح ناکام ہوتے ہیں۔ چلتے چلتے یہ کہ سنجے دت آج کل بھگوان کے نام کا ٹی شرٹ بہت پہننے لگے ہیں۔فلم امراؤ جان میں ایش کی ترچھی ٹوپی آج کل لوگوں میں بحث کا موضوع ہے۔
|