BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 January, 2007, 09:56 GMT 14:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشوریہ رائے کیسی بہو بنیں گی؟

امیتابھ بچن
کہا جا رہا ہے کہ پنڈتوں کے مطابق ایشوریہ رائے کی کنڈلی ابھیشیک نہیں بلکہ امیتابھ کے لیے بھاری ہے
ایش ایب کی شادی کے چرچے، سنجے دت کی زندگی میں نئی حسینہ ، بگ بی اور کنگ خان کے درمیان بڑھتی دوریاں، سلو کے جلوے۔ چٹپٹی مسالے دار خبروں کا انبار ہے، کہاں سے شروع کروں؟

ایش اور ایب کی شادی
بہت سی قیاس آرائیوں اور میڈیا کے ساتھ لکا چھپی کا کھیل کھیلنے کے بعد بالی وڈ کی اس جوڑی نے آخر ایک ہونے کی ابتدائی رسم ادا ہی کر دی۔

ہاں بھئی اب تک تو آپ نے یہ خبریں صرف پڑھی نہیں اسے تصویروں میں دیکھ بھی لیا ہو گا ۔ بس اب شادی کی دیر ہے۔ سنا جا رہا ہے کہ ایش پہلے اپنی فلمیں پوری کریں گی اس کے بعد شادی ہو گی اور بچن خاندان کی بہو بننے کے بعد ایش فلموں میں کچھ عرصہ تک کام نہیں کریں گی۔

بگ بی کا پیدل سفر
بالی وڈ کے شہنشاہ چونسٹھ برس کے ہو چکے ہیں۔ آپ کہیں گے یہ خبر پرانی ہے۔ ہم بھی جانتے ہیں لیکن ہمیں یقین نہیں آیا کہ بالی وڈ کا یہ شہنشاہ اس عمر میں بھگوان کا آشیرواد لینے سولہ کلومیٹر پیدل چلا۔ دو گھنٹے تک مندر کھلنے کا انتظار کیا اور پھر پوجا کی۔ کیا پوجا اپنے بیٹے کی شادی میں خوشیوں کے لیے تھی؟

کہا جا رہا ہے کہ پنڈتوں کے مطابق ایشوریہ رائے کی کنڈلی ابھیشیک نہیں بلکہ امیتابھ کے لیے بھاری ہے، اس لیے امیتابھ یہ پوجا کر رہے ہیں۔ اپنے بیٹے کی خوشی کے لیے یہ قربانی!

سنجے دت
سنجو بابا کی شادی؟
سنجو بابا نہیں، اب تو وہ منا بھائی کے نام سے مشہور ہیں۔ خیر وہ بھی ہر روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہی ہیں۔ ابھی ممبئی بم دھماکوں کا مقدمہ ختم نہیں ہوا ہے کہ اب ان کی شادی کی خبریں گرم ہیں۔ ممبئی کے ایک ایوارڈ فنکشن میں کسی حسینہ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے منا بھائی جب پروگرام میں پہنچے تو سرگوشیاں تیز ہوگئیں اور کیمرے کی فلیش چمکنے لگیں۔ ہم کہاں پیچھے رہتے۔ پتہ لگایا کہ وہ حسینہ دلنواز شیخ ہیں۔ خبریں گرم ہیں کہ منا بھائی نے شادی کر لی لیکن منا بھائی اس سے انکار کر رہے ہیں۔ بھئی آخر اس میں چھپانے والی کیا بات ہے۔ یہ ان کی اپنی زندگی ہے، ہم تو دعا کرتے ہیں کہ ان کی یہ تیسری شادی کامیاب ہو۔

سلو کی ضد
سلو بھیا (یعنی سلمان خان) بڑے جذباتی ہیں۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ ان کے والد سلیم خان اور مشہور نغمہ نگار اور کہانی کار جاوید اختر ایک دور میں قریبی دوست تھے اور دونوں نے بڑی کامیاب فلموں کی کہانیاں ایک ساتھ لکھیں لیکن یہ دوستی ٹوٹ گئی۔ سلو بھیا اس بات کو نہیں بھولے ہیں۔ ہمیں ابھی پتہ چلا کہ فلم ’باغبان‘ میں امیتابھ بچن نے اپنی آخری تقریر لکھنے کے لیے جاوید اختر کو کہا۔ جب سلمان کو پتہ چلا کہ جاوید اختر ان کے مکالمے لکھ رہے ہیں تو انہوں نے جھٹ اپنے والد سلیم سے کہا کہ وہ ان کے مکالمے لکھیں اور سلیم کو بیٹے کی خواہش پوری کرنی پڑی۔ واہ سلو بھیا۔ اسے کہتے ہیں مقابلہ۔

قطرینہ کا باڈی گارڈ
قطرینہ کیف کی حفاظت کوئی اور نہیں اپنے سلو بھیا ہی کر رہے ہیں۔فلم ’نمستے لندن‘ میں قطرینہ کیف ہیروئین ہیں اور ان کے ہیرو اکشے کمار ہیں۔ فلمساز وپل شاہ کی یہ فلم منوج کمار کی فلم ’پورب اور پچھم‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔ قطرینہ اس فلم میں پہلی مرتبہ اپنی آواز میں مکالمے بول رہی ہیں اور انہیں ہندی میں مکالمے بولنے کی تربیت دینے کے لیے سلمان خان سیٹ پر پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن مکالمے سیٹ پر ڈب نہیں کیے جاتے تو پھر سلمان سیٹ پر کیوں جاتے ہیں؟ پتہ چلا کہ وہ قطرینہ کے ساتھ کام کرنے والے چند اداکاروں کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے اس لیے ہر شاٹ کے وقت وہ سیٹ پر موجود رہتے ہیں۔ سلو آپ کب بڑے ہوں گے؟

تنو کے بال
اداکارہ

تنو شری دتہ
تنو شری دتہ اپنے بال دیکھ کر رو پڑتی ہیں۔ فلم ’دھول‘ کے سیٹ پر ہنگامہ ہو گیا۔ تنو شری دتہ زار زار رو رہی تھیں۔ وجہ تھی ان کے بال۔ دراصل تنو شری کی ہیئر ڈریسر کی جگہ کسی اور کو بال سیٹ کرنے کے لیے بلا لیا گیا اور نشہ میں دھت ہیئر ڈریسر نے تنو کے بال ہی جلا ڈالے۔ بیچاری تنو۔ اب وِگ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

بگ بی اور کنگ خان
’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ ٹی وی شو کو بگ بی سے لینے کے بعد سے شاہ رخ خان اور انیتابھ بچن کے درمیان خلیج بہت بڑھ گئی ہے۔ کنگ خان نے نئے سال کی عالیشان پارٹی اپنے بنگلے ’منت‘ پر دی جس میں بالی وڈ کی مشہور ہستیوں کو مدعو کیا لیکن صرف بگ بی کے خاندان کو دعوت نہیں دی گئی۔ حیرت انگیز طور پر اس سال اس پارٹی میں وویک اوبرائے کو بھی بلایا گیا اور خود شاہ رخ نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

کنگ خان کی پریکٹس
بالی وڈ کے کنگ خان کا بنگلہ ’منت‘ آج کل سٹوڈیو میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کنگ خان ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے میزبان ہوں گے اور اسی پروگرام کی وہ پریکٹس کر رہے ہیں۔ اپنی ذاتی پروڈکشن فلم ’اوم شانتی اوم‘ پر کام بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ان کے سامنے ہاٹ سیٹ پر ان کے دوست ساجد خان ، فرح خان کے علاوہ ان کے بیٹے آرین بھی ہوتے ہیں اور تیز طرار آرین نے سوالات کے جواب دے کر دو کروڑ روپے جیت لیے۔

عائشہ تاکیہ
عائشہ تاکیہ کا شادی کا لباس
یہ سال بالی وڈ اداکاروں کے لیے شاید شادی کا سال ثابت ہو لیکن ہم فی الحال یہاں بات کر رہے ہیں عائشہ تاکیہ کی اس شادی کے لباس کے جسے انہوں نے فلم ’سلام عشق‘ میں پہنا تھا۔ ارے بھئی اس کی خاص بات یہ تھی کہ اس لباس کا وزن پانچ کلو تھا اور نازک اندام عائشہ کو اسے پورے پانچ دنوں تک دن رات شوٹنگ کے دوران پہننا تھا۔ خیر یہ ان کے لیے ایک مشق بھی ہو سکتی ہے کیونکہ بہت جلد وہ بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

ایوارڈ کس کا؟
بالی وڈ میں ایسی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔ ’سب سے فیورٹ کون‘ اس ایوارڈ کے لیے ناظرین کے ووٹ جمع کیے گئے تھے اور ناظرین نے اس سال کے نئے چہرے کے طور پر کنگنا رناوت کو زیادہ ووٹ دیے۔ ایوارڈ کمیٹی نے کنگنا کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ایوارڈ فنکشن میں آکر ایوارڈ لے جائے۔ ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں پروگرام شروع ہوا۔ کنگنا ٹریفک کی وجہ سے تاخیر سے پہنچیں۔ اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھ گئیں اور پروگرام کے آخر تک بیچاری وہیں بیٹھی رہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ ان کا ایوارڈ ان کے گھر پہنچا دیا جائے گا لیکن گھر جا کر پتہ چلا کہ وہ ایوارڈ تو سوہا علی خان کو دے دیا گیا۔

جب اجے جذباتی ہوئے
بالی وڈ جانتا ہے کہ اجے دیوگن کبھی بھی میڈیا سے زیادہ باتیں نہیں کرتے۔ لیکن انہوں نے تو اپنی روایت ہی توڑ دی۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کے ’کارا‘ فلم فیسٹیول میں وہ بہت جذباتی ہوگئے اور انہوں نے اچھی خاصی تقریر کر ڈالی۔ یہاں ممبئی میں اجے نے بتایا کہ دراصل انہیں وہاں لوگوں کا اتنا پیار ملا اور اتنا والہانہ استقبال کہ وہ جذباتی ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
امراؤ جان – ایک بار پھر
02 November, 2006 | فن فنکار
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد