ایشوریہ رائے کی فلم پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مرکزی فلم سنسر بورڈ نے پاکستان میں بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے بنائی گئی فلم ’برائڈ اینڈ پریجوڈس‘ کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ مرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین ضیاءالدین کا کہنا ہے کہ’ ہم نے اب تک چار بھارتی فلموں مغلِ اعظم، تاج محل، سوہنی مہینوال (لیجنڈ آف لو) اور برائڈ اینڈ پریجوڈس کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے‘۔ پاکستان میں ان فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستانی کمپنیاں پاکستان میں دیگر بھارتی فلمیں بھی ریلیز کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم اب تک ان کے پاس صرف انہی چار بھارتی فلموں کے پرنٹ موجود ہیں۔ فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت تھوڑی تعداد میں فلمیں پروڈیوس ہو رہی ہیں اور سنیما گھروں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بھارتی فلموں سے اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے جب آمدن میں اضافہ ہوگا تو مقامی طور پر بھی اچھی فلمیں بننی شروع ہو جائیں گی۔ پاکستان میں فلم ’برائڈ اینڈ پریجوڈس‘ کے ڈسٹری بیوٹر خالق چودھری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اس فلم کی ریلیز کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور کوشش کی جار ہی ہے کہ اپریل میں اس فلم کا پریمیئر شو کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پریمیئر شو میں فلم کی ڈائریکٹر اور پروڈیوسرگریندر چڈھا، ہیروئن ایشوریہ رائے، انوپم کھیر اور دیگر فنکاروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ’برائڈ اینڈ پریجوڈس‘ کی کہانی مشہور انگریزی مصنفہ جین آسٹن کے ناول ’پرائڈ اینڈ پریجوڈس‘ سے ماخوذ ہے اور اس میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے متعدد مشہور اداکاروں نے کام کیا ہے اور اس کی شوٹنگ بھارت اور برطانیہ کے علاوہ امریکہ میں بھی کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں اور اب ’مغل اعظم‘ اور ’تاج محل‘08 February, 2006 | فن فنکار سوہنی مہینوال کو نمائش کی اجازت 20 January, 2006 | فن فنکار بولی وڈ اب پاکستانی ٹی وی پر 06 January, 2006 | فن فنکار کھیرکو پاکستانی کہانی کی تلاش03 December, 2005 | فن فنکار نورجہاں کی پوتی کی فلم تاج محل18 November, 2005 | فن فنکار جاوید شیخ کی بھارتی فلم تیار 15 November, 2005 | فن فنکار فلمی دوستی کا ایک اور قدم25 August, 2005 | فن فنکار ایشوریہ رائے پاکستان آئیں گی22 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||