BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 August, 2005, 12:27 GMT 17:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشوریہ رائے پاکستان آئیں گی
 ایشوریہ رائے
ایشوریہ رائے بھارتی پولیو مہم کی سفیر ہیں
سابق ملکہ حسن اور بھارت کی مشہور فلمی ہیروئن ایشوریہ رائے کو پاکستان میں پولیو کے خلاف مہم کا آغاز کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ایشوریہ رائے اور پاکستانی گلوکار جواد احمد میں بھارت اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم کے اگلے مرحلے میں سفیر کے طور پر کام کریں گے۔

اس بات کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے صحت نے ڈبلیو ایچ او کے ایک اجلاس میں کیا۔ پاکستانی وزیرِ صحت محمد نصیر خان نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ ’ ہمیں اس بیماری کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک دسمبر 2006 تک اس بیماری کے خاتمے کا منصوبہ رکھتے ہیں‘۔

اس مہم میں پاکستان اور بھارت میں اس بیماری کے خاتمے کی آگاہی کے سلسلے میں تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ گو کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ہے لیکن بھارتی فنکاروں کی آمد پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

ایشوریہ رائے اور امیتابھ بچن بھارت میں پولیو کے خاتمے کے لیے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں ٹی وی اور اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات میں بھی آتے رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت وہ ممالک ہیں جہاں پولیو کے سب سے زیادہ کیس سامنے آتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد