BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 November, 2005, 13:11 GMT 18:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاوید شیخ کی بھارتی فلم تیار

 جاوید شیخ
جاوید شیخ ایک جانے مانے پاکستانی اداکار،ہدایتکار اور فلمساز ہیں
بالی وڈ میں اب پاکستان کے نامور اداکار محمد علی ، کرکٹر محسن خان کے بعد فلمساز اور اداکار جاوید شیخ کی باری ہے۔

جاوید شیخ کی فلم شکھر (اونچائی ) اگلے ماہ نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ جاوید اس فلم میں شاہد کپور کے باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ اس فلم میں اجے دیو گن ، بپاشا باسو اور امرتا راؤ بھی ہیں۔

جاوید شیخ کی اس فلم کے ہدایتکار جان میتیھو ہیں۔ جان کی پہلی فلم’سرفروش‘ تھی جس میں عامر خان نے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کا کردار ادا کیا تھا اور فلم باکس آفس ہٹ تھی اور اسی لیے لوگوں کو اس فلم سے کافی توقعات ہیں۔

جاوید کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار مختلف رنگ لیے ہوئے ہے اور اسی لیے انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کے کافی مواقع ملے۔ جاوید جب حال ہی میں ممبئی آئے تو انہوں نے بھارت پاکستان رشتوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فنکار جذباتی ہوتے ہیں اور اب جذبات کے ان رشتوں کی وجہ سے ہی دونوں ممالک کے قریب آنے کے امکانات روشن ہوئے ہیں۔ جاوید شیخ بھارت میں فلم ’کھلے آسمان کے نیچے‘ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں اور اس کے لئے دو گیتوں کی ریکارڈنگ ہو چکی ہے۔

اس فلم کے لیے کسی ہیروئین کا نام فائنل نہیں ہو سکا ہے۔ پرینکا چوپڑہ ، کرینہ کپور تو ملی نہیں اس لیے جاوید اب کسی نئے چہرے کے ساتھ فلم کا اعلان اگلے سال جنوری میں کریں گے ۔

ایسا نہیں ہے کہ جاوید کی یہ پہلی بھارتی فلم ہے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے فلموں میں کام کیا مگر یا تو فلم ریلیز نہیں ہو سکی یا اگر کام کیا بھی تو وہ مکمل نہیں ہو سکا۔

پاکستان میں لولی وڈ کے دلیپ کمار کے نام سے مشہور و معروف اداکار محمد علی نے اپنی بیوی زیبا کے ہمراہ منوج کمار کی فلم کلرک میں کام کیا تھا۔ فلم زیادہ نہیں چلی اس لیے لوگ اس کردار کو یاد نہیں رکھ سکے۔

کرکٹر محسن خان نے دو فلموں میں کام کیا۔ ان میں ایک فلم تھی’بٹوارہ‘ اور دوسری ’ساتھی‘۔ ساتھی میں ان کے مدمقابل آدتیہ پنچولی تھے۔ فلم میں محسن خان کی اداکاری کو شائقین نے کافی سراہا بھی تھا لیکن بولی وڈ کی اندرونی چپقلش کی وجہ سے محسن واپس پاکستان چلے گئے۔

اس وقت محسن خان کی بیوی بولی وڈ اداکارہ رینا رائے تھیں ۔اب حالات مختلف ہیں اور دونوں ممالک کی جانب سے فنکاروں کی شمولیت کا والہانہ استقبال ہو رہا ہے ۔

میرا اور ثناء مرزا سے قبل ہیروئین سلمی آغا ، زیبا بختیار ، سومی علی اور انیتا ایوب نے بولی وڈ میں قسمت آزمائی کی لیکن وہ کوئی اثر چھوڑنے میں ناکام رہیں یا دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو انہیں کچھ نامساعد حالات میں یہاں سے جانا پڑا لیکن اب حالات مختلف ہیں ۔

اسی بارے میں
۔۔۔مگر حکومت نہیں مانتی
05 October, 2005 | فن فنکار
فلمی دوستی کا ایک اور قدم
25 August, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد