BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 August, 2005, 08:03 GMT 13:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلم انڈسٹری کے کھٹے میٹھے رشتے

News image
یہ فلم جنوری 2006 میں ریلیز ہو گی
ماحول خوشنما ہے اور رشتے سدھر رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے رشتوں کے بیچ اس نئے موڑ کو بیان کرنے کے لیے جہاں بے شمار دلیلیں دی جا رہی ہیں وہیں ان کھٹے میٹھے رشتوں کو نیا رنگ دینے میں بالی وڈ بھی پیچھے نہیں ہے۔

حال میں ہی ممبئی میں ایک فلم ’ کبھی پیار نہ کرنا‘ کی شوٹنگ میں کچھ ایسا ہی ماحول تھا۔ فلم کے پروڈیوسر شیت سریواستو اس شوٹنگ کو لے کر بہت خوش نظر آرہے تھے اور یہ بتانے سے گریز نہیں کر رہے تھے کہ یہ ایک انڈو پاکستانی فلم ہے۔

ممبئی کے ’سنے وسٹا‘ سٹوڈیو میں بالی وڈ کی ’ہاٹ گرل‘ نیہا دھوپیا اور پاکستانی فلموں کے جانے مانے ہیرو معمر رانا پر اس فلم کا آئٹم نمبر فلمایا جا رہا تھا۔ اس موقع پر شیت سریواستو نے بتایا کہ’ پاکستانی پروڈیوسر میر اکلام کے ساتھ میرے بینر ’ آل اوور انٹرٹیینمنٹ‘ کا فلم ’ کبھی پیار نہ کرنا‘ کے لیے اشتراک ہوا ہے۔ اس رومانوی لو سٹوری کے ڈائریکٹر پاکستان کے جاوید رضا ہیں‘۔

اس فلم میں پاکستانی اداکارہ زارا شیخ بھی ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ بالی وڈ کے کچھ پنڈت مانتے ہیں کہ کسی پاکستانی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر کی فلم کی بھارت میں یہ پہلی کھلے عام شوٹنگ ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ بھارت اور پاکستان کے علاوہ امریکہ میں بھی کی جائے گی۔ اس فلم کے فلمسازوں کا خیال ہے کہ وہ اسے جنوری میں بھارت اور پاکستان میں ایک ساتھ ریلیز کریں گے۔

ماضی قریب میں لولی وڈ اور بالی وڈ کے با اثر افراد دونوں ممالک کی فلم انڈسٹری کے درمیان دوستی پر زور دیتے رہے ہیں۔ مشہور پاکستانی فلمساز اور ہدایتکار جاوید شیخ نے پچھلے دنوں ممبئی میں ایک ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر سے پابندی کے خاتمے کی مہم خاصی تیز ہے۔

اصل میں دونوں ممالک کی فلمی صنعت میں رابطہ نہ ہونے سے دونوں ممالک کا ہی نقصان ہے۔ بھارتی فلمیں پاکستان میں غیر قانونی طور پر بیچی اور دکھائی جا رہی ہیں جس سے حکومت کوبھی ریونیو کی مد میں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

فلموں میں ہی نہیں بلکہ ٹیلیویژن کی دنیا میں بھی ان بدلتے رشتوں کا اثر پڑا ہے اور پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے بھارتی ٹی وی کے کچھ بڑے ناموں کو لے کر ایک ڈرامہ سیریل بنایا ہے۔

یہ ہی نہیں گزشتہ برس پاکستانی ٹی وی کی مارکیٹنگ دنیا کے ایک بڑے نام عبداللہ کادوانی بھارتی چینلوں کے ساتھ ایک معاہدے کے لیے سرگرم دکھائی دیے تھے تو جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمٰن بھارتی ہدایتکاروں سے کچھ ’بہترین‘ بنوانے کے لیے کوشاں تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد