ممبئی میں پاکستانی فلم کی شوٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلی مرتبہ پاکستانی ہدایت کار جاوید رضا کے اشاروں پر ایک بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا تھرکیں اور ان کا ساتھ دیا معمر رانا اور دیگر رقاصاؤں نے۔لیکن فلم چونکہ پاکستانی ہے اس لئے آئٹم رقص بھی ساڑی میں فلمایا گیا۔ فلم ’کبھی پیار نہ کرنا‘ کے پروڈیوسر خواجہ طارق الفضل طاہر جبکہ ہندوستانی فلمساز شری واستوان کی معاونت کر رہے ہیں۔ نیہا کا یہ آئٹم رقص ہیرو معمر رانا کے ساتھ تھا۔ فلم کے ہدایت کار جاوید رضا نے بتایا کہ گیت کی عکس بندی یہاں بھارت میں اس لئے کی گئی ہے کہ یہاں ماہر رقاص ہیں اور اس کے علاوہ ٹیکنیشئن بہت اچھے ہیں ۔آج کل اسی کا دور ہے۔آپ کے پاس کہانی اچھی ہے سٹار کاسٹ بہترین ہے لیکن اگر آپ اسے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فلم بند نہیں کر سکتے تو فلم اتنی خوبصورت نہیں بنتی ہے۔ ’فلم کبھی پیار نہ کرنا‘ کئی معنوں میں اہم فلم کہی جا سکتی ہے کیونکہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ کوئی پاکستانی فلم ممبئی میں فلمائی گئی ہو ۔ راج کپور نے اپنی فلم ’حنا‘ کی شوٹنگ پاکستان میں کی تھی۔ اب نصیرالدین شاہ جو فلم بنا رہے ہیں اس کی بھی فلم بندی کے لئے وہ پاکستان میں کر رہے ہیں ۔
ہیروئین زارا شیخ پہلی مرتبہ بھارت آئی ہیں۔ انہیں ممبئی بہت پسند آیا ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں بالی وڈ اور لولی وڈ میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوتا ہے صرف سرمایہ اور جدید ٹیکنالوجی کا فرق ہے ورنہ اداکاری اور کہانیوں تقریبا ایک جیسی ہیں۔ معمر رانا کے لئے البتہ یہ پہلا موقع نہیں تھا اس سے پہلے انہوں نے ششی رنجن کی فلم ’دوبارہ‘ میں کام کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ بھارت کے علاوہ امریکہ ،لندن اور پاکستان میں ہو گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||