BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 December, 2005, 11:27 GMT 16:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھیرکو پاکستانی کہانی کی تلاش

انوپم کھیر
بالی ووڈ کے اداکار انوپم کھیر نے کسی پاکستانی کہانی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انوم کھیر ان دنوں کراچی میں ہیں جہاں ان کی فِلم ’میں نے گاندہی کو نہیں مارا‘ کارا فلم فیسیٹول میں دکھائی گئی۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کی اس پہلی پیشکش کو پہلی بار کسی فلمی میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ’مجھے خوشی ہے کہ میرے ہی لوگوں میں یہ فلم پیش کی گئی ہے کیونکہ گاندھی اس خطے کے رہنما تھے جنہوں نے انگریزوں سے آزادی حاصل کی۔‘

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ میں ہماری اقدار، باپ اور بیٹی کے رشتے اور ہم پر جدید زندگی کے اثرات کو دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایک پروفیسر کی کہانی ہے جس کی یادداشت ختم ہوتی جاتی ہےاور وہ ذہنی امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس کو لگتا ہے کہ گاندھی کو اس نے ہی قتل کیا ہے۔ اس کی بیٹی اس خول سے باہر نکلنے میں اس کی مددگار ہوتی ہے۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین کردار تھا۔ وہ روزانہ سمندر کے کنارے جاتے اور وہاں لوگوں کو دیکھتے پھر سوچتے اگر میں ایک دن یہ بھول جاؤں کے میں انوپم کھیر ہوں تو مجھے کیسا لگے گا۔

فلم کے ابتدائی اور اختتامی منظر میں سمندر کا منظر دکھانے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہدایتکار کا خیال تھا کہ سمندر وسیع اور گہرا ہے اور اس کی کئی کہانیاں ہیں۔

اس سوال پر کہ اگر قائد اعظم محمد علی جناح پر بنائی گئی فلم بھارت میں دکھائی جائے تو اسی طرح کی پذیرائی ملے گی انوپم کھیر نے کہا کہ جو بھی ہیرو ہیں وہ امریکہ کہ ہوں یورپ یا کہیں کے بھی ان پر بنائی گئی فلم ہر کسی کو پسند آتی ہے۔

بی بی سی سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے انوپم کھیرنے بتایا کہ پاکستان آنا ان کو بہت اچھا لگ رہا ہے۔ یہاں کے لوگ خوبصورت ہیں اور جذبات کو سمجھتے ہیں۔

اسی بارے میں
’لالو‘ کی فلم پر پابندی
30 January, 2005 | فن فنکار
محمد رفیع کی چاہت کا جنون
31 July, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد