BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 30 January, 2005, 15:32 GMT 20:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’لالو‘ کی فلم پر پابندی

News image
ریلوے کے وزیر لالو پرسادنےاس فلم کے اختتام میں چند منٹ کا رول کیا ہے۔
بہار اور جھارکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر’پدم شری لالو پرساد یادو‘ فلم کی ریلیز پر ان ریاستوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہاں یہ فلم انتخابات کے بعد ریلیز کی جاۓ گی۔ اگرچہ فلم لالو پرساد پر مبنی نہیں ہے لیکن انہوں اس میں چند منٹ کا رول کیا ہے۔’ پدم شری لالو پرساد یادو‘ فلم ملک کے دیگر علاقوں میں ریلیز ہوگئی ہے۔

لیکن چونکہ بہار اور جھارکھنڈ کے انتخابات میں لالو پرساد کی جماعت راشٹریہ جنتا دل اہم مقابلے میں ہے۔ اور وہ خود انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اس لیے انتخابی کمیشن نے اس کی نمائش پر پابندی لگائی ہے۔ کمیشن کا کہنا تھا کہ عین انتخابات کے دوران اس طرح کی فلم کو ریلیز کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کے منافی ہے۔

لیکن فلم کے ہدایت کار سنجے منجریکراور پروڈیوسر مانک بیدی اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم کے زیادہ تر ناظرین بہار اور جھارکھنڈ میں ہیں جنہیں اس میں زیادہ دلچسپی ہوگی۔ تاہم انکے مطابق تاخیر سے ہی صحیح انتخابی عمل کے ختم ہوتے ہی اسے ریلیز کردیا جاۓ گا۔

پدم شری لالو پرساد یادو ایک برطانوی کامیڈی A fish called Wanda کی نقل ہے اور ریلوے کے وزیر لالو پرساد یادو نے اس فلم کے اختتام میں چند منٹ کا رول کیا ہے۔ انکی ذاتی زندگي سے اس فلم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن پوسٹرز میں انکی تصویر سب سے نمایاں ہے۔ فلم میں اداکارہ موسمی مکھیجا، انوپما ورما اور سنیل شیٹی جیسے اداکاروں نے کام کیا ہے۔

سیاست میں اپنی انوکھی طرزوادا کےسبب لالو پرساد میڈیا میں اکثر چھائے رہتے ہیں۔ ٹیلی ویژن چینلز انہیں اپنے شوز میں دعوت دیکر ناظرین کی توجہ اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ لیکن بڑے پردے یا فلم میں وہ پہلی بار دیکھے جا سکیں گے۔ گرچہ بہار کے سنیما ہالوں میں یہ فلم زرا تاخیر سے ریلیز ہوگی تاہم لالو پرساد یادو کے لاکھوں شیدائی اس فلم کو چوری کی سی ڈیز پر دیکھ رہے ہیں۔

اسی ہفتے بالی وؤڈ کی ایک اور فلم بلیک فرائی ڈے پر بھی کچھ وجوہات کے سبب کورٹ نے پابندی عائد کردی تھی۔

سونامی ممبئی کنسرٹ
سونامی متاثرین کے لیے پاک انڈیا ممبئی کنسرٹ
امریش پوریزندگی کی فلم ختم
امریش پوری زندگی کے پردے سے ہٹ گئے
سنگیتافلم ’مصطفے خان‘
سنگیتا کی نئی فلم عید الضحیٰ کے لیے تیار
بالی وڈ میں نیا کیا؟
پچھلے سال کی ناکامیاں اور نئےسال کی امیدیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد