BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 January, 2005, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پروین بابی اپنے آخری سفر پر

پروین بابی کی آخری رسومات
پروین بابی کی آخری رسومات کے موقع پر کویی فلمی ستارہ نظر نہ آیا
مشہور بالی وڈ اداکارہ پروین بابی کو سپردِ خاک کیے جاتے وقت ان کے گرد بالی وڈ کے جگمگاتے ستارے نہیں بلکہ ان کے اپنے رشتہ داروں کے علاوہ ان کے سینکڑوں پرستاروں نے شرکت کی۔ پروین بابی نے بوقتِ رخصت یہ بات ثابت کر دی کہ بالی وڈ میں صرف چڑھتے سورج کی ہی پوجا کی جاتی ہے۔

پولیس کو اتوار کے روز خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے احمدآباد سے اشفاق بابی نے آ کر دعویٰ کیا کہ وہ پروین بابی کے رشتہ دار ہیں۔ ابھی یہ معاملہ طے بھی نہیں ہوا تھا کہ ملبار ہل علاقے سے تین عیسائی پادری پہنچ گئے۔

انہوں نے پولیس کو رجسٹر دکھاتے ہوئے کہا کہ پروین بابی نے 1997 میں عیسائی مذہب قبول کر لیا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ ان کی آخری رسومات عیسائی مذہب کے مطابق انجام دی جائیں۔ لیکن پولیس نے اپنا آخری فیصلہ بیگم فرحت سلطانہ بابی کے حق میں دیا جو ان کی بھتیجی ہیں۔

News image
پروین بابی

اس طرح شام پانچ بجے پروین بابی کی لاش ہسپتال سے قبرستان لائی گئی۔ اس وقت صرف ان کے رشتہ دار وہاں موجود تھے۔ قبرستان میں صرف پروین بابی کو چاہنے والے ان کے مداح اور چند میڈیا کے لوگ موجود تھے۔

فلمی دنیا سے سب سے پہلے وہاں مہیش بھٹ پہنچے اور جنازے کو کندھا دیا۔ آخری لمحوں میں مہیش بھٹ، اشوک پنڈت، کبیر بیدی اور رنجیت وہاں موجود تھے۔ کبیر بیدی نے بتایا کہ پروین ایک انتہائی خوددار لڑکی تھی اور آخری وقت تک یہی رویہ اپنائے رکھا۔

رنجیدہ مہیش بھٹ نے کہا کہ انہیں اپنی دوست کی اس طرح بے بسی اور نا خوشگوار حالات میں ہوئی موت کا تاحیات افسوس رہےگا۔ اس موقع پر رنجیت اپنے آنسوؤں کو نہیں روک سکے۔

لیکن ان چند ستاروں کے علاوہ پروین کو الوداع کہنے کے لیے بالی وڈ کی جگمگاتی دنیا سے کوئی اور نہیں آیا۔ بالی وڈ کا یہ ایک تاریک اور انتہائی شرمناک پہلو ہے۔

امریش پوریزندگی کی فلم ختم
امریش پوری زندگی کے پردے سے ہٹ گئے
مارلن برانڈوگاڈ فادر چل بسے
عظیم اداکار مارلن برانڈو کی زندگی تصاویر میں
سالنامہ 2004لالی وڈ دو ہزارچار
فلم، تھیٹر، موسیقی اور ’رقص بھری‘ سی ڈیز
دو ہزار چار میں شو بِزشو بِز کی دنیا سے
تصویروں میں: سن دو ہزار چار میں شو بِز کی دنیا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد