BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 January, 2005, 23:15 GMT 04:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ملینیئم سٹیڈیم میں سونامی کنسرٹ
ملینیم سٹیڈیم
انتظامیہ کو امید ہے کہ اسے کنسرٹ کے انعقاد میں ویلز کی حکام کی حمایت حاصل ہو گی۔
برطانیہ کے شہر کارڈِف میں واقع ملینیئم سٹیڈیم کی انتظامیہ سونامی سمندری طوفان کے متاثرین کی امداد کے لیے ایک کنسرٹ کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

سٹیڈیم انتظامیہ کو امید ہے کہ بائیس جنوری کو ہونے والے کنسرٹ سے سونامی کے متاثرین کے لیے دس لاکھ پاؤنڈ جمع ہو جائیں گے۔

انتظامیہ کو امید ہے کہ اسے کنسرٹ کے انعقاد کے سلسلے میں ویلز کے حکام کی حمایت بھی حاصل ہو گی۔

سٹیڈیم کے مینیجر پال سرجنٹ کا کہنا ہے کہ تین ہفتے کے مختصر عرصہ میں کنسرٹ کی تیاری کرنا ایک مشکل کام ہے۔

پال سرجنٹ کے مطابق سٹیڈیم کا عملہ پیر کے روز عام تعطیل کے باوجود کام کررہا ہے تاکہ کنسرٹ کے انعقاد کو ممکن بنایا جاسکے۔

’سونامی سمندری طوفان کے بعد عوامی سطع پر زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ اب ہماری بھی کوشش ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے کیے جانے والے کام کو آگے بڑھائیں۔‘

ویلز فرسٹ منسٹر روڈری مورگن نے پہلے ہی کنسرٹ کے انعقاد کی حمایت کر دی ہے جبکہ ویلش لبرل ڈیموکریٹ لیڈر مائیک جرمن کنسرٹ کی تجویز دینے والوں میں شامل ہیں۔


بحرہند کاطوفان، ایک لاکھ سے زیادہ ہلاک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد