 |  ’سونامی سے 1.5 لاکھ افراد ہلاک ہوئے‘ |
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سماترا کے ساحل کے قریب سمندر کی تہہ میں آنے والے زلزلے کے سبب پیدا ہونے والی سونامی لہروں کے سبب ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادارے کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان کا کہنا ہے کہ بحر ہند کے سونامی طوفان کا نشانہ بننے والے ملکوں کو سنبھلنے میں دس سال تک لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے اس طوفان سے پھیلنے والی تباہی کو اقوام متحدہ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ ادھر ماہرین زلزلہ پیمائی نے اب واضح طور پر چار ہزار کلومیٹر طویل اُس آبی راستے کی نشاندہی کر دی ہے جس پر چھ گھنٹے کی مسافت طے کر کے سونامی لہریں ساحلوں تک پہنچی تھیں۔ |