BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 January, 2005, 13:49 GMT 18:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: خراب موسم امداد متاثر
سری لنکا میں سونامی کے متاثرین
وبائی امراض کے پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔
سری لنکا میں خراب موسم کی وجہ سے سونامی سے متاثرہ ایک لاکھ کے قریب افراد کو امداد کی فراہمی میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

تیز بارشوں اور پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے امدادی کارکن جزیرے کے کچھ حصوں میں نہیں پہنچ پا رہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے متاثرہ افراد کے لیے قائم کیے گئے کیمپوں میں وبائی امراض کے پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

سری لنکا میں حکومت نے کہا ہے کہ سونامی سے تیس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ ہزاروں افراد لا پتہ ہیں اور ان کے ملنے کی امید ختم ہو رہی ہے۔

ملک میں فوج کا کہنا ہے کہ بہت سے پل اور سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور جنوب مشرقی شہر آکراپتھو میں تین فٹ پانی کھڑا ہوا ہے۔ یہاں پر کچھ پلاسٹک شیٹ اور تمبو تقسیم کیے گئے ہیں لیکن بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد کے پاس اب تک کوئی پناہ نہیں ہے۔

فوج کے ترجمان نے متنبہ کیا کہ جنوب مشرق میں دور افتادہ علاقوں میں کئی ہزار افراد تک رسائی نہیں ہو سکی لیکن ہیلی کاپٹروں اور نیوی کی کشتیوں کے ذریعے خوراک اور ادویات تقسیم کی جا رہی ہیں۔

تامل باغیوں کے قبضے میں علاقوں میں بھی خراب موسم کی وجہ سے ہزاروں بے گھر اور زخمی افراد تک امداد نہیں جا پا رہی۔

تامل ٹائگرز نے وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے ملک کے شمال مشرق میں متاثرہ علاقوں میں ہلاک ہو جانے والے افراد کی لاشوں کو جلایا کیمیکل کا چھڑکاؤ کیا ہے۔

باغیوں کے ترجمان نے بتایا کہ وہ حکومت کی امداد قبول کر لیں گے اور وہ بین الاقوامی فلاحی اداروں سے بھی رابطے میں ہیں۔

غیر ملکی امدادی اداروں کے مطابق سونامی کے بعد حکومت اور باغیوں کے درمیان مثالی تعاون دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد