غیر معمولی ردعمل ضروری: یو این | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکریڑی جنرل کوفی عنان نے اقوام عالم سے کہا ہے کہ وہ بحر ہند میں سمندری زلزلے، سونامی کی تباہ کارویوں سے نمٹنے کے لیے غیر معمولی رد عمل کا مظاہرہ کرئے۔ اقوام متحدہ کے سیکریڑی کوفی عنان نے کہا ہے کہ دنیا اس ناگہانی آفت پر ابھی تک اچھا ردعمل ظاہر کیا ہے لیکن اس نقصان کو پورا کرنے کے لیے ایک لمبے عرصے تک اسی جذبے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ عالمی بینک اور ملکوں ابھی تک مجموعی طور پانچ سو ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سونامی سے ہونے والی تباہی میں اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سترہ ہزار ہو چکی ہے ۔ امدای ایجنیسوں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس ہولناک تباہی سے متاثرہ تمام علاقوں میں ابھی تک مکمل طور پر رسائی نہیں ہو پائی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ خواراک کی نایابی اور پینے کاصاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے خطرے میں ہیں۔ کوفی عنان نے کہا کہ تباہی اتنی زیادہ ہے کہ کوئی ایک ملک اس سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||