پاکستانی جہازوں نے امداد پہنچائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے کہا ہے کہ اتوار کو آنے والی سونامی لہروں میں مالدیپ کے ساحل پر پھنسے ہوئے سینکڑوں مقامی باشندوں اور غیرملکیوں کو پاکستانی بحری جہازوں نے امداد پہنچائی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی بحری جہاز پہلے سے ہی مالدیپ کی بندرگاہ پر موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ مالدیپ کے حکام نے ہنگامی امداد طلب کی جس پر پی این طارق نامی پاکستانی بحری جہاز نے میمو اٹول جزیرے پر پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو بچایا۔ یہ جزیرہ دارالحکومت مالے سے ایک سو ناٹیکل میل دور جنوب میں واقع ہے۔ یہاں سے تین سو سڑسٹھ لوگوں کو بچایا گیا۔ ان میں ایک پاکستانی جوڑا بھی تھا۔ پاکستانی بحریہ کے جہازوں نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو غذا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی ہیں۔ پاکستانی ترجمان نے بتایا کہ مالدیپ کے حکام کی درخواست پر بحریہ کے جہاز امداد فراہم کرتے رہیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||