BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 16:56 GMT 21:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بحر ہند میں زلزلے: متاثرہ ممالک
انڈونیشیا
اتوار کو بحرہند میں آنے والے زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں تھا جہاں اس کی شدت زلزلۂ پیما پر آٹھ اعشاریہ نو رجسٹر کی گئی۔

یہاں درجنوں گاؤں اور شہر طوفانی سیلاب کی زد میں آگئے اور کئی مقامات پر طوفانی لہروں کی اونچائی دس میٹر اونچی تھی۔ شمالی سماٹرا اور ریاست آچے سب سے زیادہ متاثر رہے۔

سری لنکا
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے جافنا تک ساحلی علاقے طوفانی لہروں کی زد میں آگئے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

ضلع موتور اور ٹرنکومالی کے علاقے چھ میٹر اونچی طوفانوں میں ڈوب گئے۔ سیلاب سے سے کولمبو کا بندرگاہ بند کردیا گیا۔

بھارت
جنوبی بھارت کی ساحلی ریاستیں تامل ناڈو، کیرالہ اور آندھر پریش سب سے زیادہ متاثر رہیں۔ تامل ناڈو کے ساحلی شہر مدراس میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوگئے اور ہزاروں ماہی گیروں کی جھونپڑیاں لہروں کی زد میں آگئیں۔

ابتدائی اطلاعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی تھی۔ پانڈیچیری اور اینڈومان اور نیکوبار کے جزیرے بھی متاثر ہوئے۔

تھائی لینڈ
جنوبی تھائی لینڈ کا مغربی ساحل بری طرح متاثر ہوا اور طوفانی لہروں نے پھوکیٹ اور پھی پھی کے جزیروں پر تباہی مچائی۔

یہاں ہزاروں غیرملکی سیاح کرِسمس کی تعطیلات منارہے تھے۔ کئی ہوٹل تباہ ہوگئے اور سینکڑوں لوگ ہلاک ہوگئے۔

مالدیپ
زلزلے سے پیدا ہونے والی طوفانی لہروں نے جزیرۂ مالدیپ کو لگ بھگ ڈوبو دیا۔ دارالحکومت مالے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا۔

ملک کے دوسو سے زائد جزیروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ملائیشیا
ملائیشیا میں شمالی شہر پینانگ کے قریب واقع بیچ پر موجود کئی لوگ طوفانی لہروں کے ساتھ بہہ گئے۔

صومالیہ
انڈونیشیا میں زلزلے کی مرکز سے چلنے والی طوفانی لہریں چھ ہزار کلومیٹر دور افریقہ کے ساحل تک پہنچیں۔

صومالیہ کا شہر گاراساد متاثر ہوا اور تین افراد ہلاک ہوئے، کئی ماہی گیروں کی کشتیاں طوفان میں ڈوب گئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد