BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 12:57 GMT 17:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بحر ہند میں زلزلہ: عینی شاہدین کی رپورٹیں
خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہوسکتی ہے
خیال کیا جاتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہوسکتی ہے
اتوار کے روز بحر ہند میں آنے والے زلزلوں سے پیدا ہونے والی طوفانی لہروں سے بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ، ملائشیا اور انڈونیشیا سمیت کئی ساحلی ممالک متاثر ہوئے ہیں اور ابتدائی اندازے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جاتی ہے۔ سری لنکا میں کم سے کم ڈیڑھ ہزار اور جنوبی بھارت میں ایک ہزار افراد ہلاک بتائے گئے ہیں۔

٭ جنوبی بھارت کا ساحلی شہر مدراس کافی متاثر ہوا جہاں ڈھائی ہزار سے زائد ماہی گیروں کی جھونپڑیاں اس کی زد میں آگئیں۔ سٹی پولیس کمشنر کے نٹراجن کے مطابق صرف مدراس میں ہلاکتوں کی تعداد سو سے زائد ہے جبکہ ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ نٹراجن نے بتایا: ’ہسپتالوں میں لاشیں زیادہ تو خواتین اور بچوں کی ہیں۔‘

٭ جنوبی ریاست آندھر پردیش میں ایک ماہی گیر نے بتایا کہ اس نے ماہی گیروں کو سمندر میں الٹی ہوئی کشتیوں میں چپک کر جانے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ پی رامانا مورتی نے بتایا: ’میں نے لاتعداد کشتیوں کو پانی کی موجوں پر بہتے ہوئے، ڈوبتے ہوئے دیکھا، بالکل ویسے جیسے وہ کاغذ کی کشتیاں ہوں۔‘ آندھر پریش میں دو سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اورسینکڑوں ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

٭ بھارت کی جنوبی ریاستوں کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو میں درجنوں گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔ مقامی ٹیلی ویژن کی تصویروں میں لاشوں کو ایمبولنسوں میں بھرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سینکڑوں ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

٭ اس زلزلے سے متاثر ہونے والوں میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد کافی ہوسکتی ہے۔ برطانوی، اطالوی، فرانسیسی سمیت مغربی ملکوں کے لاتعداد سیاح مالدیپ، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں کرِسمس کی تعطیلات کے لیے گئے تھے۔ لندن میں ایسوسی ایشن آف برِٹش ٹریول ایجنٹس کے کیتھ بیٹن نے بتایا کہ اس زلزلے سے لگ بھگ دس ہزار برطانوی سیاح متاثر ہوسکتے ہیں۔

٭ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں ہلاکتوں کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے زائد ہے جبکہ دس لاکھ سے زیادہ افراد اس میں زخمی یا متاثر ہوئے ہیں۔ صدر کمارا تنگا نے زلزلے کو قومی سانحہ قرار دیا ہے اور ایک فوجی ترجمان کے بحری اور بری افواج لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔

٭ حکام نے بتایا کہ بحر ہند میں واقع بھارتی جزیرے انڈیمان اور نیکوبار سے، جہاں ایک درجن سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں، سیاحوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔ جزیرہ کے شہر پورٹ بلیئر میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو لوگ ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہاں زلزلے کی شدت زلزلۂ پیما پر سات اعشاریہ تین تھی۔

٭ تھائی لینڈ کے وزیراعظم تھاکسِن شیناواتر نے بتایا: ’ہمارے ملک میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔‘ تھائی لینڈ میں ان لہروں کی اونچائی سولہ سے بتیس فٹ تک بتائی گئی ہے۔ جنوبی تھائی لینڈ میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں سینکڑوں میں بتائی گئی ہے۔

٭ تھائی لینڈ کے پھوکیٹ بیچ پر برطانوی سیاح پال رامسباٹم نے بتایا: ’اور پھر ایک دیوہیکل لہر سامنے آگئی، میرا مطلب بالکل یہی ہے، وہ ٹرکوں، موٹر سائیکلوں کو اٹھارہی تھی اور ہمارے سامنے پھینکتی تھی۔‘

٭ پھوکیٹ بیچ پر ایک شخص نے طوفانی لہروں سے جان بچانے کی خاطر ہوٹل میں پناہ لینے کی کوشش کی۔ جب طوفانی لہروں نے اس کا پیچھا کیا تو پینتالیس سالہ کارلسن ہوٹل کی لابی میں ایک ستون سے چپک گیا۔ اس نے بتایا: ’جب میں اس ستون سے لٹکا تھا تو تیز لہریں ایک کار کو بہاکر لابی میں لے آئیں، لہریں کافی تیز تھیں۔‘

٭ مالدیپ کے دارالحکومت مالے کا دو تہائی علاقہ سیلاب کی زد میں تھا۔ حکام نے نشیبی جزیروں کے باشندوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہاں ایک ہزار سے زائد چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں اور سینکڑوں کشتیوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ صدر مامون عبدالقیوم نے ملک کے واحد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

٭ اس زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں آچے کے مقام پر تھا جہاں زلزلۂ پیما پر اس کی شدت آٹھ اعشاریہ نو بتائی گئی ہے۔ انڈونیشیا ہزاروں جزیروں کا ملک ہے اور یہاں ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار سو سے زائد بتائی گئی ہے۔ ریاست آچے میں ایک ڈاکٹر فاضلی حنفیہ نے بتایا کہ ’مختلف علاقوں سے ابھی لاشیں آرہی ہیں۔ سن انیس سو کے بعد یہ پانچواں بڑا زلزلہ ہے۔

News image
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد