BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 December, 2004, 15:14 GMT 20:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بحرہند: زلزلے، طوفان، سات ہزار ہلاک
News image
زلزلے اور طوفانی لہروں سے سات ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں
بحر ہند میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والی دیوہیکل لہروں نے انڈونیشیا سے بھارت اور افریقہ میں صومالیہ تک کے ساحلی علاقوں کو اپنی زد میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں سات ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور بےگھر، لاپتہ اور زخمیوں کی تعداد لاکھوں میں بتائی جارہی ہے۔

اتوار کی صبح آنے والے زلزلے اور طوفانی لہروں سے جنوبی بھارت اور سری لنکا سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت کے جنوبی ساحل پر واقع ریاستوں آندھر پردیش، تامل ناڈو اور کیرالہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد بتائی گئی ہے جبکہ سینکڑوں ماہی گیر ابھی لاپتہ ہیں۔

تامل ناڈو کا دارالحکومت چیننئی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ڈھائی ہزار سے زائد ماہی گیروں کی جھونپڑیاں تباہی کی نذر ہوگئیں اور صرف چیننئی میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

اس زلزلے کا مرکز انڈونیشیا کے صوبے آچے میں سماٹرا کے شمال میں تھا جہاں اس کی شدت زلزلۂ پیما پر آٹھ اعشاریہ نو تھی۔ یہاں دس میٹر اونچی پانی کی لہروں نے کئی گاؤں اور شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ چالیس برسوں سے میں یہ سب سے شدید ترین زلزلہ تھا۔ سن انیس سو (1900)کے بعد یہ پانچواں بڑا زلزلہ بتایا جاتا ہے۔

انڈونیشیا میں ایک حکومتی اہلکار نے بتایا کہ ایک ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ان طوفانی لہروں سے ہلاک ہوگئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اس نے ایک گاؤں میں لاشوں کو درختوں سے لٹکے ہوئے دیکھا۔

سری لنکا میں حکام نے بتایا ہے کہ دو ہزار لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور دس لاکھ لوگ بے گھر اور زخمی ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کی فوج متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ ملک کی صدر چندریکا کمارا تنگا نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد کے بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ ہزاروں ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

تھائی لینڈ میں، جہاں سینکڑوں غیرملکی سیاح کرسمس کی چھٹیاں منارہے تھے، ہلاکتوں کی تعداد دو سو سے زائد بتائی گئی ہے۔ تھائی لینڈ کے ساحلی شہر پھوکیٹ کی بیچ پر کئی سیاح طوفان کے ساتھ سمندر میں بہہ گئے اور سینکڑوں زخمی بتائے گئے ہیں۔ ملائیشیا اور میانمار میں بھی درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس زلزلے کی وجہ سے پیدا ہونے والی طوفانی لہریں افریقہ کے ساحل تک پہنچ گئیں اور اطلاعات کے مطابق صومالیہ کے ساحل پر ماہی گیروں کی کشتیاں ان کی زد میں آگئیں جن کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

اسی بارے میں:


News image
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد