سونامی: انٹرنیٹ پر امداد پہنچائیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جیسے جیسے سونامی کی تباہ کاری کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں امدادی کارروائیوں میں انٹرنیٹ کی اہمیت بھی اجاگر ہو رہی ہے۔ بحر ہند کے سونامی سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد اکٹھی کرنے اور متاثرین تک پہنچانے کے لیے انٹرنیٹ سب سے زیادہ موثر ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ مختلف ممالک میں نجی سطح پر جمع ہونے والے لاکھوں ڈالر انٹرنیٹ پر دیئے گئے ہیں۔ ہانگ کانگ میں ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس پر طوفان میں لاپتہ ہوجانے والے افراد کے عزیز و اقارب ان کی تصاویر لگا سکتے ہیں۔ ان تصاویر کا ویب سائٹ کے ذریعے پھوکت میں ہلاک یا زخمی ہو جانے والے افراد کے ساتھ از خود موازنہ ہو جاتا ہے۔ کسی تصویر کی کسی زخمی یا ہلاک جانے والے شخص سے مشابہت کی صورت میں تصویر لگانے والے فرد کو ایک ای میل بھیج دی جاتی جو پھر دیکھ سکتے ہیں کہ آیا وہ وہی شخص ہے جس کی کی ان کو تلاش تھی۔ چھبیس دسمبر کو معلومات کی فراہمی کے جدید ذرائع سونامی طوفان کی اس کے ممکنہ متاثرین کو بر وقت اطلاع دینے میں ناکام رہے تھے۔ لیکن اس کے بعد انٹرنیٹ نے اپنی اہمیت ثابت کی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹ تیار ہو گئیں جن پر سونامی کے متاثرین اپنے تجربات رقم کر سکتے ہیں۔ اِن افراد کی ڈائریوں نے سونامی کی تباہ کاری اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں مفصل تصویر دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||