سونامی متاثرین کے لیے پاپ البم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا بھر کے چند بڑے پاپ گلوکار سونامی متاثرین کی امداد کے لیے گانا ریکارڈ کرائیں گے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس البم کی فروخت سے سونامی ریلیف فنڈ کے لیے بیس لاکھ پاؤنڈ اکٹھے ہوں گے۔ معروف پاپ سٹارز سر کلف رچرڈ، بوائے جارج اور اوپیرا سٹار رسل واٹسن مل کر اس مقصد کے لیے خاص طور پر لکھا گیا گانا’گریف نیور گروز اولڈ‘ گائیں گے۔ سابق بوائے زون سنگر رونن کِیٹنگ بھی اس نیک مقصد میں اپنی آواز شامل کریں گے بشرطیکہ انہیں اپنے حصے کے بول ریکارڈ کرانے کے لیے سوئٹزرلینڈ کے اس علاقے میں کوئی سٹوڈیو مل گیا جہاں وہ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ جن دیگر پاپ سٹارز سے اس مقصد کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے ان میں بی جیز گروپ کے ارکان کے علاوہ جاز سنگر جامی کُلم، کرس رِی اور اولیویا نیوٹن جان شامل ہیں۔ یہ گانا ریڈیو ڈی جے مائیک ریڈ نے باکسنگ ڈے کو پیش آنے والے اس سانحے سے پہلے لکھا تھا لیکن انہوں نے اِسے یہ سوچ کر ریلیز نہیں کیا کہ یہ بہت ہی سوگوار ماحول لیے ہوئے ہے۔ لیکن اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ اسے کئی پاپ سٹارز کو لے کر ون ورلڈ پراجیکٹ کے طور پر ریکارڈ کریں گے۔ مائیک ریڈ کے مطابق یہ ایک سلو بیلیڈ یا بیانیہ گیت ہے اور دس کے قریب گلوکاروں کی آواز میں علیحدہ علیحدہ بولوں کی ریکارڈنگ میں خوب جچے گا۔ اس سے پہلے پاپ گلوکاروں نے افریقہ میں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بینڈ ایڈ 20 کے نام کے ایک البم ریلیز کیا تھا لیکن وہ گانا تمام گلوکاروں کے ایک کورس کی شکل میں گایا تھا۔ سرکلف رچرڈ نے اپنے بول باربیڈوس میں ریکارڈ کرائے جبکہ بوائے جارج کی ریکارڈنگ نیو یارک میں کی گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||