BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 January, 2005, 18:50 GMT 23:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونامی کیلیے پاک انڈیا کنسرٹ

سونامی کنسرٹ
بھارت کے جزیرہ انڈامان و نکابار میں ایسے ہزارہا بچے ہیں جو والدین سے محروم ہو گئے ہیں
سونای لہروں کے قہر سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہندوستانی اور پاکستانی فلمی دنیا کے جگمگاتے ستارے ایک ’ کنسرٹ‘ کر رہے ہیں۔ اس ’شو‘ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی رقم وزیر اعظم کے امدادی فنڈ میں دی جائے گی۔

شو میں حصہ لینے والے تمام ستارے عوام سے بھی اپیل کریں گے کہ وہ سمندری طوفان سے تباہ ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے آگ آئیں۔

ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں آئندہ ماہ کی چھ تاریخ کو پہلی بار بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی 200 سے زیادہ ہستیاں ایک ساتھ نظر آئيں گی۔

اس شو کا اہتمام کرنے والی ایک کمپنی وزکرافٹ انٹرنیشنل پرائیوٹ لمیٹڈ کے ڈائڑیکٹر ساباس جوزف نے بی بی سی کو بتایا کہ اس پروگرام کے لیے کسی ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مسٹر جوزف کے مطابق ٹکٹ صرف انکو ہی دیے جا رہے ہیں جو کمپنياں یہ پروگرام ’اسپانسر‘ کر رہی ہیں۔

مسٹر جوزف کے مطابق ‘ ہیلپ’ نام کا یہ پروگرام ہندوستان کے تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو پر ’لائیو براڈکاسٹ‘ کیا جائے گا اور بارہ فروری کو یہ ہندوستان کے علاوہ 26 مختلف ملکوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ہندوستانی فلم انڈسٹری یعنی’بالی ووڈ‘ سے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے، سنجے دت، لارا دتا، پریینکا چوپڑا، سمیرا ریڈی اور ایشادیول جیسے اسٹار مختلف نغموں پر جھومتے گاتے نظر آئيں گے۔

ادھر پاکستانی فلم انڈسٹری یعنی ’لالی ووڈ‘ سے میرا ، معمر رانا، راحت علی، عمر شریف اور وارث علی جیسی مشہور ہستیاں اس نیک کام میں شامل ہوں گی۔ ساتھ ہی پاکستان کا مشہور ’میوزک بینڈ‘ اسٹرنگ بھی اس موقع پر اپنے نغمے پیش کرے گا۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی ولاس راو دیش مکھ اور کھیل کے وزیر سنیل دت بھی موجود ہوں گے۔

اس موقع کے لیے ایک خصوصی نغمہ بھی تیار کیا گيا ہے جس کے موسیقار انوملک ہیں۔ اس نغمہ کو بالی ووڈ کے تمام بڑے گلوکار نے اپنی آواز سے نوازہ ہے۔

سونامی طوفان 26 دسمبر کو آیا تھا اور اس نے تامل ناڈو اور انڈمان و نکوبار جزائر کے ساحلی علاقوں میں دس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے تھے۔

بالی ووڈ کے ستارے مدد کے لیے فورا ہی آگے آئے۔ شاہ رخ خان ، رانی مکھرجی ، کرن جوہر پریتی زنتا نے بڑی بری رقوم وزیراعظم کے امدادی فنڈ میں دیں جبکہ ویویک اوبرائے اور راہل بوس جیسے ستاروں متاثرہ علاقوں میں جا کر امدادی کارروائی میں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ان کی مدد کی۔

امید کا کنسرٹ
امداد کےلئے امریکی ٹی وی کا خصوصی پروگرام
پچیس دن بعد زندہ
سونامی کا شکار شخص جزیرے پر پڑا رہا۔
جسے اللہ رکھے
12 سالہ مرلی نے دس روز ایک درخت پر گزارے
بھارتجزیرے ڈوب گئے
بھارتی حکام کے مطابق کچھ جزیرے غائب ہو گئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد