ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی |  |
 | | | ایش اور ابھیشیک کی شادی کا دعوت نامہ سنہری تاروں سے تیار ہوگا |
ایب۔ایش کے لیے زمین پر جنت ہاں بھئی کیوں نہ ہوجب دلہن کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین عورتوں میں ہوتا ہے اور دولہا بالی وڈ لیجنڈ کے بیٹے۔ آپ کو جلنے کی بو تو نہیں آرہی۔ ہاں ہم نے بھی محسوس کی۔ خیر خبر یہ ہے کہ ایب اور ایش کی شادی کسی فائیو سٹار ہوٹل میں نہیں بلکہ ممبئی سے کچھ دور ایمبی ویلی میں ہو گی۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ پر پھیلی یہ شاندار وادی دراصل سہارا گروپ کے چیئرمین سبروتو رائے کی ہے۔ اسی وادی میں شادی ہوگی تاکہ میڈیا کے نظروں سے بچا جائے اور یہیں سبروتو نے ایک بنگلہ تیار کیا ہے جس کا نام ’زمین پر جنت‘ ہے اور وہ اسے اس خوش نصیب جوڑے کو اپنی طرف سے بطور شادی کا تحفہ دیں گے۔ شلپا کی نئی زندگی یہ بات تو آپ سب اب تک جان گئے ہوں گے کہ تنازعات ہی تو شہرت کی پہلی سیڑھی ہوتے ہیں۔اب دیکھیے شلپا کا بالی وڈ میں کیرئر تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ اس لیے تو انہوں نے ’بگ برادر‘ میں جانا منظور کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے لئے انہیں تین کروڑ روپے دیے گئے اس میں کتنی سچائی ہے یہ ہمیں نہیں پتہ لیکن نسل پرستی پر دیے گئے ریمارکس نے راتوں رات شلپا کو مشہور کر دیا۔  | | | شلپا شیٹی کے کیرئر کی ڈولتی نیّا کو بگ برادر تنازع نے سہارا دے دیا |
اب وہ ’بگ برادر‘ جیت کر باہر نکلتی ہیں یا نہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ ان کی ڈولتی نیّا کو اسی تنازع نے سہارا دے دیا۔ اب باہر آنے کے بعد ان کے پاس فلموں کی بھر مار ہو شاید انہیں ہالی وڈ فلمیں بھی مل جائیں۔ ایسے کچھ تنازع کے انتظار میں بالی وڈ کے کئی ستارے قطار میں ہوں گے ہیں ناں! ایش کا بوسہ نہیں ایش نے کھلے عام بوسہ ابھی ایب کو نہیں دیا لیکن کیا آپ کو یاد ہے ایش نے اپنی فلم دھوم ٹو میں ایک گرماگرم بوسہ ہیرو رتیک روشن کو دیا تھا۔ ہم نے یہ خبر دی تھی کہ اس پر بچن فیملی ایش سے ناراض بھی ہوئی تھی۔ کسی نے کہا یہ غلط ہے لیکن چلیے ہم اپنی خبر کی تصدیق کے لیے ایک اور چٹپٹی خبر آپ کو دیتے ہیں۔ بگ بی نے یش چوپڑہ سے کہہ کر اس فلم سے بوسہ کا وہ منظر ہی کٹ کروا دیا۔ اب اگر آپ وہ فلم صرف بوسہ کے لیے دیکھنا چاہتے تھے تو بھول جائیے۔  | | | دھوم ٹو سے بوسہ کا منظر ہی کٹ کر دیا گیا ہے |
منگنی کی انگوٹھی جی ہاں! اب باری ہے منگنی کی انگوٹھی کے بارے میں بات کرنے کی۔ آپ کو یاد ہے ٹینا منیم۔ جو صنعت کار انیل امبانی کی بیوی ہیں۔ وہ ممبئی کے پوش علاقہ میں واقع جوہری کے شوروم میں گئیں اور انہیں وہاں ایک انگوٹھی پسند آ گئی۔ اب بچن خاندان کی قریبی ہونے کے ناطے انہوں نے وہ انگوٹھی پسند کی جس میں لگے ہیرے کی وجہ سے اس کی قیمت تھی پچاس لاکھ روپے۔ ہمارے خبر کے مطابق وہی انگوٹھی ایب نے ایش کو منگنی پر پہنائی ہے۔ گولڈن شادی کارڈ کیا کریں آپ سب بےچین ہیں ایب اور ایش کی شادی کے بارے میں خبریں سننے کے لیے اور ہم نے بھی پورا ہفتہ خبریں جمع کرنے میں لگا دیا۔ خیر نئی خبر ہے کہ دونوں کی شادی کا کارڈ سنہرے تاروں سے لکھا جائے گا۔ سنہرے لفظوں میں ان کے نام اور شادی کی تاریخ لکھی جائے گی اور پتہ ہے ایک کارڈ کی قیمت کیا ہو گی؟ چار ہزار روپے۔ ابھی تو صرف دو لاکھ روپے کی ساڑھیاں بنارس سے آ رہی ہیں، شادی کا جوڑا باقی ہے۔ کوئی ہمیں بتائے کیا بادشاہوں اور نوابوں کی شادیاں بھی اسی طرح ہوا کرتی تھیں؟ بیچارے آسوتوش  | | | آشوتوش اپنی فلم کی ناکامی کے خوف سے پریشان ہیں |
ہدایت کار آسوتوش آج کل بہت پریشان ہیں۔ وہ ایش اور ایب کی منگنی اور شادی کی خبروں سے خوش نہیں ہیں۔ آسوتوش پریشان ہیں کہ اگر ان کی فلم کی نمائش سے پہلے اس جوڑے کی شادی ہوگئی تو وہ جو اتنی محنت سے فلم ’جودھا اکبر‘ بنا رہے ہیں وہ کہیں فلاپ نہ ہو جائے کیونکہ اکثر ناظرین شادی شدہ ہیروئین کی فلم دیکھنا پسند نہیں کرتے وہ بھی تازہ تازہ شادی کے بعد۔ سلو بھیا کے نئے پڑوسی سلو بھیا کے نئے پڑوسی کوئی اور نہیں مستقبل میں ان کی پرانی سابقہ دوست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک ہوں گے۔ جی ہاں ممبئی میں رہنے کے لیے امیتابھ بچن نے جونیئر بچن اور بہو کو باندرہ میں ہی ایک عالیشان بنگلہ بنا کر دیا ہے اب پڑوسی ہوں گے تو ملاقات تو ہونا طے ہے۔ کبھی باندرہ کے ساحل سمندر پر جاگنک کرتے ہوئے یا کسی پب میں نائٹ آؤٹ پارٹی میں۔ ’ کنگ خان، فریز کیا جائے‘  | | | شاہ رخ خان امیتابھ بچن کی جگہ ’ کے بی سی‘ کی میز بانی سنبھال رہے ہیں | جی ہاں! پیر کی رات سے ہی تو سٹار پلس ٹی وی چینل پر ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو شروع ہو رہا ہے۔ ’لاک کیا جائے‘ کی بجائے کنگ خان کا منترہ پتہ ہے کیا ہو گا ’فریز کیا جائے‘ اور اس سے پہلے وہ پوچھیں گے ’ کچا یا پکا‘۔ آپ کو بتادیں پہلی مرتبہ کنگ خان ک۔ک۔ک۔ کچا نہیں کہیں گے۔وویک کی خاموشی ایش کی منگنی کی خبر ملتے ہی ایک اخبار کے صحافی نے جھٹ سے وویک کو فون پر اطلاع دی۔ خبر سننے کے بعد کم سے کم ایک منٹ تک دوسری طرف خاموشی چھا گئی اور وویک نے فون رکھ دیا۔ وویک کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وویک ایش کو دل کی گہرائیوں سے چاہتے تھے۔ انہیں پتہ بھی تھا کہ ایک دن ایسا ہی کچھ ہو گا لیکن وہ اب میڈیا سے دور رہنا چاہتے ہیں اس لیے آج کل انہوں نےگھر سے نکلنا ہی بند کر دیا ہے۔  | | | وویک اور ایش ایک زمانے میں ساتھ دیکھے جاتے تھے |
کنگ کا مجسمہ شاہ رخ خان آج کے نوجوانوں کے لیے ماڈل کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور بالی وڈ سٹار بگ بچن اور ایشوریہ کے بعد شاہ رخ خان وہ تیسرے ستارے ہوں گے جن کا مومی مجسمہ مادام تساد کے میوزیم میں رکھا جائےگا۔ بگ بی اور کنگ خان چاہے آج کل ایک دوسرے کے دوست نہ ہوں لیکن میوزیم میں تو ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے اور حیرت ہے کہ دونوں چپ رہیں گے۔ دھک، دھک گرل لاکھوں دلوں کی دھڑکن دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے ایک بار پھر کیمرے کا سامنا کیا ہے۔ وہ یش چوپڑہ کی فلم میں اکشے کھنہ کے مقابل ہیروئین ہیں لیکن یہ خبر تو پرانی ہے ۔ نئی خبر یہ ہے کہ یش چوپڑہ نے فلم سٹی میں ہی مادھوری دکشت کے دو چھوٹے بچوں کے کھیلنے کے لیے کمرہ اورگارڈن بنایا ہے جہاں جھولے ہوں گے، مختلف گیم اور ان کی دیکھ بھال کے لیے گورنس۔ اب دیگر فلمسازوں کے لیے یہ سرخ گھنٹی ہے ۔کیا وہ ایک ہیروئن پر اتنا خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں؟ |