گلابی ساڑھی، بگ برادر اور شلپا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی برطانیہ کی نئی ٹی وی سیریز ’بگ برادر‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ گیارہ ستاروں میں بگ برادر ہاؤس میں گلابی ساری میں ملبوس داخل ہونے والی بالی وڈ کی 31 سالہ اِس اداکارہ کا نمبر چھٹا ہے۔ شو سے قبل شلپا کا کہنا تھا کہ ایک سلیبرٹی ہونا بھی کسی مشکل سے کم نہیں ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ’بگ بردارز‘ میں ان کی شرکت سے انڈیا میں متنازعہ بحث کا آغاز ہو جائے گا اور بہت سے لوگ اس پروگرام کی اخلاقی حیثیت کے بارے میں سوال اٹھائیں گے۔ پروگرام بنانے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ’بگ برادر‘ میں شلپا کی آمد برطانیہ میں آباد لاکھوں ایشینز کو اس شو کی طرف کہیں زیادہ متوجہ کرنے کا سبب بنے گی۔ بگ برادر ہاؤس میں داخلے کے بعد شلپا کا اپنے ساتھیوں سے کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی یہ شو نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں ان کے شامل ہونے کا مقصد یہ ہے کہ وہ انڈین شہریوں کے دلوں میں فخر کے جذبات محسوس کرنا چاہتی ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ شلپا کی پروگرام میں شمولیت کی وجہ، جو اس سے قبل تیس کے قریب ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، لوگوں کی دلچسپی کو اور بڑھانا ہے۔ اس پروگرام کی ایک قسط میں شلپا رات کے کھانے پرمدعو ہیں جہاں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ فلرٹ کرتی دکھائی جائیں گی۔ فی الوقت شلپا کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ اس شو میں انہیں اپنے من پسند اداکار کے ساتھ رومانوی شام گزارنی ہوگی۔ برطانوی اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق تین جنوری سے اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ اس شو میں شلپا کے علاوہ برطانیہ کی سابق حسینہ مس ڈینئل لائیڈ بھی حصہ لیں گی۔ان سبھی کو اپنے من پسند اداکار کو منتخب کرنا ہوگا۔
اخبار سن نے لکھا ہے ’انہیں ان کی مناست کےجوڑوں کے ساتھ فلرٹ کرنا ہوگا اوراپنی طرف راغب کرنے کے لیے انہیں تمام طرح کے حربے استعمال کرنے ہونگے۔‘ اس کے لیے کینڈل لائٹ ڈنر کا انتظام کیا جائیگا اور اس کے تمام جوڑے فلم کی نامی گرامی ہستیاں ہوں گی۔ پاپ بینڈ ’سٹیپ‘ کے ایان واٹکنز، ڈینی ٹارٹی اور فٹبال کھلاڑی ٹیڈی شرینگم بھی اس میں حصہ لیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ جولی گڈ ائیر، ڈرک بنیڈکٹ اور پال مائیکل گلیزر جیسے اداکار بھی اس میں شرکت کرنے والے ہیں۔ بھارت میں اخبارت نے لکھا ہے کہ شلپا شیٹی کو اس کے متعلق بات چیت کرنے منع کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں اس کے لیے تقریبا چھ لاکھ اسی ہزار ڈالر ادا کئےجائیں گے۔ ’بگ برادر‘ میں کسی بھارتی اداکارہ کی یہ پہلی بار شمولیت ہے۔ امکان ہے کہ شلپا کے اس میں آنے سے ایشیائی براداری میں یہ شواور مقبولیت حاصل کریگا۔ | اسی بارے میں ہندوستانی ناظرین کے لیئے’بگ برادر‘20 July, 2006 | فن فنکار ایڈز پر بالی وڈ کی پہلی فلم24 August, 2004 | فن فنکار پاکستان میں بہت پیار ملا، شلپا شیٹی 11 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||