BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 July, 2006, 18:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہندوستانی ناظرین کے لیئے’بگ برادر‘
بگ برادر
دنیا کے ستر ممالک میں ’بگ برادر‘ کی نمائش ہوئی ہے
ہندوستانی سماج کوپیش نظر رکھتے ہوئےپروگرام ’ بگ برادر‘ کو وہاں کے ناظرین کے لیئے پیش کیا جائے گا۔ اس میں کسی ہینکی پینکی جیسے کردار کے لیئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

اس پروگرام کو بنانے والی کمپنی انڈیمل انڈیا کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کو کہا جائے گا کہ وہ خود پر قابو رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک قدامت پسند ملک ہے جو بیہودہ سین قبول کرنے کے لیئے تیار نہیں ہے۔

سال کے آخر میں ہونے والے اس پروگرام میں 12 لوگ حصہ لینگے۔
اس شو کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ ،کرکٹ اور بھارتی ٹی کی معروف ہستیوں کو اس پرو گرام میں شرکت کرنے کے لیئے امادہ کرنا چاہتے ہیں۔

انڈیمل انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر راجیش کامت نے کہا کہ اس پروگرام میں ہندو اور مسلمان دونوں کو شامل کیا جائے گا لیکن مذہب سے متعلق معاملے کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

’بگ برادر‘ کے دیگر پرگراموں کے بر عکس بھارتی پروگرام کوبراہ راست نہیں
نشر کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹی وی پر بوسہ لینے اور بند کمرے کے سین عام طور پر نہیں دکھا ئے جاتے۔ اس لیئے ایسے سین سے پرہیز کیا جائے گا۔

1999 میں پہلی بار ’بگ برادر‘ کی تخلیق نیدر لینڈ میں ہوئی تھی اسکے بعد دنیا کے درجنوں ممالک میں اسکی مارکیٹنگ کی گئی۔

اسی بارے میں
سمپسنز پر اب فلم بنے گی
01 April, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد