BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 April, 2006, 23:11 GMT 04:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمپسنز پر اب فلم بنے گی
سمپسنز
سمپسنز دنیا کے کئی ممالک میں مقبول سیریز ہے
فلم کمپنی ٹوینٹی ایتھ سنچری فوکس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اینیمیٹڈ ٹی وی سیریز ’دی سمپسنز‘ پر اب ایک فلم بنائی جائے گی۔

اس فلم کو جولائی دو ہزار سات میں امریکہ میں ریلیز کیا جائے گا۔

’آئیس ایج: دی میلٹ ڈاؤن‘ کی سکریننگ کے دوران امریکی فلم بینوں کو سمپسنز کا پچیس سیکنڈ کا ٹریلر بھی دکھایا گیا۔

ٹریلر میں ہومر سمپسنز کو صرف جانگیہ پہنے ہوئے دکھایا گیا جنہوں نے آتے ہی کہا کہ ’میں بھول گیا ہوں کہ میں نے کیا کہنا تھا‘۔

سمپسنز کی کہانی ایک شخص ہومر اور اس کے کھڑے بالوں والے بیٹے بارٹ کے گرد گھومتی ہے۔

یہ امریکی ٹی وی پر پرائم ٹائم اینٹرٹینمنٹ سیریز کے سلسلے میں سب سے لمبے عرصے تک چلنے والی اینیمیٹڈ فلم ہے۔ سمپسنز کی مقبولیت دنیا بھر میں ہے۔

گزشتہ مہینے امریکی نیٹ ورک فوکس نے کہا تھا کہ سمپسنز کی دو مزید سیریز بنیں گی۔ جس کا مطلب ہے کہ سمپسنز کم از کم سن دو ہزار آٹھ تک ضرور ٹی وی پر دکھائی جاتے رہیں گے۔

سمپسنز کے خالق میٹ گروئننگ نے کہا کہ جب تک وہ اور ان کے رفقاء نئے آئیڈیاز لاتے رہیں گے یہ اینیمیٹڈ فلم مقبول رہے گی۔

اسی بارے میں
سکُوبی ڈو نے ریکارڈ توڑ دیا
25 October, 2004 | فن فنکار
جیکسن مقدمہ پر میڈیا کی توجہ
28 January, 2005 | فن فنکار
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد