دی سمپسنز: ’ہم اب نہیں بولیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دی سمپنز کارٹون کے لئے آوازیں فراہم کرنے والے صداکاروں نے تنخواہ اور تین سال تک کام کرنے کے کنٹریکٹ کو بحال کرنے کے مسئلے پر کام کرنا بند کر دیا ہے۔ ہالی ووڈ کے کاروباری اخبار ’ورائٹی‘ کے مطابق دی سمپسنز کے چھ صداکار پچھلے دو ہفتوں سے اپنے سکرپٹس ریکارڈ کرانے نہیں آئے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ قضیہ ’ہومر، مارگ اور بارٹ نامی کرداروں کے لئے صداکاری کرنے والوں اور ہدایت کار کے درمیان شروع ہوا۔ ’ورائٹی‘ کے مطابق اس سلسلے میں صداکاروں کے نمائندوں اور پروگرام کے ہدایت کار کے درمیان جاری مذاکرات کسی نئے معاہدے کو ممکن نہیں بنا سکے ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ دو ہفتے سے اہم کرداروں کے لئے صداکاری کرنے والوں کی غیر حاضری سے دی سمپسنز کی سولہویں سیریز کی پیشکش رک گئی ہے۔ اس سے قبل دی سمپسنز کے صداکاروں کی تنخواہوں کامسلہ 1998 میں کھڑا ہوا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||