سکُوبی ڈو نے ریکارڈ توڑ دیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بچوں کے مقبول کارٹون پروگرام سکوبی ڈو نے کسی بھی کارٹون کامیڈی سیریز میں سب سے زیادہ پروگرام بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سکوبی ڈو ہیلووین بومیرینگ ٹی وی چینل پر جمعہ کے دن سکوبی ڈو کارٹون کی تین سو پچاسویں قسط دکھائے جانے کے بعد دی سمپسنس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ سکوبی اور اس کے دوست شیگی، ویلما، فریڈ اور ڈیفنی کے کارناموں پر مبنی یہ کارٹون پروگرام انیس سو انہتر میں شروع ہوا تھا۔ دنیا کے ایک سو ساٹھ ممالک میں دکھایا جانے والا یہ پروگرام بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی مقبولیت میں دوسرے نمبر پر ہے۔ دی سمپسنس نے پہلے یہ ریکارڈ تین سو پینتیس قسطوں کے بعد بنایا تھا جس سے پہلے یہی ریکارڈ ٹام اینڈ جیری نے 209 قسطیں ، فلنٹسٹون نے 166 قسطیں اور مکی ماؤس نے 120 قسطیں دکھانے کے بعد عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس عالمی رحکارڈ کا اندراج گینس بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے سن دو ہزار چھ کے شمارے میں کیا جائے گا جو اگلے سال کے اواخر میں شائع ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||