BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 March, 2005, 11:10 GMT 16:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز پر فلم: ’مائی برادر نکھل‘

اداکار
جوہی چاؤلہ نے فلم میں عمدہ اداکاری کی ہے
ایڈز کے مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ رویہ رکھنے اور انہیں عزت دینے جیسے تھیم پر بالی ووڈ نے ایک اور حساس فلم بنائی ہے۔

ہدایت کار اؤنیئر کی فلم ’مائی برادر نکھل‘ سماج میں ایڈز سے متاثرہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے جیسی تلخ حقیقت پر مبنی ہے۔

جذبات ،احساسات اور انسانی رشتوں کی بنیاد بر بنائی گئی یہ فلم ناظرین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتی ہے۔ فلم کی کہانی میں ہیرو سنجے سوری سوئیمنگ چیمپئین اور مشہور شخصیت ہیں جس کے بہت سےدوست ہیں۔ لیکن یہ سارے دوست اس وقت انکا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ نکھل (سنجے سوری) ایڈز میں مبتلا ہیں۔ حد تو یہ کہ نکھل کے ولدین جنکی محنت سے وہ تیراکی کے چمیپئین بنے تھے انہیں بھی جب پتہ چلتا ہے تووہ اپنے بیٹے کو ٹھکرا دیتے ہیں۔ لیکن نکھل کی بہن جوہی چاؤلہ اس کا ساتھ دیتی ہے۔

اس فلم میں جوہی کی اداکاری بہت نکھری ہوئی ہے ۔بے بس بہن کا اپنے بھائی کو مرتے ہوئے دیکھنا اور خاموش انداز میں جذبات کا اظہار کرنا، اداکاری کی بلندی ظاہر کرتا ہے۔ ہدایت کار اؤنیئر کی یہ پہلی فلم ہے اور انہوں نے ایک فرد کی اندرونی کیفیات کو بہت عمدہ طریقے سے پیش کیا ہے۔ ہیرو کا خوف، سماج میں رسوائی اور اسکی افسردگی سب کچھ پردے پر جھلکتی ہے۔

اس سے قبل جنوبی ہند کی اداکارہ ریوتھی نے ایڈز کے متعلق ’پھر ملیں گے‘ نامی فلم بنائی تھی جس کے اہم کرداروں میں سلمان خان اور شلپا شیٹی شامل تھے۔

سماج میں ایڈز کے مریضوں کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جاتا ہے۔ کچھ ہی پہلے کی بات ہے ایڈز میں مبتلا ممبئی کے ایک انجینئر نے اپنی بیوی اور دو بچیوں کوہلاک کردیا تھا۔ بعد میں اسے سزا ہوئی لیکن رحم کی اپیل کی بعد وہ رہا ہوا۔ لیکن زندگی کے آخری دور میں اس کا ساتھ دینے والا کوئی نہ تھا۔

فلم ایک وسیع میڈیا ہے اور اس طرح کی فلمیں لوگوں کے خیالات بدلنے میں بہت حد تک معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد