BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 23 March, 2005, 10:44 GMT 15:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چپلن کی تیسری نسل فلموں میں
کیرا چپلن
کیرا کی خوبصورتی اور ہالی ووڈ امیج فلم کو مشہور کر سکتا ہے
ہالی ووڈ کے مشہورِ زمانہ مزاحیہ اداکار چارلی چپلن کی 22 سالہ پوتی کیرا چپلن اپنا فلمی کیرئیر لیڈی گوڈیوا پر بننے والی ایک فلم سے شروع کرنے والی ہیں۔

اس فلم کی فلمبندی کا آغاز 2005 کے وسط میں ہوگا اور یہ فلم 2006 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلمبندی کے لیے مجوزہ مقامات میں کوونٹری میموریل پارک، سٹی ہال اور وراک کا قلعہ بھی شامل ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر ڈینس ٹموتھی کا خیال ہے کہ کیرا چپلن کے اس فلم میں کام کرنے سے ان کی فلم کی شہرت میں اضافہ ہوگا۔ ڈینس ٹموتھی کا کہنا تھا کہ ’ کیرا کی خوبصورتی اور ہالی ووڈ امیج فلم کو مشہور کر سکتا ہے۔‘

ٹموتھی نے بی بی سی کو بتایا کہ کیرا سے قبل لیڈی گوڈیوا کے کردار کے لیے ہالی ووڈ کی اداکارہ پامیلا اینڈرسن کا نام زیرِ غور تھا لیکن عمر کے فرق کی بنا پر انہیں فلم نہیں لیا گیا۔

ڈینس ٹموتھی کا کہنا ہے کہ ان کی یہ فلم ایک فیملی مووی ہوگی اور اس میں ایسا کچھ نہیں ہوگا جس پر کسی کو کوئی اعتراض ہو۔

کیرا چپلن کے علاوہ اس فلم میں امریکی اداکارہ جینیفر ٹیلی اور ٹی وی اداکار انتھونی ہیڈ بھی کام کریں گے۔ اس فلم کی تیاری پر چار اعشاریہ چار ملین ڈالر لاگت آئے گی اور امید ہے کہ اسے اگلے برس کانز فلم میلے میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد