برطانوی میوزک کے دلدادہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا میں موسیقی کے خریداروں کے لیےسب سے مشکل فیصلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی پسند کا میوزک قانونی طریقے سے خریدیں یا انٹرنیٹ سے غیر قانونی طور پر ڈاون لوڈ کر لیں۔ برٹش فونوگرافک انڈسری کے ترجمان جیمسن کے مطابق برطانیہ میں میوزک آئیٹم کی فروخت دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک سال کے اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں خریدار میوزک آئٹم کی شاپنگ دنیا میں سب سے زیادہ کرتے ہیں۔ برٹش فونوگرافک انڈسری کی طرف سے جاری کیے اعداد وشمار کے مطابق برطانیہ میں میوزک ڈی وی ڈی، ویڈیو اور البم کی فروخت میں سالانہ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں سی ڈی البم کی فروخت میں چار اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق 174.6 ملین سی ڈی البم ایک سال میں فروخت ہوئیں۔ برطانیہ میں ہر سال چھبیس ہزار نئے البم جاری کیے جاتے ہیں۔ دنیا میں ایک سال میں سب سے زیادہ میوزک البم امریکہ میں جاری ہوتے ہیں۔ 2004 میں سب سے زیادہ بکنے والا میوزک البم اوشر کا کنفیشن ہے جس کے ایک سال میں پچاس لاکھ البم فروخت ہوئے۔ کئی ملکوں جن میں سویڈن، فن لینڈ، فرانس، سپین، جنوبی کوریا شامل ہیں وہاں انٹرنیٹ کے ذریعے میوزک سی ڈی کو غیر قانونی طور پر چوری کرنے کا رجحان بڑھا رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||