جینیفر اور بریڈ پٹ کی طلاق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جینیفر انسٹن نے ساتھی اداکار بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے درخواست دے دی ہے۔ جینیفر اور بریڈ پٹ نے سن دو ہزار میں شادی کی تھی۔ گیارہ ہفتے قبل انہوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لاس اینجلس کی ایک عدالت میں دی گئی درخواست میں ناقابل مصالحت اختلافات کو طلاق کی وجہ بیان کیا گیا ہے۔ چھتیس سالہ جینیفر ان دنوں امریکہ میں اپنی تازہ ترین فلم ’دی بریک اپ‘ کی مشہوری کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کیا ہے۔ امریکی ٹی وی شو ’اکسیس ہالی ووڈ‘ میں اپنی علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’یہ فیصلہ ہمیشہ مشکل اور ناخوشگوار ہوتا ہے۔‘ جینیفر اور بریڈ پٹ کی مشترکہ پروڈکشن کمپنی کی بنائی ہوئی پہلی فلم ’چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری‘ اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||