شلپا:نسل پرستی کا شکار نہیں ہوئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چینل فور پر اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ نسلی امتیاز کے الزامات کے بعد ایک نجی فون کمپنی، کارفون ویئر ہاؤس نے اس پروگرام ’بگ برادر‘ سے تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ سیریز سے اس کی اسپانسرشپ فوری طور پر واپس لی جا رہی ہے۔ لیکن چینل فور کے چیف ایگزیکیوٹیو اینڈی ڈنکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پروگرام بند نہیں کیا جائےگا۔ برطانوی پارلیمان میں حکومتی جماعت کی رہنماجیکی اسمتھ نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ یہ پروگرام نہ دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں لوگوں کا برتاؤ قطعی طور پر نہ قابل قبول ہے۔ محترمہ اسمتھ نے پروگرام بنانے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاان کا کہنا تھا کہ پروگرام کی ایڈیٹنگ ٹھیک سے نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی چیزوں سے سستی شہرت اور پیسہ بنانا ’شرمناک‘ بات ہے۔ اس سے قبل مسٹر ڈنکن نے کہا تھا کہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ شلپا کو جو الفاظ کہے گئے وہ نسلی امتیاز کی نوعیت کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صبح شلپا سے اس بارے میں وضاحت کی گئی اور شلپا کے خیال میں انہیں نہیں لگتا کہ ان کے ہونےساتھ والے برتاؤ کی بنیاد نسلی امتیاز ہے۔ شلپا کے خلاف مبینہ نسلی فقرے کسے جانے کے خلاف 30 ہزار شکایتیں درج کی گئی ہیں۔ بگ برادر کے گھر میں شلپا کے ساتھ رہنے والے تین لوگوں پر نسلی امتیاز برتنے کا الزام ہے جن میں سب سے زیادہ تنقید 25 سالہ جیڈ گوڈی پر کی جا رہی ہے۔بدھ کو شو کے دوران شلپا نے شو میں شریک کلیو روکوس سے کہا تھا کہ انہیں ان کی نسل کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیکن جمعرات کو انہوں نے اپنا یہ بیان واپس لے لیا۔ ان کا کہنا تھا: ’مجھے نہیں لگتا کہ جیڈ کی جانب سے کسی طرح کا نسلی امتیاز والا برتاؤ تھا۔‘ یہ تمام ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب جیڈ گوڈی نے اپنے دوسرے ساتھیوں لائیڈ اور جو میارہ سے کہا: ’بناؤٹی شلپا کو جھونپڑ پٹی میں رہنے کی ضرورت ہے‘۔ جیڈ نے یہ بھی کہا: ’اپنے لوگوں میں واپس جاؤ‘۔ برطانیہ کی سابق بیوٹی کوئین لائیڈ نے بھی کہا تھا: ’شلپا اپنے وطن واپس جاؤ‘۔ لائیڈ نے یہ بھی کہا کہ شلپا انگریزی تک ٹھیک سے نہیں بول سکتی۔ کار فون ویئر ہاؤس نے اب تک اس سیریز کے لئے تین ملین پاؤنڈ دیے تھے۔ اس تنازعے کے بعد پرفیوم کی ایک دکان نے بھی جیڈ کے پرفیوم کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیڈ گودی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جیڈ نسل پرست نہیں ہیں۔ جیڈ کی ماں جو خود اس شو کا حصہ رہ چکی ہیں ان کا کہنا ہے کہ جیڈ نسل پرست ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ بچپن میں وہ خود نسل پرستی کا شکار ہو چکی ہے ۔ | اسی بارے میں ’ہاں مجھے نسلی تعصب کا سامنا ہے‘ 18 January, 2007 | فن فنکار شلپا برطانوی پارلیمان میں17 January, 2007 | فن فنکار شلپا، نسلی امتیاز اور سیاستدان17 January, 2007 | فن فنکار ’شلپا شیٹی بناوٹی ہے‘ 11 January, 2007 | فن فنکار شلپا کے خلاف ’نسلی امتیاز‘؟16 January, 2007 | فن فنکار گلابی ساڑھی، بگ برادر اور شلپا04 January, 2007 | فن فنکار بگ برادر میں شلپا شیٹی بھی 03 January, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||