BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 January, 2007, 08:26 GMT 13:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بگ برادر میں شلپا شیٹی بھی
شلپا شیٹی
شلپا شیٹی بگ برادر کے شو میں ایک نئے کردار میں دکھائی دیں گی
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی برطانیہ کے مشہور ٹیلی ویژن پروگرام ’بگ برادربگ برادر‘ میں میں حصہ لیں گی۔

اس پروگرام کے ایک episode میں شلپا شیٹی رات کے کھانے پرمدعو ہیں جہاں وہ اپنے ساتھی کے ساتھ فلرٹ کرتی دکھیں گی۔ فی الوقت شلپا کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔ اس شو میں انہیں اپنے من پسند اداکار کے ساتھ رومانوی شام گزارنی ہوگي۔

برطانوی اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق تین جنوری سے اس کی شوٹنگ شروع ہوگی۔ اطلاعات ہیں کہ اس شو میں شلپا کے علاوہ برطانیہ کی سابق حسینہ مس ڈینئل لائیڈ بھی حصہ لیں گی۔ان سبھی کو اپنے من پسند اداکار کو منتخب کرنا ہوگا۔

شلپا بی بی سی کے ساتھ ایڈز کے خلاف مہم میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں

اخبار سن نے لکھا ہے۔’انہیں ان کی مناست کےجوڑوں کے ساتھ فلرٹ کرنا ہوگا اوراپنی طرف راغب کرنے کے لیے انہیں تمام طرح کے حربے استعمال کرنے ہونگے۔‘

اس کے لیے کینڈل لائٹ ڈنر کا انتظام کیا جائیگا اور اس کے تمام جوڑے فلم کی نامی گرامی ہستیاں ہوں گی۔

پاپ بینڈ ’سٹیپ‘ کے ایان واٹکنز، ڈینی ٹارٹی اور فٹبال کھلاڑی ٹیڈی شرینگم بھی اس میں حصہ لیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ جولی گڈ ائیر، ڈرک بنیڈکٹ اور پال مائیکل گلیزر جیسے اداکار بھی اس میں شرکت کرنے والے ہیں۔

بھارت میں اخبارت نے لکھا ہے کہ شلپا شیٹی کو اس کے متعلق بات چیت کرنے منع کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں اس کے لیے تقریبا چھ لاکھ اسی ہزار ڈالر ادا کئےجائیں گے۔

’بگ برادر‘ میں کسی بھارتی اداکارہ کی یہ پہلی بار شمولیت ہے۔ امکان ہے کہ شلپا کے اس میں آنے سے ایشیائی براداری میں یہ شواور مقبولیت حاصل کریگا۔

اسی بارے میں
ایڈز پر بالی وڈ کی پہلی فلم
24 August, 2004 | فن فنکار
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد