’شلپا شیٹی بناوٹی ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی ٹی وی شو ’بگ برادر‘ میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو دیگر خواتین نے’ہیکڑی باز‘ اور ’بناوٹی‘ تک کہہ ڈالا۔ شلپا شیٹی ان گیارہ سلیبریٹیز میں شامل ہیں جو ’بگ برادر‘ اس شو میں منگل کو تب ماحول ناسازگار ہو گیا جب دیگر عورتوں نے شلپا کے متعلق شکایت کی۔ سابق مس برطانیہ ڈینیل لوائڈ ان خواتین میں شامل ہیں جنہیں شلپا سے شکایتیں ہیں۔ انہوں نے کہا :’ وہ ہیکڑی باز ہے اور دوسروں پر حکم چلانا چاہتی ہے۔میں یہ چیزی بالکل پسند نہیں کرتی۔‘ دوسری خواتین کو بھی شلپا سے ایسی ہی شکایتیں تھیں۔ان میں سے ایک نے کہا وہ کافی’ بناوٹی‘ ہے۔ جب کہ ایک عورت نے کہا کہ شلپا کے ساتھ یہ زیادتی ہے اور اسے الگ تھلگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صحافی کیرول مانولے نے کہا:’ میری سمجھ سے شلپا کے پیچھے خواہ مخواہ کچھ لوگ پڑے ہیں۔ یہ ایک افسوس ناک بات ہے۔ اس نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا جس کے سبب اس کے خلاف مورچہ بندی کی ضرورت ہے۔ ڈیرک بینڈکٹ نے کہا: ’حالانکہ میں اس کے نام کاتلفظ صحیح طرح سے نہیں کر پا تا اس کے باوجود میں اس کے ساتھ فلرٹ کرتا رہا لیکن مجھے اب یہ سب روکنا پڑے گا۔‘ انہوں نے کہا: ’میں خود کو اس کے قریب نہیں پا رہا ہوں۔‘ | اسی بارے میں ہندوستانی ناظرین کے لیئے’بگ برادر‘20 July, 2006 | فن فنکار بگ برادر میں شلپا شیٹی بھی 03 January, 2007 | فن فنکار گلابی ساڑھی، بگ برادر اور شلپا04 January, 2007 | فن فنکار پاکستان میں بہت پیار ملا، شلپا شیٹی 11 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||