BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 January, 2007, 08:05 GMT 13:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شلپا کے خلاف ’نسلی امتیاز‘؟
شلپا شیٹی
شلپا خوبصورت اور ذاتی طور پر ایک اچھی خاتون ہیں: کیرل
برطانیہ میں نشریاتی امور کا نگران ادارہ آفکوم ٹی وی شو ’بگ برادر‘ میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ مبینہ نسلی امتیاز کی شکایات پر تحقیقات کر رہا ہے۔

اس شو کو دیکھنے والے تقریبًا دو ہزار ناظرین نے شکایت کی ہے کہ اس شو میں شلپا کے ساتھی انہیں محض ایک ہندوستانی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا رہے ہیں۔

شو کے چار شرکاء نے گزشتہ کئی دنوں سے شلپا کے خلاف مل کر محاذ سا بنا یا ہوا ہے۔ چینل فور کا کہنا ہے کہ وہ بگ برادر ہاؤس میں کئی دنوں سے لڑکیوں کے ہاتھوں رقابت کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

جوڈی کی والدہ جیکی شو کے دوران شلپا کو ’انڈین‘ کہہ کر بلاتی رہیں اور وہ ان کے نام کو بھی درست طریقے سے ادا نہیں کر پا رہی تھیں۔

گزشتہ ویک اینڈ کے دوران سابق مس برطانیہ ڈینئل لائیڈ اور ایس کلب کی سابق اداکارہ جُو نے شلپا کے تلفظ کی ادائیگی کا مذاق اڑایا۔

آفکوم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا’ادارے کو شلپا کے ساتھ نسلی امتیاز برتے جانے کی کوئی دو سو شکایتیں ملی ہیں۔ کئی ویب سائٹس پر اس موضوع پر بحث شروع ہو گئی ہے اور وہ (ویب سائٹس) لوگوں کو ہم سے رابطہ کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔ ہم تمام انفرادی شکایتوں پر غور کریں گے‘۔

بگ برادر شو سے باہر ہونے والی کیرل میلون کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ شلپا کے خلاف واقعات حسد کا نتیجہ ہیں۔

انہوں نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو بتایا کہ شلپا نہ صرف خوبصورت بلکہ ذاتی طور پر بھی وہ ایک اچھی خاتون ہیں۔وہ حیران کن حد تک بااثر اور خوبصورت شخصیت کی مالک ہیں اور اس صورت حال کو کنٹرول کرنے کے ہنر سے واقف ہیں۔ وہ جب بگ بردر ہاؤس میں تھیں تو انہوں نے شلپا سے اس موضوع پر بات کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ شلپا کے احساسات یہی ہیں کہ وہ ہندوستانی یا ایشیائی کمیونٹی کی نمائندگی کرتی ہیں اور وہ ہاؤس میں موجود دیگر افراد کی حرکتوں کے جواب میں ان جیسی حرکت کرکے اپنی کمیونٹی کا سر جھکانا نہیں چاہتی ہیں۔

شلپا شیٹیبگ برادر میں شلپا
شلپی شیٹی بگ برادر میں رومانس کریں گی
شلپاشلپا کے خلاف محاذ
بگ برادر شو میں کچھ عورتیں شلپا سے خفا ہیں
شلپا شیٹیشلپا کی گلابی ساڑھی
بگ برادر ہاؤس میں گلابی ساڑھی میں شلپا کی آمد
اسی بارے میں
’شلپا شیٹی بناوٹی ہے‘
11 January, 2007 | فن فنکار
بگ برادر میں شلپا شیٹی بھی
03 January, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد