’شہنشاہ‘ کی بجائے ’کنگ خان‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ٹی وی شو ’ہو وانٹس ٹو بی آ ملینئر‘ کی طرز پر بنايا گیا ہندوستانی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ اب بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بجائے کنگ خان شاہ رخ خان پیش کریں گے۔ سٹار گروپ کے سی ائی اؤ سمیر نائر نے بی بی سی کو فون پر بتایا کہ کون بنےگا کروڑ تپی یعنی کے بی سی اب شاہ رخ پیش کريں گے۔ مسٹر نائر نے امید ظاہر کی کہ شاہ رخ ایک نئے انداز میں یہ پروگرام پیش کريں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’شاہ رخ ایک سپر سٹار ہیں اور وہ شو کے دوران اپنا جادو ضرور جگائيں گے۔‘ اس معاملے میں شاہ رخ خان کے ترجمان نے بتایا کہ شاہ رخ خان یہ پروگرام پیش کرنے والے ہيں اور یہ ان کے لئے ایک بڑی ذمے داری ہوگی۔
مسٹر نائر نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ نے امیتابھ کی جگہ نہیں لی ہے بلکہ یہ پروگرام ایک مثال ہے جو اب ایک شخص کے ہاتھوں سے دوسرے کے ہاتھ میں گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مہینے کے آخر ميں اس پروگرام کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی اور اگلے برس جنوری کے آخری ہفتے سے یہ پروگرام نشر ہونا شروع ہو جائے گا۔ ’کے بی سی‘ پروگرام نے ہندوستان میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے اور گزشتہ دو برسوں میں اس کی دو سیریز نشر کی جا چکی ہیں۔ لیکن پچھلے برس جنوری میں امیتابھ بچن نے اپنی خراب صحت کے سبب اس پروگرام کے مستقبل کے اپیسوڈز کرنے کے لئے منع کر دیا تھا۔ پروگرام کو سپر سٹار امیتابھ بچن نے پیش کرنا شروع کیا اور مسٹر بچن کے انوکھے انداز اور انکی مقبولیت نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ |
اسی بارے میں شاہ رخ صابن کے اشتہار میں12 September, 2005 | فن فنکار شاہ رخ کے گرد تواہماتی کہانیاں19 November, 2004 | فن فنکار امیتابھ بچن اور شاہ رخ نمبر ون02 December, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||