ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | سیف کی بیماری کی وجہ سگریٹ نوشی ہے |
سیف کا غم ایک ایوارڈ فنکشن میں رقص کی ریہرسل کے دوران سیف کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے دل میں ایک جگہ خون جم گیا ہے۔ سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کا کہنا ہے کہ یہ ان کے بیٹے کی سگریٹ نوشی کا نتیجہ ہے۔ بالی وڈ میں اداکار اب سیف کی اس حالت کے بعد چوکنا ہوگئے ہیں اور شاید ’بیڑی جلئی لے‘ جیسے گیت پر لوگ تھرکنے سے پہلے سوچیں گے لیکن ہم کہتے ہیں کہ سیف نے دل کا روگ پال لیا ہے۔ اب سیف کے لیے ناکام ازدواجی زندگی اور گرل فرینڈ سے ناچاقی کے چلتے اس طرح دن رات کام میں خود کو ڈبونا اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مارنے جیسا ہے۔ جب کنگ خان نے بیئر بوتل سر پر ماری
 | | | شاہ رخ خان دیوداس کے ایک منظر میں | یہ کسی فلم کا سیٹ نہیں تھا کہ خان کی بجائے کسی ڈپلیکیٹ نے سر پر بوتل مار لی ہو۔ ویسے بھی کنگ خان کو دیکھ کر لوگ دیوانے ہو جاتے ہیں اور اپنے کنگ بھی جانتے ہیں کہ تفریح کس طرح کی جائے۔ بس کیا تھا جب لوگوں نے ان کی فلم ’دیو داس‘ کے منظر کو حقیقت میں سٹیج پر فلمانے کا مطالبہ کیا تو خان کو بھی جوش آگیا۔ انہوں نے سٹیج پر بیئر کی دو بوتلیں منگوائیں اور ایک ساتھی کو سٹیج پر بلایا۔ ناظرین میں سے ایک پرجوش نوجوان آگے آیا۔ خان نے اپنے سر پر ایک نہیں دو بوتلیں توڑیں۔ ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ کنگ خان محفوظ رہے لیکن جب ان کے ساتھی نے پیشانی پر بوتل پھوڑی تو خون کا فوارہ چھوٹ گیا۔ اب ہر کوئی کنگ خان تو نہیں ہوسکتا ناں!رتیک کا شاہانہ سفر
 | | | ریتک کے شوق ہر روزانہ 74000 روپے خرچ ہوتے ہیں | رتیک روشن ممبئی سے چند کلومیٹر دور کرجت میں آشوتوش گواریکر کی فلم ’جودھا اکبر‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ دن بھر کام کرنے کے بعد رتیک فوراً اپنے بیٹے کے پاس واپس آنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے ایک شاہانہ طریقہ ڈھونڈھ نکالا ہے۔ انہوں نے ایک ہیلی کاپٹر کرایہ پر حاصل کیا ہے جو کام ختم کرنے کے بعد انہیں صرف بیس منٹ میں گھر پہنچا دیتا ہے اور اس پر کچھ نہیں صرف روزانہ چوہتر ہزار روپے ہی خرچ ہوتے ہیں۔راجپوتانہ شادی
 | | | جودھ پور کے امید بھوون میں شہنائی بجے گی | ایب اور ایش کی شادی کی خبروں کے بغیر بالی وڈ ڈائری مکمل ہو نہیں سکتی۔ تازہ ترین خبر کے مطابق بالی وڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی جودھ پور کے ’امید بھوون‘ ( محل ) میں ہو گی۔ یہ محل جودھپور کے مہاراجہ گج سنگھ کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ شادی انیس مارچ کو ہونے والی ہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ان کی شادی سے پہلے ہالی وڈ اداکارہ لز ہرلی کی شادی انڈین صنعت کار ارون نائر سے اسی محل میں آٹھ اور نو مارچ کو ہونا طے ہے۔سلو بھیا کو دعوت؟
 | | | سلمان خان ابھیشیک پچن کے دوست ہیں | ایش کی شادی اور سلو بھیا کو دعوت نامہ! حیرت کی بات ہے نا؟ لیکن فلمساز آدتیہ چوپڑہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ویسے بھی ایش کی ایب سے دوستی نے سلو بھیا کی ایب سے دوستی پر کبھی اثر نہیں ڈالا تھا اب تو پورے بالی وڈ کی نظریں اس روز سلو بھیا کی منتظر رہیں گی ہیں ناں!شبانہ کا بوسہ اگر امیتابھ بچن اس عمر میں بوسے کے مناظر فلما سکتے ہیں تو شبانہ کیوں نہیں؟ ہاں بھئی اب کردار کا ڈیمانڈ ہو تو کیا نہیں ہو سکتا۔ شبانہ اعظمی نے بھی فلم ہنی مون ٹریولز پرائیوٹ لمیٹڈ میں بومن ایرانی کو بوسہ دیا اور خوب جھوم کر رقص بھی کیا۔بہت خوب شبانہ جی۔۔۔۔۔ شلپا کے جلوے
 | | | شلپا ’یوم دولت مشترکہ‘ پر نسل پرستی کے موضوع پر تقریر کریں گی | بالی وڈ کی کئی ہیروئنیں ٹھنڈی سانسیں بھر رہی ہیں اور سب سے زیادہ تو مہیما چودھری کیونکہ پہلے ’بگ برادر‘ شو میں حصہ لینے کی پیشکش انہیں ہی کی گئی گئی تھی لیکن یہ شلپا کی ہی تو تقدیر تھی کہ آج وہ راتوں رات دنیا بھر میں مقبول ہو گئیں اور اب انہیں سب سے بڑا اعزاز حاصل ہو گا۔ وہ ’یوم دولت مشترکہ‘ پر لندن میں نسل پرستی پر تقریر کریں گی اور اس سٹیج پر دنیا کے مقبول ترین لیڈران کے علاوہ ملکہ بھی موجود ہوں گی۔ واہ بھئی تقدیر ہو تو شلپا جیسی۔آئٹم گرل کا غصہ
 | | | راکھی کی ایک رقص پارٹی میں پولیس والے بے قابو ہو گئے تھے۔ | آئٹم گرل راکھی ساونت سینٹرل جیل حکام سے بہت ناراض ہیں۔ اب بیچاری پہلی مرتبہ سماجی کام پر کمر بستہ ہوئیں۔ وہ قیدیوں کے لیے تحائف لے کر آرتھر روڈ جیل پہنچیں لیکن جیلر نے انہیں جیل میں قیدیوں سے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ جیلر کا کہنا تھا کہ انہیں خبر مل گئی تھی کہ قیدی راکھی ساونت کو جیل میں رقص کرنے پر مجبور کرنے والے تھے۔ خیر یہ تو جیلر کا کہنا ہے کہ لیکن ہمیں تو قیدیوں سے زیادہ پولس والوں پر بھروسہ نہیں ہے کیا آپ نے خبر نہیں پڑھی تھی کہ راکھی کی ایک رقص پارٹی میں کس طرح پولیس والے بے قابو ہو گئے تھے۔ملکہ کی کافی کرن کے ساتھ
 | | | ملکہ بالی وڈ میں اپنے جذباتی مناظر کے لیے مشہور ہیں | ملکہ کے نخرے اب کوئی نئی بات نہیں۔ فلم کے سیٹ پر ہنگامہ مچانا، اپنے لیے خصوصی کمرہ، مخصوص میک اپ مین ، وغیرہ وغیرہ فہرست لمبی ہے۔ لیکن یہ کیا کہ کرن جوہر کے ساتھ شو پر جہاں بڑے سے بڑا سٹار ہر وہ کام کرتا ہے جو کرن کہتے ہیں لیکن ملکہ کے نخرے یہاں بھی تھے۔ وہ اپنے گرین روم میں کسی کو داخل نہیں ہونے دے رہی تھیں۔ کچھ مخصوص شاٹس دینے سے انہوں نے انکار بھی کر دیا لیکن ایک بات کا انہوں نے اعتراف کر لیا کہ وہ احساس برتری کا شکار ہیں۔۔۔۔بےبی جلد سنبھل جائیے ، صرف جسم کی نمائش زیادہ دن ساتھ نہیں دیتی۔چوبیس سال بعد
 | | | ہیما مالنی اور دھرمیندر فلم شعلے میں | کچھ تلخ کچھ طنزیہ اور کچھ چٹپٹی باتوں کے بعد چلیے آپ کو ایک اچھی خبر سناتے ہیں۔ اپنے دور کی مشہور جوڑی ہیما مالنی اور دھرمیندر پورے چوبیس سال بعد پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ شادی کے بعد ہیما نے ایک بار کہا تھا کہ وہ دھرم جی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن دھرم ہی کچھ نروس تھے۔ ہدایت کار مہیش منجریکر کے سمجھانے پر اب دھرم جی فلم ’ہم ایسے ہی‘نامی کامیڈی فلم میں اپنی حقیقی زندگی کی خوبصورت ہیروئین کے ساتھ کام کریں گے۔ |