BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 March, 2007, 07:02 GMT 12:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی میں بالی وڈ میوزیم کی تیاری

پرسٹر
بالی وڈ میوزیم میں فلمی صنعت سے متعلق تمام اشیاء دستیاب ہوں گی
انڈیا کی ایک فلمساز کمپنی پرسیپٹ پکچرز کی ایک شاخ ’پرسیپٹ ہولڈنگز‘ نے ہالی وڈ کی طرز پر بالی وڈ پر مبنی ایک میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔

بالی وڈ فلم انڈسٹری سال میں ہالی وڈ سے بھی زیادہ فلمیں بنارہی ہے لیکن اب تک یہ ایک طرح سے بکھری ہوئی ہے۔

اس کی کئی ایسوسی ایشنز ہیں لیکن کوئی ایک ایسا ادارہ نہیں جہاں فلمی ستاروں یا بالی وڈ سے متعلق پوری معلومات مل سکیں۔

عام طور پر میوزیم میں نادر و نایاب تصاویر، مجسمے، اشیاء اور لٹریچر وغیرہ ہوتا ہے لیکن بالی وڈ میوزیم ایک مختلف میوزیم ہوگا جہاں زندہ انسانوں یعنی فلمی ستاروں سے ملاقات ہوگی۔

یہاں فلمی ستاروں کے بارے میں مکمل معلومات مل سکے گی۔ وہ کیا کھاتے ہیں، کیا پہنتے ہیں اور ان کیا مشاغل ہیں۔ ان کی تصاویر، ان کے بارے میں کتابیں، ان کی رہائش گاہ کی معلومات، ان کے پہنے ہوئے کپڑوں کی نمائش اور بہت کچھ۔ اگر آپ ان سے ملنے کے خوہش مند ہیں یا ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں تو یہ بھی کچھ مشکل نہیں ہوگا اور یہی اس میوزیم کی خصوصیت ہوگی۔

’پرسیپٹ ہولڈنگز‘ کے صدر اجے اپادھیائے کے مطابق اب بالی وڈ انڈسٹری تیزی سے پھیل رہی ہے اور دنیا بھر میں بالی وڈ ستاروں کے پرستار موجود ہیں جو ممبئی آتے ہیں لیکن اپنے فلمی ستاروں کی ایک جھلک بھی دیکھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ انہیں اس میوزیم میں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے۔ یہاں شوٹنگ بھی دکھائی جائے گی اور فلمی ستاروں کے علاوہ بالی وڈ کی دیگر بڑی ہستیوں جیسے موسیقاروں، گلوکاروں ، فلمسازوں اور کہانی نویسوں سے بھی ملنے کا موقع مل سکتاہے۔

بالی وڈ پر ریسرچ کرنے اور دیگر معلومات حاصل کرنے کے لیے یہ میوزیم ایک لائیبریری یا معلومات کے مرکز کی مانند ہوگا۔

میوزیم بنانے کے لیے جگہ کی تلاش جاری ہے۔ اجے اپادھیائے کے مطابق ممبئی میں اتنی بڑی جگہ تلاش کرنا آسان کام نہیں ہے لیکن چند مقامات کی نشاندہی ہو چکی ہے بس اس میں سے ایک کا انتخاب باقی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد