BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 January, 2007, 03:32 GMT 08:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امیتابھ اچھا، نہیں شاہ رخ اچھا‘

شاہ رخ خان نے اپنے پروگرام کی تشہیر کے لیے ایک میوزک ویڈیو بھی بنایا ہے
پیر کی شام انڈیا میں لاکھوں ناظرین نے ٹیلی وژن پر بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا پہلا پروگرام کرتے ہوئے دیکھا۔

یہ پروگرام پہلے امیتابھ بچن پیش کیا کرتے تھے لیکن اس اب پہلی مرتبہ شاہ رخ خان نے پیش کیا ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے اپنے گھر پر اس پروگرام کے پیش کار کی حیثیت سے ریہرسل کر رہے تھے۔

شو کا آغاز شاہ رخ خان کی ایک میوزک وڈیو سے ہوا جو بظاہر کنگ خان کا اپنا ہی آئیڈیا تھا۔

شاہ رخ نے شو کے دوران پروگرام کے ایک شریک سے بڑے دوستانہ انداز میں بات چیت کی۔ انہوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے ایک شخص سے اس کی مادری زبان میں گفتگو کی۔

شاہ رخ کے گھر میں ہاٹ سیٹ پر فرح خان بھی بیٹھیں

پروگرام دیکھنے والے ایک خاتون ایوانتی شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں امیتابھ کی جگہ شاہ رخ خان کو یہ پروگرام کرتے دیکھ کر انہیں زیادہ لطف آیا۔

’شاہ رخ سے آپ نسبتاً آسانی سے بات کر سکتے ہیں۔ لگتا ہے کہ وہ ہم میں سے ایک ہیں جبکہ امیتابھ بچن سے آپ کو ڈر سا لگتا ہے۔‘

شاہ رخ نے مقابلے میں شریک ایک شخص کے کہنے پر بنگالی میں کچھ جملے بولے، ایک دوسرے شخص سے تامل زبان میں بات کی۔ شاہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ پروگرام اگلے روز بھی دیکھیں گی۔

اوشا ویدیاناتھن نے کہا کہ شاہ رخ کو چاہیے کہ وہ بھر پور انداز میں ایسے پروگرام پیش کرنا شروع کر دیں۔ ’وہ امیتابھ بچن سے بہتر لباس پہنے کا سلیقہ رکھتے ہیں۔ میرے خیال میں انہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہیے۔‘

البتہ مردوں کا خیال ذرا مختلف تھا۔ ونے کنودیا نے کہا: ’شاہ رخ میں امیتابھ بچن والی بات نہیں۔

اشوک گنپتیا کا کہنا تھا کہ یہ شو زیادہ تر خواتین اور نئی نسل کے لیے ہے۔’ اس میں کوئی شک نہیں کہ شاہ رخ نے اس پروگرام میں نئی روح پھونکی ہے لیکن پھر بھی امیتابھ کی کمی سی لگتی ہے۔

سنہ دو ہزار میں شروع ہونے والے اس پروگرام کو امیتابھ بچن کے دوسرے دور میں چالیس ملین ناظرین نے دیکھا ہے۔

امیتابھ بچن کو اگر بالی وڈ کا لیجنڈ کہا جا تا ہے تو شاہ رخ کو نئی نسل اپنا ’آئیکون‘ مانتی ہے اور وہ بھارت سمیت برصغیر کی نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہیں۔

شاہ رخ خان نے چینل سے معاہدے کے بعد سے ہی پروگرام کی میزبانی کی پریکٹس شروع کر دی تھی۔ ان کے گھر پر پروگرام کا سیٹ بنایا گیا تھا اور ’ہاٹ سیٹ‘ پر اکثر ان کے دوست بیٹھتے رہے جن میں ہدایت کار فرح خان، فرحان اختر کے علاوہ ان کا اپنا بیٹا آرین اور بیٹی سوہانہ بھی شامل ہیں۔

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ وہ ٹی وی شو ہے جو امیتابھ بچن کے کیرئر میں ایک سیڑھی ثابت ہوا تھا۔ انہوں نے یہ شو اس وقت کیا تھا جب ان کا بالی وڈ میں کیرئر تقریباً ختم ہوگیا تھا اور ان کی اپنی کمپنی ’اے بی سی ایل‘ دیوالیہ ہو چکی تھی۔

اس شو نے جہاں ایک بار پھر ان کا کیرئر بنا دیا تھا وہیں امیتابھ بچن کی وجہ سے ٹی وی چینل کو بھی بے انتہا فائدہ ہوا تھا۔ امیتابھ نے بعد ازاں ’ کے بی سی ٹو‘ بھی کیا لیکن بیماری کے باعث وہ اسے جاری نہ رکھ سکے اور بعد میں اس کی میزبانی شاہ رخ خان کو دے دی گئی تھی۔

اسی بارے میں
کون بنےگا کروڑ پتی شو ختم
25 January, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد