BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 March, 2007, 12:03 GMT 17:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خان کی باڈی، رانی کی ناک، شلپا کی آفرز

خان
اب سلو بھیا اور کنگ خان کے درمیان مقابلہ ہو ہی جانا چاہیے
کنگ خان کی باڈی

کنگ خان آج کل پروٹین پر مبنی غذا کھا رہے ہیں اور اپنی باڈی بنانے کے لیے ہفتے میں چار مرتبہ اپنے خصوصی ٹرینر کے ساتھ مشق کر رہے ہیں۔ خان اپنی ہوم پروڈکشن فلم ’اوم شانتی اوم ‘ کے لیے اتنی محنت کر رہے ہیں کہ اب وہ بھی اپنے سلو بھیا کی طرح شرٹ اتار کر رقص کر سکتے ہیں۔۔ کیا خیال ہے؟ ہمیں تو لگتا ہے کہ اب سلو بھیا اور کنگ خان کے درمیان مقابلہ ہو ہی جانا چاہیے۔

ملکہ کی جیت
ملکہ حسن ایش اور شلپا شیٹی کو شکست دے کر ملکہ شیراوت نے آخر کار ہالی وڈ فلم ’ان ویلڈ‘ حاصل کرلی ہے۔ہالی وڈ فلمساز بل بینرمین کی فلم میں وہ ایک ایشیائی مسلم خاتون کا کردار نبھائیں گی جس کے دو شوہر اور ایک محبوب ہے۔ اسی کردار میں وہ بہت بولڈ بھی ہیں۔ اب سمجھ میں آیا آپ کی کہ ملکہ کیوں جیت گئیں!

ملکہ
ہالی وڈ فلم میں ملکہ ایک ایشیائی مسلم خاتون کا کردار نبھائیں گی

ابھیش کی شادی

آپ پوچھیں گے یہ ابھیش کون ہے؟ ارے بھئی بالی وڈ نے شارٹ فارم کے طور پر ابھی(ابھیشیک بچن ) اور ایش کو ملا کر ابھیش بنا دیا۔ خیر ابھیش کی شادی کی تاریخ پھر ٹل گئی۔ ہمارے خبری نے خبر دی ہے کہ دونوں شادی کے لیے بہت بے چین ہیں لیکن کیا کریں دونوں اتنے مصروف ہیں کہ وہ شادی کی تاریخ پر بات کرنے کے لیے وقت نہیں نکال پا رہے۔ اُف رے مجبوری۔

ایش جودھا اکبر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تو ایب درونا کی شوٹنگ میں۔ ارے ٹھہریے درونا کی شوٹنگ تو منسوخ ہو گئی ہے، تو پھر شاید کچھ وقت نکل آئے۔ اب آپ ایک بار پھر انتظار کیجیے ابھیش کی شادی کی تاریخ اور جگہ کا کیونکہ سنا جارہا ہے کہ یہ شادی اب اومید پیلس میں نہیں ہوگی۔

ابھیش
ایش اور ایب شادی کے لیے بہت بےچین ہیں

ناک کٹ گئی

رانی مکھرجی کی ناک کٹ گئی۔ وہ محاورے والی ناک نہیں بلکہ اصلی ناک۔ رانی اور کونکنا فلم ’لاگا چنری میں داغ ‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔ دونوں پر رقص کا منظر فلمایا جا رہا تھا۔ کونکنا کے ہاتھ سے وہ کھلونا گر پڑا جسے لے کر وہ ناچ رہی تھیں اور وہ سیدھے رانی کی ناک پر لگا۔ رانی کی ناک پر گہرا نشان بن گیا۔

کونکنا نے رانی سے معافی مانگ لی اور رانی نے اس پر گہرا میک اپ لگا کر فوری طور پر چھپا لیا۔

برقع میں زیارت

خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کے آستانہ پر اب ہربالی وڈ اداکارہ برقع میں حاضری دینے پر مجبور ہے۔ امیشا پٹیل اور ودیا بالن نے حال میں ہی آستانہ پر نہ صرف حاضری دی اور منت کا دھاگہ باندھا بلکہ برقع میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے کافی وقت وہاں گزارا۔ ہمیں ڈر ہے کہ اب یہ خبر پھیلتے ہی لگتا ہے لوگ ہر برقع پوش کے آس پاس نہ منڈلانے لگیں۔

رانی
رقص کے دوران رانی کی ناک ہی کٹ گئی!!!

جان ’بے جان‘

جان ابراہام ’بے جان‘ ہیں اور ان کے چہرے پر تاثرات ہی نہیں ہیں۔ بھئی یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں کیونکہ ہمیں تو بپاشا کے غصہ سے ڈر لگتا ہے۔ یہ ریمارکس دراصل ’بے بو‘ یعنی اپنی کرینہ کپور کے ہیں۔ دراصل بپاشا سے ان کی ’تو تو میں میں‘ پرانی ہے اور اب ’بے بو‘ نے اس جھگڑے کو بڑھا دیا ہے۔ کرینہ اب ایسی بھی کیا دشمنی۔ جہاں تک ہمیں پتہ ہے بے بو آپ کی کوئی فلم آسکر تک نہیں پہنچی۔ ہے ناں!

سیف روزا کی جوڑی

آخر وہی ہوا جس کی پیشن گوئی ہم نے پہلے ہی کر دی تھی۔ افسوس سیف ایک بار پھر اکیلے رہ گئے۔ ایسے وقت میں جبکہ سیف اپنی بیماری سے اٹھ بھی نہیں پائے، روزا کا ان کی زندگی سے چلے جانا کسی کو اچھا نہیں لگا۔ روزا واپس سوئٹزرلینڈ چلی گئی ہیں۔ ویسے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ بیماری کے دوران ان کی سابقہ بیوی امریتا سنگھ نے ان کی تیمار داری بھی کی اور میڈیا کی فون کالز کا جواب بھی دیا۔

سوہا
سوہا اپنی میک اپ وین میں جا کر دورازہ بند کر لیتی تھیں

کھوئی کھوئی سوہا خان

’کھویا کھویا چاند‘ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک روز اچانک سوہا کھوئی کھوئی سی لگیں۔ پتہ چلا وہ بچوں کی طرح ناراض ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں سیٹ پر ان کا وہ من پسند دہی نہیں ملا جسے وہ ہمیشہ کھاتی ہیں۔ وہ تو اچھا ہوا کہ انہوں نے شوٹنگ منسوخ نہیں کی بلکہ شاٹ دینے کے بعد اپنی میک اپ وین میں جا کر دورازہ بند کر لیتی تھیں۔ فلمساز سدھیر مشرا نے وعدہ کیا کہ وہ دہی جہاں بھی ملے گا وہ اسے سوہا کے گھر ضرور پہنچا دیں گے۔ سوہا آپ بڑی کب ہوں گی؟

شلپا کے لیے ڈھیروں آفرز؟

سننے میں تو یہی آیا تھا کہ شلپا کے لیے ہالی وڈ اور بالی وڈ میں فلموں کا انبار لگ جائے گا۔ کہاں ہیں فلمیں؟ ایک ہالی وڈ کی فلم ملنے والی تھی وہ تو ملکہ کے حصے میں آگئی۔ لیکن بالی وڈ۔۔۔ ابھی تک کسی بھی فلمساز نے شلپا کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان بھی نہیں کیا؟

شلپا
شلپا کے لیے ڈھیروں آفرز کی پیشن گوئی غلط ہی رہی

جھوٹ بولے کوا کاٹے

ملکہ کمل حسن کی تمل فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکہ جانے والی تھیں۔ لیکن عین وقت پر فلم کا شیڈول بدلنا پڑا اور پورا یونٹ کوالالمپور چلا گیا۔ یہ تبدیلی کیوں؟ ملکہ کی وجہ سے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کے امریکہ کے ویزے کی تاریخ ختم ہو گئی تھی۔ ہمیں اس میں سے جھوٹ کی بو آرہی ہے ہمیں پتہ چلا کہ اتنے کم وقت میں ملکہ کو ویزا ہی نہیں دیا گیا۔

عامر کا نیا بزنس؟

عامر خان فلم اداکار ہیں اور آج کل اپنی فلمیں بھی بنا رہے ہیں، یہ تو سبھی جانتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کل اپنے چاکلیٹ لیکن سنجیدہ ہیرو کا نیا بزنس کیا ہے؟ انہوں نے بکروں کی افزائش اور بکروں کے فارم کا بزنس شروع کیا ہے اور یہ انہوں نے اپنے بھائی فیصل کی مدد کے لیے کیا ہے۔اتنے کامیاب ہیرو کے بھائی اور کامیاب فلمساز کے بیٹے ہونے کے باوجود فیصل فلموں میں ناکام رہے۔ کیا آپ کو یاد ہے ان کی فلمیں مدہوش ، میلہ۔۔۔۔ چلیے جانے دیجیے۔

بگ بی کا ورلڈ کپ

کرکٹ میں انڈیا کی جیت اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بگ بی نے ایک گیت گایا ہے۔اگر ( کاش ) انڈیا نے ورلڈ کپ جیت لیا تو اس میں بڑا ہاتھ بگ بی کے نغمے کا ضرور ہوگا۔

امیتابھ
کرکٹ پر گانا بگ بی کے کرکٹ کے شوق کی ایک جھلک

سنجو بابا ہاٹ سیٹ پر

جی ہاں سنجو باباعرف منا بھائی ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ ہاٹ سیٹ پر شاہ رخ کے سامنے بیٹھے تھے۔ یقین نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ سیٹ پر بیٹھنے سے انہیں پسینہ آگیا تھا لیکن کنگ خان نے انہیں ’کول‘ کیا اور منا بھائی پچیس لاکھ روپے جیت گئے جو انہوں نے عطیہ کے طور پر دے دیے۔

ریکھا کی ’نہ ‘
سدا بہار اداکارہ ریکھا نے اپنی ہی فلم ’یاترا‘ کی تشہیر (جس میں انہوں نے امراؤ جان کی طرح رقص کیا ہے) کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وجہ؟ وہ کہتی ہیں کہ وہ میڈیا کو انٹرویو نہیں دیتی ہیں۔ ہاں اب تو ساری دنیا جانتی ہے لیکن ریکھا جی اتنی بھی پراسراریت کیوں؟ آخر آپ میڈیا کے سوالوں سے کیوں پریشان ہوتی ہیں؟کہیں ایسا نہ ہو کہ ایک وقت یاسا آئے جب آپ انٹرویو دینا چاہیں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو؟

ریکھا
ریکھا کہتی ہیں کہ وہ میڈیا کو انٹرویو نہیں دیتیں

منا بھائی بنے سکرپٹ رائٹر

واقعی میں سنجو بابا فلم کانٹے پارٹ ٹو کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ فلمساز سنجے گپتا سنجو بابا کی کہانی سے بہت خوش ہیں اور اس پر فلم جلد ہی بنے گی۔ گپتا چاہے خوش ہوں یا نہ ہوں منا بھائی آج کل بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اس وقت عدالت کے جھنجھٹوں سے آزاد ہیں۔

رام ۔ لکھن دوست دوست

آپ کو فلم یاد ہے رام لکھن جس میں رام تھے جیکی شروف اور لکھن انیل کپور۔ فلم بہت کامیاب ہوئی تھی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب یہ فلم بن رہی تھی اس وقت دونوں اداکار ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔ لیکن فلم میں دونوں بھائیوں کی محبت قابل دید تھی۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سنجو بابا اور گووندا جب فلمیں کرتے تھے اس وقت اسی طرح دونوں میں جھگڑا ہوتا تھا لیکن پردے پر ان کی جوڑی کامیاب کامیڈی جوڑی کہلائی۔ ہاں بھئی اسے ہی تو اداکاری کہتے ہیں۔

ایشوریہ رائے اور ابھیشیکبالی وڈ ڈائری
امیتابھ نے بیٹے کے لیے کیا قربانی دی؟
شاہ رخ بالی وڈ ڈائری
ایش اور ایب کی جنت، اور شاہ رخ کا ’فریز‘
بالی وڈ ڈائری
رتیک اور ایش کے ’سین‘ پر بچن فیملی ناراض
اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری
04 December, 2006 | انڈیا
’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘
03 April, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد