پہلے ہفتے میں چودہ کروڑ ڈالر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپائڈر مین سلسلے کی تیسری فلم ’سپائڈر مین تھری‘ باکس آفس کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے۔ شمالی امریکہ میں اس فلم نے اپنی نمائش کے پہلے ہی ہفتے میں چودہ کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا۔ اس سے قبل ’پائرٹس آف کریبین‘ نامی فلم اپنی نمائش کے پہلے ہفتے میں تیرہ کروڑ چھ لاکھ ڈالر کما سکی تھی۔ باکس آفس کی تاریخ میں اب تک صرف دس فلمیں نمائش کے پہلے ہفتے میں دس کروڑ ڈالر یا اس سے زیادہ کا کاروبار کرنے میں کامیاب ہو سکیں ہیں۔ لیکن سپائڈر مین کی مقبولیت کا اصل اندازہ اس ماہ نمائش کے لیے پیش کی جانے والی دو نئی فلموں’ تھرڈ پائرٹس آف کریبین‘ اور ’شرک دی تھرڈ‘ کے بعد ہو گا۔ ’شرک دی تھرڈ‘ کا افتتاحی شو اس اتوار کو لاس اینجلس میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ فلم افتتاحی شو کے دو ہفتوں بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ اس کو نمائش کے لیے پیش کیئے جانے کے ایک ہفتے بعد پائرٹس آف کریبین سلسلے کی تیسری فلم ’پائرٹس آف کریبین: ایٹ ورلڈز اینڈ‘ منظرے عام پر آئے گی۔ سپائڈر مین تھری میں پیٹر پارکر کا کردار ادا کرنے والے ٹوبی میگوائر اپنی ہی شخصیت کے سیاہ پہلو سے کشمکش میں مبتلا ہیں اور اسی کے ساتھ وہ اپنے عشق کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی محبوبہ میری جین واٹسن کا کردار کرسٹن ڈنسٹ ادا کر رہی ہیں۔ فلم بینوں کی طرف سے پرجوش رد عمل سے قطع نظر اس فلم کے بارے میں اخبارات کی طرف سے زیادہ مثبت تبصرے سامنے نہیں آئے ہیں۔ نیویارک پوسٹ نے اپنے تبصرے میں اسے غیر ضروری طویل اور پیچیدہ قرار دیا ہے۔ تاہم ویرائٹی میگزین نے لکھا ہے کہ اس سے قبل کوئی فلم اتنے زیادہ سنیما گھروں پر نمائش کے لیے پیش نہیں کی گئی۔ یہ فلم چار ہزار دو سو باؤن سنیما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔ سپائڈر مین سلسلے کی پہلی فلم آج سے پانچ سال قبل پیش کی گئی تھی اور اس نے اپنی نمائش کے پہلے ہفتے میں گیارہ کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ اس سلسلے کی دوسری فلم نے اٹھاسی لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔ | اسی بارے میں فلمی شادیاں: کبھی خوشی کبھی غم 11 April, 2007 | فن فنکار مائیک ٹائسن کا آئٹم نمبر13 April, 2007 | فن فنکار ’مغل اعظم‘ کے بعد ’نیا دور‘ رنگین03 May, 2007 | فن فنکار فلم سٹار ٹیکس کے بھی سپر ہیرو03 May, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||