BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مغل اعظم‘ کے بعد ’نیا دور‘ رنگین

فلمساز روی چوپڑہ (فائل فوٹو)
فلمساز روی چوپڑہ نے بلیک اینڈ وائٹ فلم ’نیا دور‘ کو رنگین شکل دی ہے (فائل فوٹو)
’مغل اعظم‘ کے بعد بی آر چوپڑہ کی بلیک اینڈ وائٹ فلم ’نیا دور‘ رنگین ہو کر ایک نئے روپ میں جون میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

فلم کا پریمیئر آٹھ جون کے آس پاس ہو گا جس میں دلیپ کمار کی شرکت متوقع ہے۔ فلمساز بی آر چوپڑہ نے یہ فلم انیس سو ستاون میں بنائی تھی۔ جس میں دلیپ کمار اور مدھوبالا مرکزی کرداروں میں تھے۔ بی آر چوپڑ ہ کے بیٹے روی چوپڑہ نے اس فلم کو رنگین شکل دی ہے۔

بی آر چوپڑہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’پرانی بلیک اینڈ وائٹ فلموں کو رنگین بنانے کا مقصد یہ ہے کہ نئی نسل ان فلموں کو دیکھے۔ اس لیے میں نے اپنے والد کی سات فلموں کو رنگین بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں گمراہ، قانون اور دُھول کا پھول شامل ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم کو رنگین بنانے میں تقریباً چار کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق فلم ’مغل اعظم‘ سے انہوں نے ایک سبق سیکھا ہے۔

فلم ’مغل اعظم‘ ہندی سنیما کی وہ پہلی بلیک اینڈ وائٹ فلم ہے جسے رنگین بنایا گیا (فائل فوٹو)

واضح رہے کہ فلم ’مغل اعظم‘ ہندی سنیما کی وہ پہلی بلیک اینڈ وائٹ فلم ہے جسے رنگین بنایا گیا ہے۔

بی آر چوپڑہ کہتے ہیں کہ اس فلم کو دیکھ کر لگتا تھا کہ جیسے کسی نے تصویروں کو پینٹ کر دیا ہے۔اس کی اصل خوبصورتی ختم ہو گئی تھی۔

چوپڑہ کا کہنا تھا: ’انہیں یاد نہیں کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکاروں نے کون سے رنگ کے کپڑے پہنے تھے تاہم انہوں نے یہ کوشش کی ہے فلم ایسی نظر آئے جیسے اسے رنگین فلم کے طور پر شوٹ کیا گیا ہے۔ فلم کے پرنٹس کو ڈیجیٹلی درست کرتے ہوئے اس میں 5.1 سٹیریو فونک ساؤنڈ کا استعمال کیا گیا ہے‘۔

وہ چاہتے ہیں کہ پرانے وقتوں کی بلیک اینڈ وائٹ فلمیں رنگین بنائی جائیں کیونکہ اس دور کی فلموں میں آج کی دور کی نسل کے لیے ایک سبق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے راج کپور کے بیٹوں رشی اور رندھیر کپور کو اپنے والد کی پرانی فلموں کو رنگین بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

فلم ’مغل اعظم‘ کے بعد مینا کماری کی فلم ’دل اپنا اور پریت پرائی‘ کو بھی رنگین بنانے کا کام جاری ہے۔

پرانے وقتوں کی اداکارہ نمی علی رضا نے پرانی فلموں کو رنگین بنانے پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’مجھے مغلِ اعظم رنگین لبادے میں بہت اچھی لگی۔ اُس دور کی یاد تازہ ہو گئی۔ اب ہر فلم رنگین بن کر کتنی اچھی لگے گی یہ تو دیکھنے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔‘

مینا کماریدل اپنا، پریت پرائی
بلیک اینڈ وائٹ فلموں میں رنگ بھرنے کا دور
معروف فلم ’مغل اعظم‘ کلر پرنٹ میں ریلیز ہورہی ہے’مغل اعظم‘ کا رنگ
’مغل اعظم‘ کلر پرنٹ میں ریلیز ہورہی ہے
مدھو بالا باادب باملاحظہ۔۔۔
دلیپ اور مدھو بالا کی مغلِ اعظم لاہور میں
اسی بارے میں
’مغل اعظم‘ نئے رنگ میں
08 November, 2004 | فن فنکار
مغلِ اعظم کا اصل المیہ
21 October, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد